Farhan Vlogs

Farhan Vlogs 🏛️ Vlogger | Architect | Real Estate | Travel Vibes 🌍

یہ دیکھیے خوبصورت اور پُر سکون گلی، صاف ستھرا ماحول اور بہترین رہائشی ایریا — جہاں ہر گھر اپنی مثال آپ ہے 🏡✨اگر آپ اپنی ...
09/10/2025

یہ دیکھیے خوبصورت اور پُر سکون گلی، صاف ستھرا ماحول اور بہترین رہائشی ایریا — جہاں ہر گھر اپنی مثال آپ ہے 🏡✨
اگر آپ اپنی پراپرٹی بیچنا یا خریدنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں 📞
آپ کے اعتماد کا دوسرا نام!

Farhan Property Hub

09/10/2025
🏠 پراپرٹی میں پیسے اور لوکیشن کی اہمیتآج کے دور میں جب بھی کوئی شخص اپنا گھر یا فلیٹ خریدنے کا سوچتا ہے تو سب سے پہلا سو...
08/10/2025

🏠 پراپرٹی میں پیسے اور لوکیشن کی اہمیت

آج کے دور میں جب بھی کوئی شخص اپنا گھر یا فلیٹ خریدنے کا سوچتا ہے تو سب سے پہلا سوال یہی ہوتا ہے کہ پیسے کتنے ہیں اور لوکیشن کہاں کی چاہیے۔
کیونکہ پراپرٹی میں اصل فرق انہی دو چیزوں سے پیدا ہوتا ہے۔

اگر آپ کے پاس پیسے زیادہ ہیں تو ظاہر ہے کہ آپ کو بہتر لوکیشن، پریمیئم سہولتیں جیسے اسکول، جم، شاپنگ مال، اور سیکورٹی کے ساتھ ایک لگژری لائف اسٹائل بھی ملتا ہے۔
ایسے علاقوں میں نہ صرف رہائش کا معیار اعلیٰ ہوتا ہے بلکہ مستقبل میں پراپرٹی کی ویلیو بھی تیزی سے بڑھتی ہے۔

دوسری طرف اگر پیسے کم ہیں تو ظاہر ہے کہ تمام سہولتیں ایک ہی جگہ پر دستیاب نہیں ہوتیں۔
شاید وہاں پر اسکول یا جم قریب نہ ہو، یا مارکیٹ تھوڑی دور ہو — مگر پھر بھی وہاں آپ کو ایک اچھا اور معیاری فلیٹ مناسب قیمت میں مل سکتا ہے۔
اور اگر موازنہ لگژری فلیٹ سے کیا جائے تو یقیناً وہ کم فیچرز والا ہوگا، مگر اپنا گھر ہونا ہی سب سے بڑی نعمت ہے۔

آخر میں یہی دعا ہے کہ
اللہ تعالیٰ سب کو اپنے گھر کا مالک بنائے، اور ان کے رزق میں برکت عطا فرمائے۔ آمین۔

یونیورسٹی میں بیٹھا ہوں کہ کسی نے خبر دی کہ عبدالعزیز کھوسو کو اُس کے دوست نے قتل کر دیا۔یقین مانیں، نہ میری اُس سے کوئی...
07/10/2025

یونیورسٹی میں بیٹھا ہوں کہ کسی نے خبر دی کہ عبدالعزیز کھوسو کو اُس کے دوست نے قتل کر دیا۔
یقین مانیں، نہ میری اُس سے کوئی ذاتی پہچان تھی، نہ کبھی ملاقات ہوئی،
لیکن دل اندر تک ہل گیا۔

کیا ہو گیا ہے ہمیں؟
جہاں دوستی ہوا کرتی تھی، وہاں اب نفرت، غصہ اور انا نے جگہ لے لی ہے۔
دوست تو وہ ہوتا ہے جو دکھ میں ساتھ دے،
لیکن آج کا انسان چھوٹی چھوٹی باتوں پر جان لینے پر اُتر آتا ہے۔

ایک لمحے کا غصہ، ایک غلط فیصلہ —
نہ صرف ایک زندگی ختم کر دیتا ہے بلکہ کئی گھروں کی خوشیاں بھی چھین لیتا ہے۔
جس نے مارا، اُس کی زندگی اب جیل کی دیواروں میں گزرے گی،
اور جسے مارا گیا، وہ مٹی تلے سو گیا۔
پیچھے رہ گئے ماں باپ جن کے خواب، امیدیں اور سکون سب ختم ہو گئے۔

کاش! اُس دوست نے ایک لمحہ سوچا ہوتا،
کاش! اُس نے کسی بڑے سے بات کر لی ہوتی،
کاش! دُکھ کو دُکھ سے نہیں، صبر سے حل کرتا۔

آج ہمیں سمجھنا ہوگا کہ برداشت کمزوروں کی نہیں بلکہ عقلمندوں کی پہچان ہے۔
اختلاف ہونا فطری ہے، مگر رشتے ختم کرنا یا جان لینا شیطانی راستہ ہے۔

خدارا،
دوستیوں کو انمول بنائیں،
انا اور غصے کو قابو میں رکھیں،
کیونکہ ایک غلط قدم نہ صرف کسی کی زندگی لے لیتا ہے
بلکہ کئی زندگیاں تباہ کر دیتا ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم عبدالعزیز کھوسو کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے
اور اُس کے والدین کو صبرِ جمیل دے۔
آمین۔

✨ Luxury Bungalow for Sale in Saima Downtown, Hyderabad 🏡
07/10/2025

✨ Luxury Bungalow for Sale in Saima Downtown, Hyderabad 🏡

یہ تصویر میں نے اپنے مرحوم ماموں زولفقار صاحب کے ساتھ بنوائی تھی۔میں نے کہا، "ماموں، مجھے آپ کے ساتھ ایک تصویر بنوانی ہے...
04/10/2025

یہ تصویر میں نے اپنے مرحوم ماموں زولفقار صاحب کے ساتھ بنوائی تھی۔
میں نے کہا، "ماموں، مجھے آپ کے ساتھ ایک تصویر بنوانی ہے۔
ان کے لہجے میں محبت، شرافت اور اپنائیت جھلک رہی تھی۔

پھر وہ اپنی سیٹ سے آگے آئے، اور اس لمحے میرے ساتھ بابا اور اسلام خان اور ماموں شہبان بھی موجود تھے۔
وہ دن کتنا خوبصورت تھا ہر چہرے پر مسکراہٹ اور دلوں میں خلوص بھرا ہوا تھا۔
یہ تصویر 25 جولائی 2021 کی ہے۔

وقت گزرتا گیا، مگر آج بھی یقین نہیں آتا کہ ماموں زولفقار ہم سے بچھڑ گئے۔
کاش کچھ اور سال ہمیں ان کی محبت، ان کی مسکراہٹ، اور ان کا خلوص نصیب ہوتا۔
وہ بہت پیار کرنے والے انسان تھے، اور ان کا اندازِ گفتگو بالکل اپنے مرحوم والد ماموں عبدالحکیم خان جیسا تھا۔

جب بھی ماموں زولفقار اسلام آباد، مانچسٹر یا دبئی سے گاؤں آتے،
ان کے ڈرائیور عبدالجبار مجھے اطلاع دیتے تو سمجھو ہمارے لیے عید کا دن ہوتا۔
شام کو سیدھا ان کے گاؤں والے پمپ پر پہنچ جاتا،
اور ان کی باتیں سننے میں جو لطف آتا تھا، وہ لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

آج وہ ہمارے درمیان نہیں،
مگر ان کی یادیں، ان کی باتیں، ان کا پیار — سب ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔
دوستو، آپ سب سے درخواست ہے کہ ماموں زولفقار کے لیے دعا کریں —
اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین 🤲

معاشرہ اور ہماری سوچہمارے معاشرے کا ایک عجیب رویہ ہے۔ جب کوئی انسان فضول کام کرتا ہے، وقت ضائع کرتا ہے یا بے مقصد محفلوں...
03/10/2025

معاشرہ اور ہماری سوچ

ہمارے معاشرے کا ایک عجیب رویہ ہے۔ جب کوئی انسان فضول کام کرتا ہے، وقت ضائع کرتا ہے یا بے مقصد محفلوں میں بیٹھتا ہے تو اس وقت اس کے پاس ہزاروں اپنے ہوتے ہیں۔ ہر کوئی اس کے قریب آتا ہے اور ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔ لیکن جیسے ہی کوئی شخص اچھا، مثبت اور تعمیری کام کرنے نکلے تو وہی لوگ غائب ہو جاتے ہیں۔ اچھائی کے راستے پر چلنے والوں کے ساتھ چند گنے چنے لوگ ہی رہ جاتے ہیں۔

اصل میں ہماری سوسائٹی عزت اور اہمیت صرف ان لوگوں کو دیتی ہے جو یا تو بڑے افسر ہوں یا وڈیرے۔ جن کے پاس طاقت اور پیسہ ہے، ان کے اردگرد ہمیشہ بھیڑ لگی رہتی ہے۔ لیکن جو عام انسان محنت اور ایمانداری سے آگے بڑھنے کی کوشش کرے، اس کو اکثر وہ مقام اور سپورٹ نہیں ملتی جس کا وہ حق دار ہوتا ہے۔

یہ سوچ بدلنا ضروری ہے۔ ہمیں ایسا معاشرہ بنانا ہوگا جہاں انسان کی قیمت اس کی نیت، کردار اور محنت سے لگائی جائے، نہ کہ صرف اس کی کرسی یا دولت سے

Watch full highlights here: [ https://youtu.be/gUI8apSrTFg?si=sUuFsQBLKgkxvFKC ]📺 Cricket Lovers, Don’t Miss This Match!...
03/10/2025

Watch full highlights here: [ https://youtu.be/gUI8apSrTFg?si=sUuFsQBLKgkxvFKC ]

📺 Cricket Lovers, Don’t Miss This Match! 🏏🔥
Thrilling moments, big sixes aur zabardast wickets – sab kuch ek hi video me!

📌 Like, Share & Subscribe for more cricket action!

🌥️ Hyderabad Weather Update – 3 Oct, 9:00 AM 🌡️📍 Temp: 30°C☁️ جزوی بادل چھائے ہوئے ہیں🌦️ آج بارش کا امکان کم ہے💨 ہلکی ہو...
03/10/2025

🌥️ Hyderabad Weather Update – 3 Oct, 9:00 AM 🌡️

📍 Temp: 30°C
☁️ جزوی بادل چھائے ہوئے ہیں
🌦️ آج بارش کا امکان کم ہے
💨 ہلکی ہوا، شام تک موسم خوشگوار

🌩️ Hyderabad Weather Update 🌩️⏰ وقت: 3:30 PM📍 حیدرآباد میں گھنے بادل جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں، بارش کے امکانات بڑھتے جا ر...
02/10/2025

🌩️ Hyderabad Weather Update 🌩️
⏰ وقت: 3:30 PM
📍 حیدرآباد میں گھنے بادل جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں، بارش کے امکانات بڑھتے جا رہے ہیں۔ 🌧️

Address

Hyderabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Farhan Vlogs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category