29/06/2025
سانحہ سوات ڈسکہ کے خاندان کے ساتھ افسوسناک واقعہ عینی شاہدین کے مطابق یہ خاندان ناشتہ کے بعد دریا کے قریب ویڈیوز اور سیلفیاں بنانے گیا، حالانکہ رشتہ داروں نے بار بار منع کیا۔ پہاڑوں پر دو دن کی مسلسل بارش سے ندی نالے میں طغیانی آ چکی تھی مگر کچھ افراد تصویر کشی میں مشغول رہے۔
اچانک بڑا ریلا آیا، لوگ چیختے رہے مگر کچھ افراد کنارے کی بجائے ایک ٹیلے پر چڑھ گئے۔ مقامی افراد اور ہوٹل عملہ مدد کو نہ آئے، اور سب کی آنکھوں کے سامنے دردناک سانحہ رونما ہوا۔
اللہ تعالیٰ مرحومین کو مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔ تاہم پہاڑوں پر پچھلے دو دن سے مسلسل بارش ہو رہی تھی جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔ اچانک ایک زور دار پانی کا ریلا نیچی کی طرف آیا۔ خاندان کے چند افراد نے پانی آتے دیکھ کر اسے خوشی اور حیرت کا منظر سمجھا اور تیزی سے کنارے کی طرف دوڑ کر گئے تاکہ ویڈیوز اور سیلفیاں بنا سکیں۔
کچھ رشتہ داروں نے بار بار خبردار کیا اور آوازیں دے کر انہیں واپس بلایا لیکن وہ لوگ تصویریں بناتے رہے اور بار بار دوسروں کو بھی بلا رہے تھے کہ آئیں اور نظارہ کریں۔ جب پیچھے سے پانی کا بہاؤ تیز ہوا اور صورتحال سنگین ہوتی گئی تو خوفزدہ ہو کر وہ لوگ کنارے سے دور ایک چھوٹے سے ٹیلے پر چڑھ گئے، مگر پانی کا لیول مسلسل بڑھتا رہا۔بدقسمتی سے نہ مقامی ہوٹل عملہ مدد کو آیا، نہ ریسکیو اور نہ ہی انتظامیہ نے بروقت کارروائی کی۔ سب کچھ لوگوں کی آنکھوں کے سامنے ہوا، لیکن کوئی مؤثر مدد نہ پہنچ سکی۔ آخر کار وہ لمحہ بھی آیا جب طاقتور ريلا ان معصوم جانوں کو اپنے ساتھ بہا لے گیا۔
یہ واقعہ نہ صرف ہماری غفلت کا آئینہ دار ہے بلکہ ایک سبق بھی ہے کہ قدرت کے مناظر کو تفریح کا ذریعہ سمجھنے کے ساتھ ساتھ احتیاط اور ہوشیاری بھی ضروری ہے۔ اللہ رحم کریں,,,,,,, Aijaz Islamic official page like Share Comment follow Thanks for you