21/12/2025
سکردو میونسپل اسٹیڈیم میں آج کلچر ڈے کے موقع پر "جشنِ مفنگ" انتہائی خوبصورت انداز میں منایا گیا۔ اس تقریب میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا، روایتی کلچرل ڈانس پیش کیے گئے، اور رنگا رنگ تقریبات منعقد ہوئیں جنہوں نے شرکاء کو خوب محظوظ کیا۔ عوام کی بڑی تعداد نے اس تہوار میں جوش و خروش سے شرکت کی، جو بلتستان کی ثقافتی روایات کو اجاگر کرنے کا خوبصورت مظہر تھا۔