پیارا اسلام

پیارا اسلام میرا جینے کامقصد تیرے دین کی سرفرازی
میں اس ہی لئے مسلماں اس ہی لئے نمازی

16/05/2025

16 مئی یوم تشکر
شکریہ پاک فوج
🇵🇰🇵🇰🇵🇰

06/01/2025

اگر کوئی اپ کو نصیحت کرے تو خوشی سے قبول کیجئے، اصل خیر خواہ وہی ہوتا ہے جو آپ کو آپ کے عیب بتائے

ذرا تصور کیجیے۔۔۔۔

ایک شخص نے آئینہ دیکھا تو معلوم ہوا کہ اس نے قمیص الٹی پہنی ہوئی ہے اور ناک پر سیاہی لگی ہوئی ہے، آئینے کا کام تھا دکھانا، سو اس نے دیکھا دیا۔۔

اب کیا اس شخص کو آئینے پر خفا ہونا چاہیے کہ اس نے کیوں اس کی خامیوں سے آگاہ کیا ؟
یا اس کو اپنی بگڑی ہوئی حالت کو درست کرنے کی فکر کرنی چاہیے ؟

یہی مثال ان لوگوں کی ہے جو ہمیں ہمارے عیبوں سے آگاہ کرتے ہیں. پھر ہم ان پر کیوں ناراض ہوتے ہیں ؟
وہ درحقیقت ہماری روح کا آئینہ ہوتے ہیں جو روح پر پڑے دھبّے دیکھا رہے ہوتے ہیں۔

بجائے ان پر غصہ ہونے کے ہمیں ان کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ ان کے دیکھائے گئے آئینے کی بدولت ہمیں اپنی غلطیوں کی اصلاح کا موقع مل رہا ہے.
اور عیب بتانے والے کو بھی چاہیے کہ وہ اکیلے میں اس کی اصلاح کریں تا کہ اس کی عزت نفس مجروح نہ ہو

اور تم دوسروں کے عیبوں کی پردہ پوشی کرو تاکہ پروردگار تمھارے عیب چھپائے رکھے..

17/11/2024

زبان سے کہہ بھی دیا لاالہ الااللہ تو کیا حاصل ؟
جب دل و جاں مسلمان نہیں تو کیا حاصل ؟

16/11/2024

ومن شر حاسد اذا حسد

06/11/2024

ابن رجب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

" وہ انسان خسارے کا شکار ہے جو یہ گمان کرتا ہے کہ اللہ اسے معاف نہیں کرے گا۔"

[ لَطائِفُ المَعارِف | صـ ٣٠٢ ]
پیارا اسلام

02/11/2024

کیا rolls Royce خریدنا کامیابی ہے۔۔۔۔۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
پیارا اسلام Dr Zakir Naik
#زاکرنائیک #ڈاکٹرزاکرنائیک
Bill Gates

27/10/2024

سقراط کے ایک مشہور واقعے کا ذکر آتا ہے جسے "تین چھاننیوں کا امتحان" کہا جاتا ہے۔ ایک دن ایک شخص سقراط کے پاس آیا اور بولا، "کیا تم جانتے ہو کہ تمہارا دوست تمہارے بارے میں کیا کہہ رہا ہے؟"

سقراط نے اس کی بات سن کر کہا، "رکو! اس بات کو آگے بڑھانے سے پہلے، آؤ اسے تین چھاننیوں سے گزاریں۔"

پہلی چھاننی ہے "سچائی کی چھاننی": "کیا تمہیں یقین ہے کہ جو تم مجھے بتانے والے ہو، وہ سچ ہے؟"
وہ شخص جواب دیتا ہے، "نہیں، میں نے خود سنا نہیں ہے، لیکن یہ بات مشہور ہے۔"

سقراط نے کہا، "چلو دوسری چھاننی کی طرف چلتے ہیں، جو ہے "اچھائی کی چھاننی": کیا تم مجھے جو بات بتانے والے ہو، وہ کوئی اچھی بات ہے؟"
وہ شخص بولا، "نہیں، یہ تو کچھ برا ہی ہے۔"

سقراط نے کہا، "چلو اب آخری چھاننی کا استعمال کرتے ہیں، جو ہے "مفید ہونے کی چھاننی": کیا وہ بات جو تم مجھے بتانا چاہتے ہو، میرے لیے مفید ہے؟"
وہ شخص بولا، "نہیں، شاید یہ مفید نہ ہو۔"

تب سقراط نے مسکراتے ہوئے کہا، "اگر وہ بات نہ سچی ہے، نہ اچھی، اور نہ مفید، تو اسے کہنے کا کیا فائدہ؟"

یہ واقعہ ہمیں سکھاتا ہے کہ بات چیت کرتے وقت ہمیں دیکھنا چاہیے کہ ہماری باتیں سچی، اچھی، اور مفید ہوں۔
پیارا اسلام

27/10/2024

يَا لَيْتَنِي مِتُّ قَبْلَ هَٰذَا وَكُنتُ نَسْيًا مَّنسِيًّا (23)

26/10/2024

Live Telecast: Public Talks by Dr Zakir Naik & Shaikh Fariq Zakir Naik (26th Oct 2024)

23/10/2024

انسان پریشانیوں کی گنتی کا ماہر ہے

لیکن نعمتوں کا حساب رکھنا بھول جاتا ہے🍂

"نسلی گھوڑے."‏ عربوں کی ایک عادت رہی ہے۔ جب ان کے گھوڑے زیادہ ہوجاتے اور ان کی نسلوں کی پہچان ممکن نہ رہ پاتی تو سبھی گھ...
14/10/2024

"نسلی گھوڑے."‏ عربوں کی ایک عادت رہی ہے۔
جب ان کے گھوڑے زیادہ ہوجاتے اور ان کی نسلوں کی پہچان ممکن نہ رہ پاتی تو سبھی گھوڑوں کو کسی ایک مقام پر جمع کر لیتے۔ پھر کھانا پینا بند کر دیتے اور شدید قسم کی مارپیٹ کرتے۔ مار پیٹ کے بعد پھر گھوڑوں کے لئے کھانا پینا لاتے، تب گھوڑے دو مجموعوں میں بٹ جاتے تھے۔ کچھ گھوڑے تو فورا دوڑتے کھانے کی طرف، انہیں کچھ فرق نہیں پڑتا تھا کہ کھلا پلا کون رہا ہے مارا کس نے ۔۔
اور دوسرے تھے نسلی گھوڑے،
جو ان ہاتھوں سے کھانا کھانے سے انکار کر دیتے تھے جن ہاتھوں نے مار پیٹ کر کے ان کی توہین کی تھی۔ ان کی عزت نفس کو پامال کیا ۔۔۔۔

انسانی معاشروں کو بھی اسی صورت حال کا سامنا ہے
اور بدقسمتی سے بدنسلوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے.!!!

پیارا اسلام

Address

Hyderabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پیارا اسلام posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to پیارا اسلام:

Share

Category