02/01/2026
ہر سال کے اختتام پہ نیٹفلکس ایک ایسی فلم ریلیز کرتا ہے جو یہ دکھاتی ہے کہ دنیا کا اختتام ہو چکا ہے۔۔۔۔
مثلاً ۔
The bird box ..
The White noise..
Don't Look Up..,
Leave the World Behind..,
The Midnight Sky. .....۔۔
And this year is ...
The Great Flood
ہماری ذمین کا ستر فیصد حصہ پانی حصہ سے ڈھکا ہوا ہے
لیکن اس کا صرف تین فیصد ہی پینے کے قابل ہے ۔۔۔اوراس کا بھی زیادہ تر گلیشئرز کی صورت میں جما ہوا ہے تو ہمیں جو پانی پینے کیلئے صاف پانی دستیاب ہے وہ صرف اور صرف اس زمین کے ٹوٹل پانی کا صفر اعشاریہ پانچ فیصد ہے ۔۔۔۔۔۔
اور اب اس کی ایک بہت بڑی مقدار اے ائی بھی استعال کر رہا۔۔۔۔۔۔۔
جی جی وہی اے ائی جس سے اپ لوگ اج کل فلم گروپ میں اپنی تحریریں تک لکھوا رہے ہو صرف اس لئے کہ انگلیوں کو زحمت نا دینی پڑے۔۔۔۔۔،
اپ کی ایک تحریر لکھوانے۔۔۔۔۔۔،
تو سوچیں ملینز اوور بلینز لوگوں کے اے آئی سے کام کرانے کی وجہ سے، اور پھر ان ڈیٹا سینٹرز اور اے آئی ماڈلز کو ٹھنڈا کرنے کیلئے کتنا پانی خرچ ہوتا ہوگا۔۔۔۔۔،
اس فلم میں اسی پانی اور اے ائی کو لے کر ایک ڈیزاسٹر سیٹ کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔،
انسان بہت سالوں سے روبوٹس اور اے ائی میں انسانی جذبات اور ہمدردی اور ہم احساسی یعنی
Sympathy , empathy ۔۔،
کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انسانی دماغ کی طرح فیصلے لینا سکھا رہا ہے۔۔۔۔۔،
اس کی ایک چھوٹی سی مثال رجنی کانت کی فلم روبوٹ بھی ہے ۔۔۔۔۔۔۔،
جیسے اجکل ہم چیٹ جی پی ٹی سے بات کرتے ہیں تو وہ ایموجیز کے ساتھ جیسے ہم اپنے دوستوں سے ساتھ بات کرتے ہیں ایسے بات کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔۔۔۔ ۔،
لیکن اکثر اپ نے دیکھا ہوگا بونگیاں بھی مار جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔
لیکن چیٹ جی چی ٹی کا یہ ماڈل اچانک سے نہیں بن گیا ۔۔۔۔۔
پتا نہیں کتنی بار اس کو بنایا گیا ۔۔۔۔،
پھر دہرایا گیا۔۔۔۔۔ ،
پھر دہرایا گیا۔۔۔۔۔۔۔
پھر دہرایا گیا۔۔۔۔۔
یہ فلم بھی ایک اے ائی ماں کی دہرائی کی کہانی ہے ۔۔۔۔۔
یہ سروائیول یا ڈیزاسٹر فلم ہر گز نہیں ۔۔۔۔۔۔۔
جو سبق اس کو سکھانے کی کوشش کی گئی ۔۔۔۔۔
وہ بالآخر اکیس ہزار سے زائد کوششیں کر کے اس میں کامیاب ٹھہری ۔۔۔۔۔
یہ ایک ماں کی ڈٹرمینیشن کو درشاتا ہے وہ ماں جس نے اس اے ائی ماں کو بنایا ہوتا ہے۔۔۔۔۔
اس فلم میں بھی پانی کو لے کر ایک قیامت کا سا منظر تخلیق کر کے ایک اے ائی سے بنائی گئی ماں کو ٹاسک دیا گیا ہے اس نے " اپنے" بچے کو کیسے بچانا ہے۔۔۔۔۔.
لیکن ساتھ ہی کیونکہ اس میں ایک ایموشن انجن بھی ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے تو۔۔۔۔ ، اس نے ساتھ ہی کچھ اور ٹاسکس بھی کرنے ہیں ۔۔۔۔۔،
جیسے۔۔۔
جی سو بڑی بچی کو بچانا جو ایلویٹرز میں پھنسی ہوئی ہے۔۔۔۔۔،
بچہ پیدا کرتی ہوئی عورت کی مدد کرنا ،
خود کو غنڈوں سے بھی بچانا۔۔۔۔۔۔
باقی کچھ چیزیں اور بھی تھی لیکن فیلحال اپ بس ان ہی چیزوں لے لیں۔۔۔۔۔۔۔
لیکن ہر بار وہ کہیں نا کہیں چُوک جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔،
لیکن پھر اکیس ہزار چار سو ننانوے ویں کوشش میں وہ کامیاب ہوجاتی ہے ۔۔۔
اور خود کو اور بچے کو ریسکیو کئے جانے کے بجائے۔۔۔۔،
سیلاب کے پانی میں ہی چھلانگ لگا دیتی ہے ۔۔،
اپنے بچے اور اور باقیوں کی سروائیول سٹرٹیجز کمپرومائز کرنے کیلئے ۔۔۔۔۔۔،
مطلب اتنی ہیومن ہوجاتی ہے کہ ہیومن بھی اتنے ہیومن نہیں ۔۔۔۔
😅😅😅😅
شائد کچھ لوگ اختلاف کریں گے میری اس پوسٽ سے ۔۔۔
لیکن پھر بھی ۔۔۔۔۔
*شکریہ*
*سرمد خاصخیلی حیدرآباد سے*