PTI Hyderabad Updates

PTI Hyderabad Updates This page is for PTI District Hyderabad updates.✅

27/10/2025

‏لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ انسان کو حقیقی معنوں میں آزاد کر دیتا ہے۔ ہمیں اقبال کا شاہین بننا ہے، ایک آزاد اور خوددار انسان، کیونکہ قوم کا یہی تصور اقبال کی شاعری اور فکر کا محور رہا ہے۔

27 اکتوبر — یومِ سیاہ (Black Day)آج کا دن یاد دلاتا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ء کو بھارت نے اپنی فوجیں داخل کر کے جموں و کشمیر...
27/10/2025

27 اکتوبر — یومِ سیاہ (Black Day)

آج کا دن یاد دلاتا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ء کو بھارت نے اپنی فوجیں داخل کر کے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا — یہ دن کشمیری عوام پر ظلم و جبر کے آغاز کی علامت ہے۔

اقوامِ متحدہ نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو تسلیم کیا، مگر بھارت نے آج تک اس پر عملدرآمد نہیں کیا۔

ہم ایک بار پھر بھارتی غیر قانونی قبضے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور کشمیری عوام کے ساتھ اپنی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا عہد دہراتے ہیں۔

کشمیر کی آزادی تک ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں!

اج سے پہلے ہم نے دیکھا کہ جس کے نام کے ساتھ شریف ،بھٹویا زرداری لگتا تھا وہ ہی صرف وزیراعظم یا وزیر اعلیٰ بن سکتا تھا لی...
27/10/2025

اج سے پہلے ہم نے دیکھا کہ جس کے نام کے ساتھ شریف ،بھٹویا زرداری لگتا تھا وہ ہی صرف وزیراعظم یا وزیر اعلیٰ بن سکتا تھا لیکن آج عام آدمی کی حکومت ہے ،نوجوانوں کی حکومت ہے، عمران خان کی حکومت ہے

27/10/2025

‏عمران خان صاحب اور ان کے اہلِ خانہ پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں خان صاحب کے کیسز کو جان بوجھ کر لٹکایا جا رہا ہے ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود ملاقاتیں نہیں کرائی جا رہیں ان کی ہمشیرہ محترمہ علیمہ خان کے پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں یہ کھلی فسطائیت اور آئین و قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔

یہ ظلم کب تک چلے گا؟ قوم خاموش نہیں رہے گی۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ انصاف ہاؤس کراچی پر اہم پریس کانفرنس

‏تم تخت کی لڑائی لڑ رہے ہو...!!! وہ ❤️ کو فتح کر چکا ہے
27/10/2025

‏تم تخت کی لڑائی لڑ رہے ہو...!!!
وہ ❤️ کو فتح کر چکا ہے

26/10/2025

کرک جلسے کے تاریخی مناظر!
ہر طرف عوام کا جوش و جذبہ عروج پر،
ہزاروں کارکنان اور عوامی قافلے جلسہ گاہ میں جمع!
تحریکِ انصاف کے پرچموں سے فضا گونج اٹھی،
نعرے، جذبے اور وفا کا شاندار مظاہرہ
آج کرک نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ یہ عمران خان کے نظریے کا قلعہ ہے.
مطالبہ صرف ایک امت مسلمہ کے عظیم لیڈر عمران خان کو فلفور رہا کرو ۔

26/10/2025

کرک جلسے کے خوبصورت مناظر

26/10/2025

تیاری پکڑیں، بہت جلد عمران خان کال دینے والے ہیں، لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، عمران خان جگہ اور وقت کی نشاندہی جلد کریں گے اور پھر ہم نے نکل آنا ہے،

صوبائی صدر جنید اکبر خان

بیٹے کے انصاف کی آس لیے دنیا سے رخصت ہو گئیں شہید ارشد شریف کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت۔اللہ تعالیٰ مرحومہ...
26/10/2025

بیٹے کے انصاف کی آس لیے دنیا سے رخصت ہو گئیں
شہید ارشد شریف کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین

*ارشد شریف شہید کی والدہ محترمہ رفعت آرا علوی کے انتقال پر پاکستان تحریکِ انصاف ضلع حیدرآباد کے صدر، رکن سندھ اسمبلی PS-...
26/10/2025

*ارشد شریف شہید کی والدہ محترمہ رفعت آرا علوی کے انتقال پر پاکستان تحریکِ انصاف ضلع حیدرآباد کے صدر، رکن سندھ اسمبلی PS-63 اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر محمد ریحان راجپوت کا اظہارِ تعزیت*

إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

ارشد شریف شہید کی والدہ، محترمہ رفعت آرا علوی طویل عرصے تک اپنے بیٹے کے لیے انصاف کی جستجو میں رہیں۔ اُنہوں نے ہر ممکن دروازے پر دستک دی، ہر فورم پر آواز بلند کی، لیکن افسوس کہ ان کی یہ جدوجہد مکمل ثمر آور نہ ہو سکی۔ آج وہ انصاف کی امید لیے اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

محترمہ رفعت آرا علوی ایک باہمت ماں تھیں، جنہوں نے صبر و استقامت کے ساتھ سچ کا ساتھ دیا۔ ان کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور شہید ارشد شریف کے لیے انصاف کی راہیں ہموار کرے۔

یہ ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ مظلوم آوازوں کو سننا اور ان کی داد رسی کرنا ہمارا اجتماعی فرض ہے۔ ہم اُمید کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں سچ اور انصاف کو ضرور فتح حاصل ہوگی۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا سینئر صحافی شہید ارشد شریف کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔ارشد...
26/10/2025

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا سینئر صحافی شہید ارشد شریف کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔

ارشد شریف کی والدہ نے اپنے بیٹے کی شہادت کا غم دل میں لیے دنیا سے رخصت پائی۔ حلیم عادل شیخ

شہید ارشد شریف ایک نڈر، بہادر اور سچ کے علمبردار صحافی تھے جنہوں نے اپنی جان حق اور سچائی کے لیے قربان کی۔ حلیم عادل شیخ

ارشد شریف کی شہادت کے بعد ان کے اہلِ خانہ انصاف کے منتظر رہے لیکن آج تک انصاف نہیں ملا، یہ قومی المیہ ہے۔ حلیم عادل شیخ

اس دکھ کی گھڑی میں پی ٹی آئی سندھ اور پوری قوم ارشد شریف کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہے۔ حلیم عادل شیخ

ارشد شریف کی والدہ ایک باہمت خاتون تھیں جنہوں نے اپنے بیٹے کی جدوجہد کو ہمیشہ زندہ رکھا۔ حلیم عادل شیخ

قوم آج ایک بہادر ماں اور سچے صحافی دونوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ حلیم عادل شیخ

26/10/2025

جب وزیر اعلیٰ عوام کے ووٹ سے آیا ہو اور عام عوام میں سے ہو تو عوام اس کو سر آنکھوں پر بیٹھاتی ہے
Muhammad Sohail Afridi

Address

Hyderabad
71800

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTI Hyderabad Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share