Maidan News

Maidan News Official page of Maidan News Tv, a digital news setup based at Hyderaad, Sindh.

We cover local, national and international issues related with all subjects from politics to social, climate change, health, education, religion, finance etc.

25/08/2026

Breaking News
پیٹرول 1 روپے 12 پیسے اور ڈیزل 1 روپے 11 پیسے فی لیٹر مہنگا۔

25/08/2026

ضلع دادو میں بدامنی، ڈرگھ بالا میں خبر چلانے پر صحافی جی ایم بلوچ کو دھمکیاں۔

Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, Chief of Army Staff & Chief of Defence Forces, along with Minister for Interi...
25/08/2026

Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, Chief of Army Staff & Chief of Defence Forces, along with Minister for Interior Mr Mohsin Naqvi, concluded a day-long visit to the Islamic Republic of Iran, as part of Pakistan’s diplomatic efforts to end the stalemate in the ongoing US-Iran conflict and explore ways for achieving enduring peace and permanent end to instability in the region.

25/08/2026

دادو ضلع میں آرا مشین مالکان اور لکڑی کے تاجروں نے پولیس اور محکمہ ریونیو کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف احتجاج۔

سندھ ہائی کورٹ بار کی میزبانی میں آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پشاور میں مجوزہ جلسے، انتظامی امور، آ...
25/08/2026

سندھ ہائی کورٹ بار کی میزبانی میں آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پشاور میں مجوزہ جلسے، انتظامی امور، آئینی ترامیم اور دیگر اہم معاملات پر غور کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وکیل علی احمد کرد نے کہا کہ سورہیہ بادشاہ کی دھرتی پر حملہ ہوا تو وکلا مزاحمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ، سندھ کی وحدت کی علامت ہے، اسے نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

علی احمد کرد کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام اپنی دھرتی کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے اور وکلا سندھ کی وحدت اور آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے بی لغاری نے کہا کہ اگر فیصلہ یہ ہے کہ سندھ کے عوام قائداعظم کے مزار کے بجائے سائیں جی ایم سید کے مزار پر کھڑے ہوں تو یہ فیصلہ بھی انہیں منظور ہے۔

لندن کے دورے پر پہنچے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ صومالیہ میں بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال بنے پاکس...
25/08/2026

لندن کے دورے پر پہنچے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ صومالیہ میں بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال بنے پاکستانی ملاحوں کی واپسی چار ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال ممکن نہیں ہوسکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اہل خانہ تاحال پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یقین دہانیوں کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیں۔

اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قزاقوں کی تاوان دینے کی بات نہیں مانی جاسکتی، عالمی قوانین ہیں کہ مغویوں کو تاوان دے کر نہیں چھڑوا سکتے، قزاقوں کو اس طرح پیسے ملنے شروع ہوگئے تو وہ یہی کام جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قزاقوں کے ہاتھوں پھنسے 10 پاکستانیوں کی رہائی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں جن کی تفصیلات ابھی نہیں بتائی جاسکتیں، کوشش ہے کسی بھی طریقے سے ملاحوں کو چھڑایا جائے۔

مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں لاہور، ملتان، بہاولپور، ساہیوال اور فیصل آباد کے اون سورس ریونیو (او ایس آر) منصو...
25/08/2026

مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں لاہور، ملتان، بہاولپور، ساہیوال اور فیصل آباد کے اون سورس ریونیو (او ایس آر) منصوبے پیش کیے گئے، وزیر اعلیٰ نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی کہ سڑکوں پر بنائے جانے والے مین ہولز کا لیول سڑک کے برابر رکھا جائے، جبکہ نئی سڑک تعمیر ہونے کے بعد اس کی کھدائی یا کسی بھی قسم کی توڑ پھوڑ پر پابندی عائد کی جائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کے ساتھ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ملاقاتوں میں موجود تھے۔دونوں جانب سے علاقائی امن او...
25/08/2026

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کے ساتھ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ملاقاتوں میں موجود تھے۔

دونوں جانب سے علاقائی امن اور تنازعات کے مذاکرات کے ذریعے حل کے طریقۂ کار پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ایرانی قیادت نے مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور تنازع کے پُرامن حل میں سہولت کاری کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار اور مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل ہوگیا۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کے لیے چار اصول ضروری ہیں۔ پہلا یہ ہے کہ سیاسی سمجھوتے کو ترجیح ...
25/08/2026

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کے لیے چار اصول ضروری ہیں۔ پہلا یہ ہے کہ سیاسی سمجھوتے کو ترجیح دے کر مسئلے کا دو ریاستی حل نکالا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے یہ کہ مغربی کنارے اور جنگ کے بعد کے غزہ میں رہنے والے فلسطینی عوام پر حکومت فلسطینی ہی کریں۔

شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ تیسرا اصول یہ کہ انسانی ہمدردی کے اصول کا خیال رکھا جائے اور شہریوں کی حفاظت کا انتظام کیا جائے اور چوتھا یہ کہ انصاف اور برابری کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

24/08/2026

ایس پی ایس سی کے خلاف نوجوانوں کے احتجاج کو 32 دن گذر گئے۔

Address

Hyderabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Maidan News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share