Creative Sadi.

Creative Sadi. video Editor . copy writer
Ad Video editor
Graphics designer . voice over artist. social media marketer. contact +92 315 2479464

02/02/2025

میں اللّٰہ کی پناہ مانگتی ہوں ان آنکھوں سے جو ہماری زندگیوں پر نظر رکھتی ہیں جیسے وہ ہماری تباہی کا انتظار کر رہی ہوں
اور ان نفسوں سے جو ہماری کامیابی پر اداس ہوتی ہیں جیسے وہ ہماری راہ میں رکاوٹ بننا چاہتی ہوں ۔

میں اللّٰہ کی پناہ مانگتی ہوں ان دلوں سے جو حسد کی بیماری سے بھرے ہیں اور وہ ہماری چیزوں کی خواہش کرتے ہیں حالانکہ ان کے پاس بھی بہت کچھ ہے ۔۔۔

یا اللّٰہ! ہمیں ان سے بچا اور اپنی مخلوق کے شر سے محفوظ رکھ ، اور انہیں اپنی ذات میں ہی مشغول کر دے ۔

آمین یا رب العالمین🤲🏻

*رمضان المبارک کلینڈر*سال 2007 سے گرمیوں میں داخل ہونے والا ماہ رمضان تقریبا سترہ سال بعد باقاعدہ طور پر سردیوں میں داخل...
01/02/2025

*رمضان المبارک کلینڈر*

سال 2007 سے گرمیوں میں داخل ہونے والا ماہ رمضان تقریبا سترہ سال بعد باقاعدہ طور پر سردیوں میں داخل ہوگیا ہے۔

آئندہ تیرہ سال رمضان المبارک سردیوں میں گزر جائے گا اور 2037 کے بعد واپس گرمیوں میں چلا جائے گا۔

2031 اور 2032 کا رمضان المبارک سردیوں کا سب سے چھوٹا ترین رمضان ہوگا۔جس میں سحری سے افطار تک ساڑھے دس گھنٹے کا وقت ہوگا۔

2030 وہ واحد سال جس میں رمضان المبارک دو مرتبہ آئے گا اور اس سال مسلمان 38 روزے رکھیں گے۔

آپ میں سے کئیوں نے یہ ویڈیو دیکھ لی ہو گی۔۔۔ورنہ سوشل میڈیا سے دیکھ سکتے۔۔۔یہ بھی کسی کا باپ ہے۔۔۔ یہ بھی ایک ٹیکس دینے ...
31/01/2025

آپ میں سے کئیوں نے یہ ویڈیو دیکھ لی ہو گی۔۔۔ورنہ سوشل میڈیا سے دیکھ سکتے۔۔۔

یہ بھی کسی کا باپ ہے۔۔۔
یہ بھی ایک ٹیکس دینے والا شہری ہے۔۔۔
یہ بھی انسان ہے۔۔۔
یہ بھی اتنی ہی عزت و تکریم کا حقدار ہے جو کسی بھی فارچونر میں بیٹھے شخص کو ملتی ہے۔۔۔
لیکن عزت نہ سہی۔۔۔ وہ تکریم نہ سہی کہ یہ سسٹم یہ منافق لوگ۔۔۔ اپنے سے طاقتور کے سامنے گھٹنے ٹیکے رکھتے ہیں۔۔۔ لہٰذا وہ تکریم نہ سہی۔۔۔

لیکن کم از کم بھی۔۔۔ کم از کم بھی یہ اس تذلیل کا حقدار ہرگز نہیں۔۔۔
بوڑھا ہونا۔۔۔ غریب ہونا۔۔۔ کمزور ہونا۔۔۔ ٹوٹے سے موٹرسائیکل پر ہونا۔۔۔ ہرگز اتنا بڑا گناہ نہیں کہ سفید بالوں کے ساتھ اس بزرگی میں بھی اپ کو راہ چلتے پکڑ کر تھپڑ مارے جائیں۔۔۔ آپکو سڑک پر گھسیٹا جائے۔۔۔ آپکو مٹی میں روندھا جائے۔۔۔۔
یہ گناہ اتنا بڑا ہرگز نہیں۔۔۔

یہاں کچھ دن پہلے ایک لڑکے نے کسی ایس ایچ او کو قتل کر دیا۔۔۔ گالیاں دینے پر۔۔۔ مجھے بتائیے۔۔۔ اس بندے کا بیٹا بھی یہاں موجود ہوتا تو کیا کرتا۔۔۔؟
مجھے اسی لیے سسٹم کے ان بونوں سے نفرت محسوس ہوتی ہے۔۔۔ انہیں دیکھ کر ابکائی آتی ہے۔۔۔ جو اپنے سے کمزور کے سامنے فرعون بن جاتے ہیں۔۔۔ ان کی تذلیل کرتے ہیں۔۔۔ اور اپنے سے طاقتور کے تلوے چاٹتے ہیں۔۔۔ گھٹنوں پر آ کر اپنی لمبی زبان سے بوٹ چاٹ رہے ہوتے امراء کے۔۔۔
یقین مانیے۔۔۔ اس سے گھٹیا اس سے زیادہ قابل نفرت اس سے ذیادہ غلیظ کچھ ہو نہیں سکتا۔۔۔ آپ اور میں کیا کر سکتے ہیں ایسے میں۔۔ ہمارے ہاتھ میں سسٹم کے ان غلیظ گندے کیڑوں کو ننگا کرنا ہے۔۔۔ سوشل میڈیا کو یوز کرتے ہوئے۔۔۔ ان کو ایسے ننگا کرنا کہ انکی اندر کی غلاظت دنیا کے سامنے عیاں ہو جاے اور سسٹم انہیں نکال پھینکنے پر مجبور ہو جائے۔۔۔ ہم کم سے کم بھی یہی کر سکتے یہ ضرور کیجیے۔۔!!
تحریر: ماسٹر محمد فہیم امتیاز

30/01/2025

میرے ربّ..🤲🏻
میری وفات سے پہلے میری اِصلاح کر دینا ،
اور میرا بہترین اِختتام کرنا...

اور مُجھے موت دینا اِس حال میں کے آپ مُجھ سے بے اِنتہا راضی ہوں، 🫀
اور میرے جانے کے بعد کِسی کو چُن لینا جو میرے لیے ہر لمحہ دعا گو رہے...

آمین یارب العالمین🤲🏻✮⃝

28/01/2025
20/01/2025

اے اللہ، اے *ٱلْجَبَّار*، تو ہمارے دل کی تڑپ اور ہماری بے بسیاں خوب جانتا ہے۔ ہماری وہ خاموش دعائیں، جو ہم لفظوں میں بیان نہیں کر سکتے، ان پر اپنی خاص رحمت سے "*کُن*" فرما دے۔
*آمین یا رب العالمین!* 🤲 ❤

18/01/2025

اے ھمارے رب کریم !۔۔۔۔۔عافیہ صدیقی کی رھائی میں ساری رکاوٹوں کو دور فرما دے اور اپنے فضل وکرم سے ھماری بہن کو عالم کفر کے قید سے آزادی نصیب فرما

17/01/2025

♻️☘️♻️☘️♻️☘️♻️☘️

*‏خُدا اور اُس کے فرشتے آپ ﷺ پر دُرود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو۔۔!! تم بھی آپ ﷺ پر دُرود و سلام بھیجو۔۔۔!!* 🌸
*صَلَّی اللّٰهُ عَلَیہِ وَآلِہِ وَسَلَّم*

*سب درود شریف پڑھ لیجیے*🤍✨

*اگر آپ ہار نہ مانو بھلے کاٹ دیے جاؤ**فتح کے نشان کے ساتھ دوبار ابھر آؤ گے 💯✮⃝*
14/01/2025

*اگر آپ ہار نہ مانو بھلے کاٹ دیے جاؤ*
*فتح کے نشان کے ساتھ دوبار ابھر آؤ گے 💯✮⃝*

13/01/2025
13/01/2025

نیا ہفتہ، نئی ُامید اور نیا جذبہ
ہمت نہیں ہارنا، ﷲ پاک ہم سب کو کامیاب کریں

12/01/2025

آج فلائی اوور پر ایک بھائی کو جاتے دیکھا، بڑی مشکل سے سکوٹر چلا رہے تھے۔ یوں لگ رہا تھا جیسے اپنی تمام دوکان جس میں بیچنے کا مال، بانس، تنبُو اور بیٹھنے کے لئے کرسی شامل تھی موٹر سائیکل پر لے کر واپس گھر کی طرف جا رہے ہوں۔ شاید یہ بھائی روزانہ صبح یہ تمام ساز و سامان لے کر جاتے ہیں، کسی سڑک کنارے اپنی دوکان لگاتے ہیں اور دن بھر محنت کرنے کے بعد دوبارہ ساری دوکان سکوٹر پر پیک کر کے واپس لے آتے ہیں۔ میری رائے میں آج کے دور میں جو شخص دو وقت کی حلال روٹی کماکر بیوی بچوں کو کھلاتا ہے وہ اللہ کا ولی ہے۔ میرا سلام۔۔۔

10/01/2025

Video editing by me
Color correcting slide line voice setting video speed etc

10/01/2025

اے ﷲ ! دل ٹوٹ سا جاتا ہے،
تجھ سے دور جاکر،
تیری نافرمانی کرکے،
تجھے ناراض کرکے،
تو اتنا مضبوط کردے،
کہ اک لمحہ بھی تیری نافرمانی گوارا نہ ہو
اک سانس بھی تیری یاد سے خالی نہ ہو
میں کمزور، خطاکار، سزاوار سہی،
تو اپنی طاقت سے ،
اپنی محبت سے،
دُور اٹھتے قدموں کو،
ایسا روک لے،
کہ تیرے سوا کوئی چارہ ہی نہ ہو۔۔۔
تیرے راستے کے سواکوئی راستہ ہی نہ ہو۔۔۔
کہ میرے تمام واسطے تجھ سے ہوکر،
تجھ ہی تک وابسطہ رہیں🫀💫

Address

Hyderabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Creative Sadi. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share