03/04/2025
گرمیوں میں انجن کی حفاظت کیسے کریں؟
حال ہی میں ایک گاڑی کا انجن اچانک پھٹ گیا۔ جانچ کے بعد معلوم ہوا کہ ہیڈ کا وال ٹوٹ کر پسٹن سے ٹکرا گیا، جس سے نہ صرف پسٹن ٹوٹا بلکہ راڈ بھی متاثر ہوا۔ ایسے حادثات سے بچنے کے لیے درج ذیل احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہے:1. ٹھنڈی گاڑی کو اچانک زیادہ ریس نہ دیں – اچانک زیادہ ایکسلریٹر دینے سے انجن پر غیر ضروری دباؤ پڑتا ہے، جو نقصان دہ ہو سکتا ہے۔2. سفر کے بعد گرم گاڑی کو فوراً بند نہ کریں – انجن کو کچھ دیر چلنے دیں تاکہ درجہ حرارت معتدل ہو جائے، ورنہ اندرونی حصے متاثر ہو سکتے ہیں۔3. ریڈی ایٹر کی بروقت صفائی کروائیں – خاص طور پر گرمیوں کے آغاز سے پہلے ریڈی ایٹر کی مکمل صفائی کروانے سے انجن کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد ملتی ہے اور اوور ہیٹنگ کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔
یہ چھوٹی مگر اہم احتیاطی تدابیر آپ کے انجن کی عمر بڑھا سکتی ہیں اور مہنگے نقصان سے بچا سکتی ہیں۔