26/12/2022
BBC News, اردو
مواد پر جائیں
سیکشن
صفحۂ اولپاکستانآس پاسورلڈکھیلفن فنکارسائنسویڈیو
حارث رؤف کے نکاح پر ساتھی کرکٹرز کی چھیڑ چھاڑ: کسی کا ’شکرانے کے نفل‘ کا مشورہ، تو کوئی شادی کا ’دباؤ‘ محسوس کرنے لگا
حارث رؤف،تصویر کا ذریعہ@GULAABJAAMUN_
25 دسمبر 2022
پاکستان میں کوئی شوبز سیلیبرٹی ہو یا کرکٹ سٹار ان کی زندگی سے جڑے اہم واقعات پر ان کے مداح ہمیشہ پرجوش دکھائی دیے ہیں۔
ایسا ہی کچھ اس بار بھی دیکھنے میں آیا، جب گذشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اپنی کلاس فیلو اور ماڈل مزنا مسعود کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔
ویسے تو ان کے نکاح کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں اور ساتھی کرکٹرز اور دوست احباب نے شرکت کی مگر ان کے مداحوں اور کھلاڑیوں نے انھیں سوشل میڈیا کے ذریعے بھی دنیا بھر سے مبارکباد دی۔
سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور جوڑے کے خوشگوار اور کامیاب مستقبل کے لیے نیک تمنائیں تو نکاح کی تقریب سے قبل ہی آنی شروع ہو گئی تھیں۔
کوئی حارث رؤف کی اہلیہ مزنا کے لباس کی تعریف کرتا دکھائی دیا تو کسی نے دلہن کے ہاتھ پر لگی مہندی میں لکھے حروف ’ایچ آر 150‘ یعنی حارث رؤف اور ان کی بولنگ رفتار 150 کو اہمیت دی۔
کسی نے حارث رؤف اور ان کی دلہن کے فوٹو شوٹ کو دیکھ کر انھیں شادی میٹریل کہا تو کسی نے ’کیوٹ‘ کا لقب دیا۔
لیکن جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حارث رؤف کو شادی کی مبارکباد اور تبصرے دیے جا رہے تھے وہیں ان کے دوست اور ساتھی کرکٹرز نے بھی انھیں سوشل میڈیا پر نکاح کی مبارکباد دیتے ہوئے خوب ستایا اور اپنے اپنے انداز میں مشورے بھی دیے۔
کچھ ساتھی کرکٹرز نے تو حارث رؤف کی شادی کے بعد اپنا نمبر آنے کا ’دباؤ‘ بھی محسوس کیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز فخر زمان ان کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنھوں نے حارث کو نکاح کی مبارکباد دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ ’بس جیسے ہو ویسے ہی رہنا اور بھابھی کے سامنے زیادہ بڑی بڑی نہیں مارنا۔‘
لاہور قلندرز کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر فخر زمان نے ایک ویڈیو پیغام میں حارث رؤف سے مذاقاً کہا کہ ’آپ بہت برے طریقے سے پھنس گئے ہو، بس میری دعا ہے کہ اللّٰہ آپ کے لیے آسانیاں پیدا کرے اور اگلی جتنی بھی زندگی ہے اللّٰہ آپ کو ہمت دے کہ آپ سہہ سکو۔‘
فخر زمان نے کہا کہ میں تو شادی شدہ ہوں، آپ کو اپنا تجربہ ہی بتا سکتا ہوں، تو میری نیک تمنائیں آپ اور بھابھی کے ساتھ ہیں، اپنا بہت سارا خیال رکھنا۔
فخر زمان نے حارث رؤف کے نکاح کی تقریب میں شرکت نہ کرنے پر معذرت بھی کی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹوئٹر پرحارث رؤف کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انھیں تنگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اتنا گلو (چمک) اتنی خوشی لگتا ہے میرا نمبر بھی آنے والا ہے۔‘
جس پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین امام الحق نے جواب میں لکھا کہ ’ہاں جی شادی کا وقت آ گیا ہے اور اس (حارث) نے ہم سب پر بھی دباؤ ڈال دیا ہے۔‘
اپنے دوست کی خوشی کے موقع پر چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے شاداب نے امام کی ٹویٹ کے جواب میں لکھا ’امام الحق کو بہانہ چاہیے تھا جو اسے مل گیا۔
جبکہ جوڑے کی ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے شاداب خان نے جہاں انھیں نکاح کی مبارکباد اور نیک تمنائیں دی وہیں حارث رؤف کو شادی ہونے پر شکرانے کے نفل پڑھنے کا بھی کہا۔
حارث رؤف کے نکاح کی تقریب میں ان کے قریبی دوست اور پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی شریک ہوئے۔ ان کے ساتھ پاکستان کے نومنتخب چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی بھی تقریب میں موجود تھے۔
،تصویر کا ذریعہ@MAHAMMGILLANI
متعلقہ عنوانات
کھیل
کرکٹ
پاکستانی کرکٹ ٹیم
شادی
اسی بارے میں
حارث
جس لمحے میں حارث رؤف پر 'حال' طاری ہوا: سمیع چوہدری کا کالم
26 ستمبر 2022
حسن علی
حسن علی کی انڈین لڑکی سے شادی کی تصدیق
2 اگست 2019
شاہین، حارث، بابر
’شاہین اور حارث رؤف کی ریڈ لائن کپتان بابر اعظم ہیں‘
21 دسمبر 2022
PCB
’پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی رجیم چینج۔۔۔‘: رمیز راجہ کی رخصتی، نجم سیٹھی کی سربراہی میں 14 رکنی مینیجمنٹ کمیٹی قائم
22 دسمبر 2022
حارث رؤف
لاہور قلندرز نے حارث رؤف جیسے کھلاڑی کیسے ڈھونڈے؟
18 فروری 2020
حارث
’یہ گیند بہت قیمتی ہے، اسے سنبھال کر رکھنا‘
24 دسمبر 2019
اہم خبریں
’بم سائیکلون‘: کرسمس کے موقع پر امریکہ اور کینیڈا میں لاکھوں گھروں کی بجلی معطل
24 دسمبر 2022
انڈیا: گجرات کے نوجوان امریکہ جانے کے لیے اپنی جان کیوں گنوا رہے ہیں؟
ایک گھنٹہ قبل
ایرانی مچھیرے آٹھ سال بعد صومالی شدت پسند تنظیم کی قید سے رہا
ایک گھنٹہ قبل
فیچر اور تجزیے
انڈیا کا شہر کوٹا طالب علموں کے لیے ’موت کی فیکٹری‘ کیوں بن رہا ہے؟
25 دسمبر 2022
حارث رؤف کے نکاح پر ساتھی کرکٹرز کی چھیڑ چھاڑ: ’ہیری شکرانے کے نفل پڑھ لینا، ہو گئی تمہاری شادی‘
25 دسمبر 2022
چار خواتین اور وہ سنسان جزیرہ جہاں نلکے میں پانی ہے نہ دنیا سے رابطے کے لیے انٹرنیٹ
24 دسمبر 2022
پاکستان سمیت پڑوسی ممالک کے ہندوؤں کو شہریت دینے سے انڈیا کو کیا فائدہ ہو گا؟
25 دسمبر 2022
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
1
انڈیا: گجرات کے نوجوان امریکہ جانے کے لیے اپنی جان کیوں گنوا رہے ہیں؟
2
20 سالہ اداکارہ تونیشا کی ٹی وی شو کے سیٹ پر موت، ساتھی اداکار پر خودکشی کے لیے اکسانے کا مقدمہ
3
’بم سائیکلون‘: کرسمس کے موقع پر امریکہ اور کینیڈا میں لاکھوں گھروں کی بجلی معطل
4
ایرانی مچھیرے آٹھ سال بعد صومالی شدت پسند تنظیم کی قید سے رہا
5
انڈیا میں بننے والے ’پہلے کرسمس کیک‘ کی کہانی
6
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں رضوان کھیلیں گے یا سرفراز؟
7
چار خواتین اور وہ سنسان جزیرہ جہاں نلکے میں پانی ہے نہ دنیا سے رابطے کے لیے انٹرنیٹ
8
ٹی ٹی پی میں مکران سے شامل ہونے والا گروہ کون ہے اور کیا اس سے شدت پسند کارروائیوں میں تیزی آئے گی؟
9
ہنگور: جب پاکستانی ’شارک‘ نے انڈین ’کھکری‘ کا شکار کیا
10
حارث رؤف کے نکاح پر ساتھی کرکٹرز کی چھیڑ چھاڑ: کسی کا ’شکرانے کے نفل‘ کا مشورہ، تو کوئی شادی کا ’دباؤ‘ محسوس کرنے لگا
BBC News, اردو
جانیے کہ آپ بی بی سی پر کیوں اعتماد کر سکتے ہیں
استعمال کے ضوابط
بی بی سی کے بارے میں
پرائیویسی پالیسی
کوکیز
بی بی سی سے رابطہ کریں
AdChoices / Do Not Sell My Info
© 2022 بی بی سی. بی بی سی بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں بیرونی لنکس کے بارے میں ہماری پالیسی.