Dasht e Hijraan

Dasht e Hijraan اشعار میرے چھوڑ یہ وعدہ رہا تجھ سے
چہرے پہ میرے ہجر دکھائی نہیں دے گا

دعائیں وہ پھول ہیں جو زندگی کی پریشانی میں آسانی اور کامیابی کی خوشبو بکھیرتی ہیں،دو ہی چیزیں ایسی ہیں جس میں کسی کا کچھ...
05/07/2025

دعائیں وہ پھول ہیں
جو زندگی کی پریشانی میں آسانی
اور کامیابی کی خوشبو بکھیرتی ہیں،
دو ہی چیزیں ایسی ہیں
جس میں کسی کا کچھ نہیں جاتا،

مسکراہٹ اور دعا۔

انہیں ہمیشہ تقسیم کیجیے!
اللہ پاک آپ کو صحت ، ڈھیروں خوشیاں
اور کامیابیاں نصیب کریں.!! ( آمین ثم آمین)

01/07/2025

‏میں دل پہ جبر کروں گا تجھے بھلا دوں گا
مروں گا خود بھی تجھے بھی کڑی سزا دوں گا

یہ تیرگی مرے گھر کا ہی کیوں مقدر ہو
میں تیرے شہر کے سارے دیئے بجھا دوں گا

ہوا کا ہاتھ بٹاؤں گا ہر تباہی میں
ہرے شجر سے پرندے میں خود اڑا دوں گا

وفا کروں گا کسی سوگوار چہرے سے
پرانی قبر پہ کتبہ نیا سجا دوں گا

اسی خیال میں گزری ہے شام درد اکثر
کہ درد حد سے بڑھے گا تو مسکرا دوں گا

تو آسمان کی صورت ہے گر پڑے گا کبھی
زمیں ہوں میں بھی مگر تجھ کو آسرا دوں گا

بڑھا رہی ہیں مرے دکھ نشانیاں تیری
میں تیرے خط تری تصویر تک جلا دوں گا

بہت دنوں سے مرا دل اداس ہے محسن
اس آئینے کو کوئی عکس اب نیا دوں گا۔۔!!

محسن نقوی

گئی رتوں میں تو شام و سحر نہ تھے ایسے کہ ہم اداس بہت تھے مگر نہ تھے ایسے،یہاں بھی پھول سے چہرے دکھائی دیتے تھے یہ اب جو ...
29/06/2025

گئی رتوں میں تو شام و سحر نہ تھے ایسے
کہ ہم اداس بہت تھے مگر نہ تھے ایسے،

یہاں بھی پھول سے چہرے دکھائی دیتے تھے
یہ اب جو ہیں یہی دیوار و در نہ تھے ایسے،

ملے تو خیر نہ ملنے پہ رنجشیں کیسی
کہ اس سے اپنے مراسم تھے پر نہ تھے ایسے،

رفاقتوں سے مرا ہوں مسافتوں سے نہیں
سفر وہی تھے مگر ہم سفر نہ تھے ایسے،

ہمیں تھے جو تیرے آنے تلک جلے ورنہ
سبھی چراغ سر راہ گذر نہ تھے ایسے،

دل تباہ تجھے اور کیا تسلی دیں
تیرے نصیب تیرے چارہ گر نہ تھے ایسے،

فراز خوش ہو کہ احسان اس ستمگر کے
جو تجھ پہ ہیں وہ کسی اور پر نہ تھے ایسے۔۔!!

احمد فراز صاحب

بارشوں کے موسم میںدل کی سر زمینوں پرگرد کیوں بکھرتی ہے؟اس طرح کے موسم میںپھول کیوں نہیں کھلتے؟لوگ کیوں نہیں ملتے؟کیوں فق...
27/06/2025

بارشوں کے موسم میں
دل کی سر زمینوں پر
گرد کیوں بکھرتی ہے؟
اس طرح کے موسم میں
پھول کیوں نہیں کھلتے؟
لوگ کیوں نہیں ملتے؟

کیوں فقط یہ تنہائی
ساتھ ساتھ رہتی ہے؟
کیوں بچھڑنے والوں کی
یاد ساتھ رہتی ہے؟

اتنی تیز بارش سے
دل کے آئینے پر سے
عکس کیوں نہیں دھلتے؟
زخم کیوں نہیں سلتے؟
نیند کیوں نہیں آتی؟

بارشوں کے موسم میں
آنکھ کیوں برستی ہے؟
اشک کیوں نہیں تھمتے؟
بارشوں کے موسم میں
لوگ کیوں نہیں ملتے؟

25/06/2025

❤️

اللہ جو دروازے آپ کے لیئے بند کرتا ہے ان میں آپ کے لیئے شر ہوتا ہے ، پھر چاہے وہ آپ کو کتنے ہی محبوب کیوں نہ ہوں اور پھر...
25/06/2025

اللہ جو دروازے آپ کے لیئے بند کرتا ہے ان میں آپ کے لیئے شر ہوتا ہے ، پھر چاہے وہ آپ کو کتنے ہی محبوب کیوں نہ ہوں اور پھر جب آپ ان پہ بھی صبر کرتے ہیں تو وہ آپ کے لیئے وہ دروازے کھولتا ہے جن میں آپ کے لیے صرف خیر ہوتی ہے ، یقین جانیں آپ کا رب آپ سے بہت زیادہ محبت کرتا ہے۔

22/06/2025

Beautiful song 🌹

وہ تجھے بھولے ہیں تو تجھ پہ بھی لازم ہے،                                                                                ...
21/06/2025

وہ تجھے بھولے ہیں تو تجھ پہ بھی لازم ہے، بال بنا کپڑے بدل چائے پی اور موجاں مار 😏

20/06/2025

grove
❤️

Address

Hyderabad
Hyderabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dasht e Hijraan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share