Hyderabad Jamshoro Updates

Hyderabad Jamshoro Updates Quick updates of Jamshoro and surroundings.

12/08/2025

سیاسی اختلاف سے ہٹ کر دیکھیں تو میئر کاشف شورو حیدرآباد کے لیے بہترین کام کر رہا ہے۔

12/08/2025

ڈومیسائیل کے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ فیک ہے ایسا کوئی بل پاس نہیں ہوا

12/08/2025

بلاول بھٹو زرداری نے حیدرآباد آٹو بھان روڈ کا افتتاح کر دیا

11/08/2025

کراچی میں 7 ڈمپر جلتے ہی ڈمپر ڈرائیور ہوش میں آ گئے
مزید دیکھیں اس ویڈیو میں

゚viralシ

امریکہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح پیغام دیا ہے کہ اگر...
10/08/2025

امریکہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت نے ڈیم تعمیر کیا تو پاکستان اسے دس میزائلوں سے تباہ کر دے گا۔ یہ بیان بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے پانی کا حصہ روکنے کی دھمکیوں کے ردعمل میں دیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مزید کہا کہ دریائے سندھ بھارتیوں کی خاندانی جاگیر نہیں ہے اور پاکستان کے پاس میزائلوں کی کوئی کمی نہیں، الحمدللہ۔

10/08/2025

گزشتہ رات ڈمپر کی ٹکر میں بہن بھائی جاں بحق اور ان کے والد زخمی ہونے کے بعد کراچی کے عوام نے خود ڈمپر ڈرائیور کو پکڑ کر مارپیٹ کی اور ڈمپر کو آگ لگا کر جلا دیا، جس کے خلاف آج کراچی میں ڈمپر ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔

10/08/2025

کراچی: گذشتہ شب فیڈرل بی ایریا لکی ون شاپنگ مال ٹوٹل پارکو پمپ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے باپ شدید زخمی جبکہ بیٹا اور بیٹی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق بیٹے کی عمر 22 سال اور بیٹی کی عمر 14 سال جبکہ زخمی باپ کی عمر 47 سال ہے۔ حادثے کے بعد شہری مشتعل ہوگئے، ڈمپر ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا اور 9 ڈمپروں کو آگ لگا دی جبکہ پتھراؤ بھی کیا گیا۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔

10/08/2025

رانی باغ میں منعقدہ میوزیکل نائٹ میں ہنگامہ آرائی اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے عناصر کی ویڈیوز کی مدد سے پکڑ دھکڑ شروع ایک درجن سے زائد لوگ گرفتار۔ذرائع

09/08/2025

حکومت یا حکمرانوں کا قصور نہیں ہم ہی جاہل ترین قوم ہیں
یقین نہیں آتا تو کل حیدرآباد میں ہونے والے فیسٹیول کی ویڈیوز دیکھ لیں

انڈیا سے آئے ھوۓ پناہگیر آفاق احمد نے ٹیکس ادا کردیا بہت جلد ان کو اجرک والی نمبر پلیٹ مل جائیگی
09/08/2025

انڈیا سے آئے ھوۓ پناہگیر آفاق احمد نے ٹیکس ادا کردیا بہت جلد ان کو اجرک والی نمبر پلیٹ مل جائیگی

09/08/2025

رانی باغ فیسٹیول میں خواتین ایک دوسرے کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ھوۓ 🙊

゚viralシ

08/08/2025

ایک بار ضرور پڑھیں

اپنی اولاد، خاص طور پر بیٹیوں کے ساتھ دوستانہ رشتہ قائم کریں اور ان کا مکمل اعتماد حاصل کریں تاکہ وہ بلا جھجک آپ کو کچھ بھی بتا سکیں۔ ان پر خوف اور دہشت طاری کرنے والی جاہلانہ سوچ کو چھوڑ دیں، کیونکہ یہ معاشرہ اور ادارے درندوں سے بھرے ہوئے ہیں جن کے نزدیک عورت صرف وہ ہے جو ان کے اپنے گھر میں ہو، باقی سامنے آنے والی ہر لڑکی ان کے لیے اپنی ہوس پوری کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔
یہ لوگ ہاتھ سر پر رکھ کر مگر نظر سینے پر رکھتے ہیں اور اپنی ہوس پوری کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ اس معاشرے میں اکثر لڑکیوں کے ساتھ روز ایسے بے شمار واقعات پیش آتے ہیں، مگر وہ صرف اس خوف سے خاموش رہتی ہیں کہ ہمارے والدین ہماری پڑھائی بند کر دیں گے یا گھر سے نکلنا بند کر دیں گے۔

خدارا، بیٹیوں کو بیٹیاں سمجھ کر دیکھیں، چاہے وہ آپ کی نہ ہوں بلکہ کسی اور کی ہوں۔ آج آپ کسی اور کی بیٹی کو جس نظر سے دیکھتے ہیں، کل اللہ تعالیٰ آپ کی بیٹی کو بھی ویسی ہی "عزت" دلوائے گا۔ یاد رکھیں، انقلاب کی شروعات ہمیشہ اپنی ذات سے ہوتی ہے۔

Address

Hyderabad
17700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hyderabad Jamshoro Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share