Sundarta Edits

Sundarta Edits Editing is my passion... i love poetries.. subscribed my YouTube channel �
https://www.youtube.com/user/cutesundarta

12/10/2025

اللّٰهُمَّ أَجِرْنِي فِي مُصِيبَتِي وَاخْلُفْ لِي خَيْرًا مِنْهَا

(Allahumma ajirni fi musibati wakhluf li khayran minha)
ترجمہ: اے اللہ! مجھے میری مصیبت میں اجر دے اور اس سے بہتر چیز عطا فرما۔
(مسلم 918)

زندگی میں کبھی کوئی چیز ٹوٹ جائے، یا دل دکھ جائے، تو شکایت کے بجائے صبر کرو۔
نبی ﷺ نے یہ دعا سکھائی ہے —
اللّٰهُمَّ أَجِرْنِي فِي مُصِيبَتِي وَاخْلُفْ لِي خَيْرًا مِنْهَا
یعنی: اے اللہ! مجھے میری مصیبت میں اجر دے اور اس سے بہتر عطا فرما۔
✨ یاد رکھو: اللہ ہر نقصان کا بہتر بدل دیتا ہے 🌸

#صبر #ایمان #

یاد رکھیے برکت صرف پیسوں کی کثرت میں نہیں ھوتی۔۔۔!! ایک مہینہ، دو یا تین ماہ گزر جائیں اور آپ کو ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضر...
02/10/2025

یاد رکھیے برکت صرف پیسوں کی کثرت میں نہیں ھوتی۔۔۔!!

ایک مہینہ، دو یا تین ماہ گزر جائیں اور آپ کو ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہ پڑے، تو برکت یہ بھی ہے ، کیونکہ اللہ نے پیسے میں نہیں آپ کی صحت میں برکت دے دی ۔

برکت یہ ھے کہ موسم بدل جائیں، سال گزر جائیں اور آپ کو پچھلے موسم کا سوٹ پورا آ جائے ، نیا لباس لینے کی ضرورت نہ پڑے ۔

برکت یہ بھی ھے کہ آپ تھوڑا کھانا کھائیں اور سیر ہو جائیں ، آپ کے گھر مہمان آئیں تو آپ کے ہاتھ کا پکا ہوا ان کو پورا ہوجائے ، برکت یہ بھی ہے کہ آپ کے کھانے کی ایک اضافی پلیٹ ، کسی ضرورت مند کے بھی کام آجائے

برکت یہ ہے کہ آپ کم سو کر بھی تروتازہ اٹھیں ، ذہن پرسکون ہو ، جسم میں درد نہ ہو اور کم نیند لینے کے باوجود بھی خوش ہوں ۔
برکت یہ ھے کہ آپ کوئی نئی بات سیکھیں اور بغیر کسی کی مدد کے فوراً سمجھ جائیں ۔

برکت یہ ھے کہ آپ ایسی جگہ جائیں جہاں رش ھو اور تاخیر کا اندیشہ ھو، لیکن اللہ آپ کے معاملات آسان کر دے اور وقت سے پہلے کام ہوجائے ۔

برکت یہ ھے کہ آپ جہاں بھی جائیں ، لوگ آپ سے محبت کریں، آپ کی عزت کریں اور وجہ پیسہ نہیں آپ کی پرسنیلٹی ہو ۔

برکت یہ بھی ہے آپ نے جو کام جتنے وقت میں کرنے کا سوچا ہو ، وہ اتنے وقت میں ہو جائے ۔۔۔

یاد رکھیے ۔۔۔ برکت صرف پیسوں کی کثرت میں نہیں ہوتی۔۔ جو برکت زندگی کے ہر قدم پر ہے اس کا شکر ادا کیجیے ۔ 🍀

‏سادہ رہیں، خاص رہیں، خالص رہیں. یہ دنیا کافی ہے اپنے رنگ دکھانے کے لیے.. urdupoetry/urdushayari
24/09/2025

‏سادہ رہیں، خاص رہیں، خالص رہیں.
یہ دنیا کافی ہے اپنے رنگ دکھانے کے لیے.
. urdupoetry/urdushayari

Like ,share
21/09/2025

Like ,share

لَهُ مَقَالِيدُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ وَيَقْدِرُ ۚ یعنی: آسمانوں اور زمین کی کنجیاں اسی کے پاس ہیں، وہ جسے چاہے رزق ک...

Urdu tafseerحضرت ابراہیم علیہ السلام سے متعلق یہودی اور نصرانی دعوے کی تردید:    ٭٭    (آیت:۶۵-۶۶) یہودی حضرت ابراہیم عل...
11/09/2025

Urdu tafseer
حضرت ابراہیم علیہ السلام سے متعلق یہودی اور نصرانی دعوے کی تردید: ٭٭ (آیت:۶۵-۶۶) یہودی حضرت ابراہیم علیہ
السلام کو اپنے میں سے اور نصرانی بھی حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اپنے میں سے کہتے تھے اور آپس میں اس پر بحث مباحثے کرتے رہتے تھے‘ اللہ تعالیٰ ان آیتوں میں دونوں کے دعوے کی تردید کرتا ہے‘ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نجران کے نصرانیوں کے پاس یہودیوں کے علماء آئے اور حضور ؐ کے سامنے ان کا جھگڑا شروع ہو گیا‘ ہر فریق اس بات کا مدعی تھا کہ حضرت خلیل اللہ علیہ السلام ہم میں سے تھے- اس پر یہ آیت اتری کہ اے یہودیو! تم خلیل اللہ کو اپنے میں سے کیسے بتاتے ہو؟ حالانکہ ان کے زمانے میں نہ موسی ؑ تھے نہ تو راۃ‘ حضرت موسیٰ علیہ السلام اور کتاب توراۃ شریف تو خلیل اللہ علیہ السلام کے بعد آئے‘ اسی طرح اے نصرانیو! حضرت ابراہیم علیہ السلام کو نصرانی کیسے کہہ سکتے ہو؟ حالانکہ نصرانیت تو ان کے صدیوں بعد ظہور میں آئی‘ کیا تم اتنی موٹی بات کے سمجھنے کی عقل بھی نہیں رکھتے؟ پھر ان دونوں فرقوں کی اس بے علمی کے جھگڑے پر رب دو عالم انہیں ملامت کرتا ہے اگر تم بحث و مباحثہ دینی امور میں جو تمہارے پاس ہیں کرتے تو بھی خیر ایک بات تھی‘ تم تو اس بارے میں گفتگو کرتے ہو جس کا دونوں کو مطلق علم ہی نہیں۔تمہیں چاہئے کہ جس چیز کا علم نہ ہو‘ اسے اس علیم اللہ کے حوالے کرو جو ہر چیز کی حقیقت کو جانتا ہے اور چھپی کھلی تمام چیزوں کا علم رکھتا ہے‘ اسی لئے فرمایا اللہ جانتا ہے اور تم محض بے خبر ہو-
دراصل اللہ کے خلیل حضرت ابراہیم علیہ السلام نہ تو یہودی تھے نہ نصرانی تھے‘ وہ شرک سے بیزار مشرکوں سے الگ صحیح اور کامل ایمان کے مالک تھے اور ہرگز مشرک نہ تھے‘ یہ آیت اس آیت کی مثل ہے جو سورۂ بقرہ میں گذر چکی السلام کو وَقَالُوْا کُوْنُوْا ھُوْدًا اَوْ نَصٰرٰی تَھْتَدُوْا‚یعنی یہ لوگ کہتے ہیں یہودی یا نصرانی بننے میں ہدایت ہے-
پھر فرمایا کہ سب سے زیادہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی تابعداری کے حقدار ان کے دین پر ان کے زمانے میں چلنے والے تھے اور اب یہ نبی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں اور آپ کے ساتھ کے ایمانداروں کی جماعت جو مہاجرین و انصار ہیں اور پھر جو بھی ان کی پیروی کرتے رہیں قیامت تک‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں ہر نبی کے ولی دوست نبیوں میں سے ہوتے ہیں‘ میرے ولی دوست انبیاء میں سے میرے باپ اور اللہ کے خلیل حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ و السلام ہیں‘ پھر آپ نے اسی آیت کی تلاوت فرمائی (ترمذی وغیرہ) پھر فرمایا جو بھی اللہ کے رسول پر ایمان رکھے‘

رشتوں میں سب سے بہتر رشتہ میرے نزدیک مخلصی کا رشتہ ہے!!!یعنی کے ذاتی مفاد سے ہٹ کے صرف اور صرف اپنائیت کا احساس ہونا!! ز...
23/06/2025

رشتوں میں سب سے بہتر رشتہ میرے نزدیک مخلصی کا رشتہ ہے!!!

یعنی کے ذاتی مفاد سے ہٹ کے صرف اور صرف اپنائیت کا احساس ہونا!! زندگی آپ کو بہت کم ایسے لوگوں سے ملواتی ہے کے جو آپ کے ساتھ بغیر کسی مفاد اور لالچ کے ہوتے ہیں!!!



🌷🌸🍂

Address

Hyderabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sundarta Edits posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category