Karakorum Horizon Gilgit Baltistan

Karakorum Horizon Gilgit Baltistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Karakorum Horizon Gilgit Baltistan, Media/News Company, Hunza.

30/03/2026
سکردو شہر اور گردونواح نواح سے پانچ نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا
14/03/2026

سکردو شہر اور گردونواح نواح سے پانچ نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا

نیتن یاہو کی موت یا شدید چوٹ کے بارے میں قیاس آرائیوں پر جارج گیلوے کی اہم پوسٹگیلوے، برطانوی سیاست دان: اسرائیل نے کل ر...
14/03/2026

نیتن یاہو کی موت یا شدید چوٹ کے بارے میں قیاس آرائیوں پر جارج گیلوے کی اہم پوسٹ

گیلوے، برطانوی سیاست دان: اسرائیل نے کل رات نیتن یاہو کی AI سے چلنے والی تقریر کیوں جاری کی؟ ایک تقریر جس میں نیتن یاہو کی عملی طور پر 6 انگلیاں تھیں؟ وہ کہاں ہے؟ Ben-Gweir کہاں ہے؟ اور کوئی مغربی خبر رساں ادارے یہ سوالات کیوں نہیں پوچھ رہے ہیں؟

09/03/2026

سرکاری محکموں کی 60 فیصد گاڑیاں دو ماہ کے لیے استعمال نہ کرنے کی ھدایات جاری ۔
تفصیلات پہلے کمنٹس میں

ایران نے امریکا کا 1 ارب ڈالر کا جدید ریڈار سسٹم تباہ کردیا - یہ ریڈار 5000 کلومیٹر تک میزائلوں ڈرونز کو ڈیٹیکٹ کرکے ایئ...
28/02/2026

ایران نے امریکا کا 1 ارب ڈالر کا جدید ریڈار سسٹم تباہ کردیا - یہ ریڈار 5000 کلومیٹر تک میزائلوں ڈرونز کو ڈیٹیکٹ کرکے ایئر ڈیفنس سسٹم سے گرانے میں مدد دیتا تھا- یہ قطر کے العدید اڈے پر تعینات کیا گیا تھا
ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے علاج کے باوجود دائیں آنکھ میں صرف 15 فیصد بینائی رہ جانے کی شکایت...
12/02/2026

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے علاج کے باوجود دائیں آنکھ میں صرف 15 فیصد بینائی رہ جانے کی شکایت کے بعد سپریم کورٹ نے چار دن کے اندر سابق وزیر اعظم کا طبی معائنہ کروانے اور اُن کی اپنے بیٹوں سے بات کروانے کا حکم دیا ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے وفاقی حکومت کو حکم دیا گیا ہے کہ ماہر ڈاکٹروں کی موجودگی میں 16 فروری سے پہلے عمران خان کی آنکھ کا معائنہ کروایا جائے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ کی جانب سے عدالت کی طرف سے مقرر کیے گئے ’فرینڈ آف کورٹ‘ سلمان صفدر کی طرف سے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کی روشنی میں یہ حکم دیا۔
سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آئی سپیشلسٹ کی ٹیم جلد ہی اڈیالہ جیل کا دورہ کرے گی اور سابق وزیر اعظم کی آنکھ کا معائنہ کیا جائے گا۔ اٹارنی جنرل نے اس موقع پر سپریم کورٹ کو یہ یقین دہانی بھی کروائی کہ عمران خان کی اُن کے بچوں سے بذریعہ فون بات بھی کروائی جائے گی۔
عمران خان نے جیل میں اپنی مصروفیات، مشکلات اور سہولیات سے متعلق بیرسٹر سلمان صفدر کو کیا بتایا اور انھوں نے خود کیا دیکھا، یہ انھوں نے اپنی رپورٹ میں درج کیا ہے۔
اپنی رپورٹ میں سلمان صفدر نے لکھا ہے کہ وہ دوپہر دو بجے اڈیالہ جیل پہنچے اور دو بج کر 35 منٹ پر ایک کمرے میں سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈٹ جیل کی موجودگی میں ان کی عمران خان سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے آغاز پر بیرسٹر سلمان صفدر نے عمران خان کو اپنے آنے کا مقصد بتایا اور یہ بھی کہا کہ عدالت کے حکم پر وہ ان حالات کا جائزہ لیں گے جن میں عمران خان کو رکھا گیا ہے۔
عدالت میں جمع کرائی گئی بیرسٹر سلمان صفدر کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے بتایا کی کہ گذشتہ تین ماہ سے انھیں نظر میں کمی کی شکایت ہے ’حالانکہ اکتوبر 2025 تک ان کی نظر بالکل ٹھیک تھی۔‘
رپورٹ کے مطابق عمران خان نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بتایا کہ انھوں نے جیل سپرنٹنڈنٹ ساجد بیگ سے شکایت کی کہ انھیں دھندلا نظر آتا ہے لیکن جیل حکام نے کوئی بھی کارروائی نہ کی۔ ’وقت گزرنے کے ساتھ انھیں دائیں آنکھ سے نظر آنا بالکل ہی بند ہو گیا۔ اس کے بعد پمز سے ایک ڈاکٹر کو ان کے معائنے کے لیے بلایا گیا۔
بیرسٹر سلمان کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے بتایا کہ علاج اور انجیکشن کے باوجود ان کی دائیں آنکھ صرف 15 فیصد ہی کام کرتی ہے۔
رپورٹ میں وکیل نے لکھا ہے کہ عمران خان اپنی بینائی کم ہونے اور بر وقت طبی امداد نہ ملنے پر واضح طور پر پریشان تھے۔ ’ملاقات کی دوران ان کی آنکھوں سے پانی بہتا رہا اور وہ ٹشو سے اسے صاف کرتے رہے۔‘
رپورٹ میں درج ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے سلمان صفدر کو بتایا کہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹر محمد عارف عمران خان کی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور جیل میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر دن میں تین بار عمران خان کا بلڈ پریشر اور آکسیجن لیول چیک کرتے ہیں۔
وکیل کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ان کی عمر کے لحاظ سے باقاعدگی سے خون کے ٹیسٹ کرانے کی ضرورت ہے لیکن ایسا نہیں ہوتا۔ ’انھوں نے کہا کہ پہلے ذاتی ڈاکٹروں ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم یوسف کو ان تک رسائی دی جاتی تھی لیکن جب سے انھیں نظر کم آنے کی شکایت پیدا ہوئی تب سے ان کے ذاتی ڈاکٹروں کو رسائی نہیں دی گئی۔‘
عمران خان نے کہا کہ ’تین ماہ تک تو انھیں صرف آنکھوں میں ڈالنے کے لیے قطرے دیے جاتے رہے جس کا کوئی فائدہ نہ ہوا اور ان کی دائیں آنکھ کی نظر بہت زیادہ کم ہو گئی۔‘
عدالت کو جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ’73 سال عمر ہونے کی وجہ سے انھیں یہ ضرورت بھی محسوس ہوتی ہے کہ ان کے دانتوں کا معائنہ کرایا جائے لیکن بار بار درخواست کے باوجود دو سال کے دوران کسی بھی دانتوں کے ڈاکٹر نے ان کا معائنہ نہیں کیا۔‘

کھرمنگعالم ربانی علامہ شیخ غلام حسین مقدسی سرپرست اعلی محمدیہ ٹرسٹ پاکستان کی تدفین آج مہدی آباد میں عقیدت اور احترام ...
10/02/2026

کھرمنگ
عالم ربانی علامہ شیخ غلام حسین مقدسی سرپرست اعلی محمدیہ ٹرسٹ پاکستان کی تدفین آج مہدی آباد میں عقیدت اور احترام کے ساتھ انجام دی گئی۔ تدفین میں قائد ملت امامیہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی سمیت علماء سیاسی سماجی شخصیات اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ مرحوم کی دینی اور فلاحی خدمات پورے پاکستان میں پھیلی ہوئی تھیں۔ آپ کی رحلت سے ملت ایک عظیم دینی رہنما سے محروم ہو گئی۔ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

تنظم المدارس اہلسنت جو بریلوی مسلک کے دینی مدارس کی ذمہ دار تنظیم ہے محترم مفتی منیب الرحمن صاحب اس کے سربراہ ہیں انہوں ...
08/02/2026

تنظم المدارس اہلسنت جو بریلوی مسلک کے دینی مدارس کی ذمہ دار تنظیم ہے محترم مفتی منیب الرحمن صاحب اس کے سربراہ ہیں انہوں نے سانحہ اسلام آباد کی مذمت کرتے ہوئے بیان جاری کیا جو مثبت عمل ہے۔اللہ تعالی امت کو اکٹھا ہونے کی توفیق دے۔ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اہلِ سنت والجماعت گلگت بلتستان و کوہستان کی جانب سے حالیہ دہشت گردی کے افسوسناک واقعے کی بھرپور اور دوٹوک الفاظ میں مذمت...
08/02/2026

اہلِ سنت والجماعت گلگت بلتستان و کوہستان کی جانب سے حالیہ دہشت گردی کے افسوسناک واقعے کی بھرپور اور دوٹوک الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ تنظیمی قیادت کا مؤقف ہے کہ دہشت گردی کسی ایک طبقے یا علاقے کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مشترکہ مسئلہ ہے، جس کے تدارک کے لیے ریاستی سطح پر زیرو ٹالرنس پالیسی ناگزیر ہو چکی ہے۔ اہلِ سنت والجماعت نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کو فوری اور منصفانہ معاوضہ ادا کیا جائے، جبکہ ملوث دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ان کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ امن و امان کا قیام حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت ناقابلِ قبول ہوگی۔ تنظیم نے عوام سے اتحاد، صبر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کی اپیل بھی کی ہے، تاکہ خطے کو پائیدار امن کی راہ پر ڈالا جا سکے۔




#کوہستان

#شہداء
#زخمی

شیخ حسن جوہری کا اہم بیان ۔جو میں نے دیکھا، کاش نہ دیکھا ہوتازخمیوں اور شہداء کو ایمبولینسوں کے ذریعے ہسپتالوں میں منتقل...
08/02/2026

شیخ حسن جوہری کا اہم بیان ۔
جو میں نے دیکھا، کاش نہ دیکھا ہوتا
زخمیوں اور شہداء کو ایمبولینسوں کے ذریعے ہسپتالوں میں منتقل کرنے سے لے کر، شہداء کے جنازوں کو ان کے آبائی علاقوں کی طرف روانہ کرنے تک، ہر مرحلے پر ایک غیر فطری عجلت، ایک پراسرار نظم، اور ایک خاموش منصوبہ بندی میری آنکھوں کے سامنے جاری رہی۔ اس پورے عمل میں جن نام نہاد ملاؤں کو غیر معمولی طور پر متحرک دیکھا، انہیں دیکھ کر یہ احساس مزید پختہ ہوتا چلا گیا کہ یہ سب محض اتفاق نہیں بلکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے۔
بم دھماکہ کرنے والوں نے اپنا جرم انجام دیا، اور جنازوں کو وارثین کے حوالے کرنے والوں نے بھی اپنا کردار مکمل کر دیا۔ حکمرانوں کے قرب میں پلنے والے عناصر ان سے ملاقاتیں کرتے رہے، ایک ساتھ نمازِ مغربین بھی ادا کی گئی، مگر شہداء کے خون کے ساتھ کھڑے ہونے کی جرأت، قیادت کی صورت میں کہیں دکھائی نہ دی۔ امام بارگاہ کے باہر وحدت المسلمین کا ایک گروہ آیا، مگر بدمزگی اور تحقیر کے ساتھ واپس کر دیا گیا۔ یہ سب کچھ میری آنکھوں کے سامنے ہو رہا تھا، اور میں مسلسل اس امید میں تھا کہ شاید کوئی قیادت سامنے آ کر اعلان کرے گی کہ جنازے ایک ساتھ رکھے جائیں گے، اجتماعی لائحۂ عمل طے کیا جائے گا، ایک واضح اور باوقار موقف اختیار کیا جائے گا، مگر یہ امید بھی دم توڑ گئی۔
شام چھ بجے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی ایک خاص سیاسی جماعت اچانک سرگرم ہوئی، اور اسلام آباد پولیس کے ذریعے شہید بہادر علی کے جنازے کو پولیس اعزاز کے نام پر الگ کروا لیا گیا۔ اس قدر عجلت اور بے حسی تھی کہ شہید بہادر علی کا جنازہ پڑھانے کے لیے اسلام آباد پولیس کو ایک شیعہ امام تک میسر نہ آ سکا۔ ہسپتال کے باہر پاگلوں کی طرح گلگت بلتستان کے وارثین کو تلاش کیا جاتا رہا، اور راتوں رات جنازوں کو اسلام آباد سے دور بھیجنے کی مکمل تیاری کر لی گئی۔
اسی دوران اسلام آباد کے مقامی شہداء کے جنازوں کے بارے میں اعلان ہوا کہ صبح گیارہ بجے امام بارگاہ کے سامنے اجتماعی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی۔ مگر اس اعلان کے برخلاف، رات نو بجے ہی نمازِ جنازہ پڑھا دی گئی، رات ہی کو تدفین بھی کر دی گئی، اور صبح دس بجے امام بارگاہ کے سامنے محض چند جنازے رکھ دیے گئے۔
یوں یہ پورا سانحہ، یہ پورا احتجاج، یہ پورا امکان، ایک تسبیح کی طرح بکھر گیا۔ حکمران، اپنے پروردہ ملاؤں کی مدد سے، شہداء کے خون کو اجتماعی ضمیر کے سامنے آنے سے پہلے ہی منتشر کرنے اور چھپانے میں کامیاب ہو چکے تھے۔
تحریکِ نفاذ ہو، تحریکِ جعفریہ ہو یا وحدت المسلمین، سب کی ساری سرگرمیاں دو فٹ کی مساجد اور محدود دائرۂ اثر تک سمٹ کر رہ گئیں۔ نہ کوئی اجتماعی فیصلہ، نہ کوئی جرات مند اعلان، نہ کوئی واضح سمت۔
میں شرمندہ ہوں، پریشان ہوں، اور نہایت ہی مغموم بھی کہ ہم مارے بھی جا رہے ہیں، سازشوں کا شکار بھی ہیں، اور پھر بھی منتشر، خاموش اور بے سمت ہیں۔
ہم سے ہمارے شہداء بھی سوال کر رہے ہیں، ہماری آنے والی نسلیں بھی پوچھیں گی، اور تاریخ بھی ہمیں معاف نہیں کرے گی۔
دشمن یہ سب دیکھ رہا ہے…
اور ہم اب بھی صرف دیکھ رہے ہیں۔

کھرمنگ:ہیڈکوارٹر ایریا کھرمنگ میں انٹرنیٹ کی انتہائی سست رفتار اور متبادل سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث عوام کو شدید مش...
04/02/2026

کھرمنگ:
ہیڈکوارٹر ایریا کھرمنگ میں انٹرنیٹ کی انتہائی سست رفتار اور متبادل سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ان مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے مطالبے کے لیے عوامی ایکشن کمیٹی کھرمنگ کے زیرِ اہتمام حسینی چوک مادھوپور میں ایک علامتی احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

احتجاج کے دوران شرکاء نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں بلا تعطل اور تیز رفتار انٹرنیٹ سروس کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور عوامی ضرورت کے پیشِ نظر ایس کام (S-Com) ٹاور کی فوری تنصیب عمل میں لائی جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ناقص انٹرنیٹ سہولت نے روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کر رکھا ہے، جس پر مزید خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہیڈکوارٹر ایریاء جیسے اہم علاقے کو ڈیجیٹل سہولیات سے محروم رکھنا سراسر ناانصافی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری اور عملی اقدامات نہ کیے گئے تو احتجاج کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جائے گا۔

Address

Hunza

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karakorum Horizon Gilgit Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share