Hyderabad Express

Hyderabad Express We Update you with the news all around Hyderabad and it's surroundings

29/09/2025

حیدرآباد میں حیسکو چیف فیلڈ میں نکل پڑے، صارفین کی شکایات کے ازالے کے کام کا بھی جائزہ لیا
حیسکو چیف فیض اللہ ڈاہری کا پٹھان کالونی کے مختلف مقامات کا دورہ، بجلی کی تنصیبات، ٹرانسمیشن لائنوں کا جائزہ لیا.

ایکسئین گاڑی کھاتہ ظفر سولنگی، مقامی ایس ڈی او، حیسکو افسر ولی داد چانڈیو و دیگر بھی ہمراہ تھے، حیسکو چیف نے جائزہ لینے کے بعد افسران کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں.

سوال تو بنتا ہے!؟حیدرآباد میں 52 ارب روپے ترقیاتی کاموں کی مد میں کہاں خرچ ہوئے، ایم کیو ایم پاکستان نے میئر حیدرآباد کا...
29/09/2025

سوال تو بنتا ہے!؟

حیدرآباد میں 52 ارب روپے ترقیاتی کاموں کی مد میں کہاں خرچ ہوئے، ایم کیو ایم پاکستان نے میئر حیدرآباد کاشف شورو کے دعوے پر عدالت سے رجوع کرلیا۔

ایم کیو ایم ڈسٹرکٹ ممبر، لیگل ایڈ کمیٹی کے صابر حسین ایڈوکیٹ نے عدالت میں قانونی درخواست دائر کردی۔

حیدرآباد آٹو بھان روڈ پر ایل سی ڈیز بجلی چوری سے روشنسپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی، سرکاری میٹر سے لائٹ چلائی جا رہ...
27/09/2025

حیدرآباد آٹو بھان روڈ پر ایل سی ڈیز بجلی چوری سے روشن
سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی،
سرکاری میٹر سے لائٹ چلائی جا رہی ہے — عوام سوال اٹھانے لگے:

غریبوں پر ایف آئی آر اور بااثر بجلی چوروں کو چھوٹ کیوں؟

آٹو بھان روڈ حیدرآباد پر نصب شدہ ایل سی ڈیز اسکرینز کے حوالے سے بڑے پیمانے پر سنگین انکشافات سامنے آئے ہیں۔
باوثوق ذرائع کے مطابق ان اسکرینز کو چلانے کے لیے استعمال ہونے والی بجلی سرکاری اسٹریٹ لائٹس کے میٹر سے براہِ راست لی جا رہی ہے،

جن کا بل باقاعدگی سے سندھ حکومت ادا کرتی ہے۔ یہ اقدام نہ صرف سپریم کورٹ آف پاکستان کے واضح احکامات کی خلاف ورزی ہے

بلکہ اس میں مبینہ طور پر حسیکو انتظامیہ اور ایل سی ڈی مالکان کی ملی بھگت بھی شامل ہے۔

کیا کمرشل ریٹ پر بل وصول ہوا؟
اہم سوال یہ ہے کہ:
کیا ایل سی ڈیز کے لیے بجلی کمرشل ریٹ پر بلنگ ہوئی یا نہیں؟
کس کے حکم پر سرکاری میٹر سے ان اسکرینز کو بجلی فراہم کی جا رہی ہے؟
کیا یہ کھلی کرپشن اور بجلی چوری نہیں؟

ایس ڈی او حسین آباد کا موقف
اس معاملے پر ایس ڈی او حسین آباد کا کہنا ہے:
> “ایل سی ڈیز کی بجلی فوری طور پر منقطع کر دی جائے گی جب تک کہ ان کے لیے باقاعدہ کمرشل میٹر انسٹال نہیں کیا جاتا۔”
حیدرآباد حیسکو میں دوہرا معیارِ قانون؟

شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں پر تو بجلی چوری کے مقدمات درج کرکے انہیں حوالات میں ڈالا جاتا ہے، مگر آٹو بھان روڈ پر لگے کمرشل ایل سی ڈیز مالکان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی؟
عوامی مطالبہ
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ عمل واقعی بجلی چوری ہے تو فوری طور پر ان ایل سی ڈیز کے مالکان کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی جائے۔
پاکستان رینجرز، نیب، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس مبینہ ملی بھگت اور کرپشن کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جائیں۔
سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ افسران کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
عوامی ردعمل
شہریوں نے کہا ہے:
“اگر ایک عام آدمی دو یونٹ بھی بجلی چوری کرے تو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے،

لیکن آٹو بھان روڈ پر بڑے پیمانے پر بجلی چوری ہو رہی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ کیا قانون صرف غریب کے لیے ہے اور امیر کو استثنیٰ حاصل ہے؟”

حسین آباد واپڈا ملازم بابر لاڈلہ لاڑک کی سرپرستی بھی حاصل ہے

بجلی چوری و کنڈا مافیا میں پہلا نمبر ہے

آفتاب جوکھیو پرائیویٹ طور پر کام کر رہا ہے جو منتھلی لیکر بابر لاڑک کو دیتا ہے
حیسکو چیف فوری نوٹس لیں

حیدرآباد: چارج پارکنگ پر تضاد، شہری پریشانحیدرآباد میں چارج پارکنگ کے معاملے پر متضاد صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ ایک جانب ض...
26/09/2025

حیدرآباد: چارج پارکنگ پر تضاد، شہری پریشان

حیدرآباد میں چارج پارکنگ کے معاملے پر متضاد صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ ایک جانب ضلعی انتظامیہ کہتی ہے کہ شہر میں کہیں بھی چارج پارکنگ کی اجازت نہیں، جبکہ دوسری طرف ڈائریکٹر ٹیکسز آفس ایچ ایم سی کی جانب سے پارکنگ کے ٹھیکے دیے جا رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اس ابہام نے عوام کو مشکلات میں ڈال دیا ہے اور اکثر جھگڑے بھی جنم لیتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور ایچ ایم سی فوری طور پر واضح پالیسی وضع کریں تاکہ شہریوں کو استحصال سے نجات مل سکے۔

26/09/2025

حیدرآباد: وزیرِ مملکت برائے پاور اینڈ پبلک افیئرز عبدالرحمان کانجو کا حیسکو دفتر کا دورہ

وزیرِ مملکت برائے پاور اینڈ پبلک افیئرز عبدالرحمان کانجو نے حیسکو دفتر حیدرآباد کا دورہ کیا، جہاں سی ای او حیسکو فیض اللہ ڈاہری اور دیگر افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیرِ مملکت نے حیسکو پاور ونگ کالونی میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا اور ماحولیات کے تحفظ کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

بعد ازاں سی ای او حیسکو فیض اللہ ڈاہری اور دیگر اعلیٰ افسران نے وزیرِ مملکت کو حیسکو کی کارکردگی، بجلی کی فراہمی کے نظام اور جاری ترقیاتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

عبدالرحمان کانجو نے حیسکو کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

25/09/2025

حیدرآباد میں رکشہ ڈرائیورز نے ٹریفک پولیس کے مبینہ رشوت ستانی اور روزانہ چالان کے نام پر پیسے بٹورنے کے خلاف سخت احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ایس ایس پی چوک پر اپنے رکشے کھڑے کر کے ٹریفک معطل کر دیا جس کے باعث علاقے میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

رکشہ ڈرائیورز کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس اہلکار روزانہ مختلف حیلے بہانوں سے چالان کرنے کے بجائے براہِ راست رشوت طلب کرتے ہیں۔ ان کے مطابق اگر ڈرائیور پیسے نہ دیں تو بلاوجہ بھاری جرمانے کے پرچے کاٹ دیے جاتے ہیں۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ ٹریفک پولیس کی یہ کارروائیاں غریب رکشہ ڈرائیورز کے معاشی قتل کے مترادف ہیں۔

24/09/2025

حیدرآباد میں 5 یونین کونسل کی 6 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا.

حیدرآباد سندھ کے صوبائی ملازمین کا پنشن اور الاؤنس میں کٹوتی کیخلاف جاری مرحلہ وار احتجاج میں شدت آگئیحیدرآباد سمیت تمام...
23/09/2025

حیدرآباد سندھ کے صوبائی ملازمین کا پنشن اور الاؤنس میں کٹوتی کیخلاف جاری مرحلہ وار احتجاج میں شدت آگئی

حیدرآباد سمیت تمام اضلاع کے تمام صوبائی محکموں کے ملازمین نے پانچ روزہ دفاتر کی تالا بندی اور قلم چھوڑ ہڑتال کا آغاز کردیا

حیدرآباد سرکاری دفاتروں، اسکول کالجز میں دفاتر کی تالہ بندی، روز مرہ سرکاری امور معطل

حیدرآباد اسکول اور کالجز میں کلاس رومز کو تالے تدریسی سرگرمیاں معطل

حیدرآباد تالابندی وقلم چھوڑ ہڑتال 27 ستمبر تک جاری رہےگی 6 اکتوبر کو کراچی میں گرینڈ احتجاج کیا جائیگا،سندھ ایمپلائز الائنس
#

22/09/2025

حیدرآباد نیشنل بینک فاطمہ جناح برانچ میں آتشزدگی کی اطلاع، فائربریگیڈ کا عملہ پہنچ گیا

سندھ ایمپلائز الائنس کا 23 ستمبر سے 27 ستمبر تک تمام سرکاری دفاتر اور اسکول بند رکھنے کا اعلان اور بھرپور احتجاج کرنے کا...
22/09/2025

سندھ ایمپلائز الائنس کا 23 ستمبر سے 27 ستمبر تک تمام سرکاری دفاتر اور اسکول بند رکھنے کا اعلان اور بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان
اس کے بعد 6 اکتوبر کو بلاول ہاؤس پر دھرنا دیا جائے گا ۔

20/09/2025

قاسم آباد: بدنام زمانہ شراب ڈیلر راجو گینگ ایک بار پھر بے نقاب!
ذرائع کے مطابق راجو گینگ کے کارندے کھلے عام شراب فروخت کرتے رہے، جس کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی۔

اہلِ علاقہ نے حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ علاقے میں منشیات اور شراب فروشی کے اس دھندے کا خاتمہ کیا جا سکے۔

Address

Hyderabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hyderabad Express posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share