28/04/2025
امریکن کوارٹرز بدین چالی کے رہائشی وسیم خان ولد سبحان خان اور جلال خان ولد نواب غنی ویورز ان دونوں بچوں کی عمرے 18۔19 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں ذرائع کے مطابق بروز اتوار امریکن کوارٹرز بدین چالی بچوں نے گرمی کو مدنظر رکھتے ہوۓ نہانے کا پروگرام بنایا اور قریبی نہر جو کہ حدود تھانہ ٹنڈویوسف کے قریب ہے ذرائع کے مطابق کراچی کے مہمانوں سمیت تقریبا12 سے 15 بچے نہانے پہنچے اور اپنی مستی میں مگن تقریبا 1 گھنٹا نہانے کے بعد وسیم اور جلال نامی بچے ڈوبنے لگے افسوس ناک بات یہ تھی کہ ان کے ساتھ جانے والے تقریبا 12۔ 13 بچے جن میں سے کسی کو بھی تیرنا نہیں آتا تھا اور بے بسی کے عالم میں اپنے دوستوں کو ڈوبتا دیکھ رہے تھے آج امریکن کوارٹرز بدین چالی میں صف ماتم مچا ہوا ہے ہر آنکھ اشکبار ہے مگر افسوس کے کوئی کچھ نہیں کرسکتا بدین چالی سے 2 نوجوانوں کے جنازے اٹھے تو ایک عجیب غم کا ماحول تھا دونوں بچوں کی نماز جنازہ ساڑے گیارہ بجے قریبی جنازہ گاہ میں ادا کیا گیا اور قریبی انڈس پہاڑی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ اللہ پاک مرحومین کی بخشش فرماۓ اور لواحقین کو صبرو جمیل عطاء فرماۓ۔ آمین ۔ خدارا ان گرمیوں میں جو بھی بچے جوان گرمی کی شددت کم کرنے کے لیے نہروں کا رخ کرتے ہیں اس چیز سے سختی سے گریز کریں کیونکہ پانی کی لہریں یہ نہیں دیکھتی کہ یہ بچہ ہے یا جوان۔ زندگی بہت پیاری ہے احتیات کریں اور دوسروں کو بھی ایسے پروگرام پر جانے سے منع کریں یہاں میں والدین سے بھی گزارش کرونگا کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور نہروں پر جانے سے منع کریں