
24/02/2025
محمد عامر 🗣️
2017 چیمپئنز ٹرافی فائنل سے ایک دن پہلے کپتان سرفراز نے ٹیم میٹنگ میں سب کو کہا یہ فائنل ہم ہی جیتیں گے آپ سب نے اس میچ کو ایک نارمل میچ ہی سمجھ کر کھیلنا ہے مجھے سرفراز احمد کے اس جملے نے اتنا حوصلہ دیا کہ میں صرف اسی انتظار میں تھا کہ میچ شروع ہو اور میں باولنگ کروں اور پھر جب میری گیند پر اظہر علی نے ویرات کوہلی کا کیچ ڈراپ کردیا تو اگلی گیند کرنے سے پہلے مجھے پورا یقین ہوگیا تھا کہ ویرات کوہلی کو اس اوور میں دوبارہ آوٹ کرجاؤں گا اور پھر اگلی گیند پر کوہلی آوٹ ہوگئے، سرفراز احمد کی بڑی خوبی یہ تھی کہ وہ وکٹوں کے پیچھے سے بلے باز کو دیکھ کر سمجھ جاتے کہ اسکو کیسے آوٹ کرنا ہے اورپھر باولر کو سمجھا دیتے کہ اسکو اس لاین کے ساتھ گیند کرانی ہے،اس میں کوئی شک نہیں سرفراز احمد ایک بڑے کپتان تھے !!