Weather info Page

Weather info Page Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Weather info Page, News & Media Website, matli, Hyderabad.

23/04/2026

گورکھ ہل دادو
با شکریہ آفتاب نظامانی

تازہ ترین موسمی سیٹلائٹ سے لی گئی تصویر کے مطابق اس وقت بلوچستان اور سندھ کے بارڈر والے علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری مز...
23/04/2026

تازہ ترین موسمی سیٹلائٹ سے لی گئی تصویر کے مطابق اس وقت بلوچستان اور سندھ کے بارڈر والے علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری مزید آج شام یا رات سے اس کے پھیلاؤ میں مزید اضافہ متوقع.

موسمی اپڈیٹ 📢ملک گیر میں مغربی ہواؤں کے ایک نئے سلسلے کی انٹری ہو چکی ہے،—سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر او...
22/04/2026

موسمی اپڈیٹ 📢

ملک گیر میں مغربی ہواؤں کے ایک نئے سلسلے کی انٹری ہو چکی ہے،—سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان—تک اثر انداز ہونے کا امکان رکھتا ہے۔

اس سسٹم کے تحت کہیں ہلکی، کہیں درمیانی جبکہ بعض مقامات پر تیز اور موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔ چند علاقوں میں شدید بارشوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جو کسان بھائیوں کے لیے اہم موسمی صورتحال ہے۔

اہم پیشگوئی: یہ موسمی سلسلہ وقفے وقفے سے 26 اور 27 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

السلام علیکم دوستوں! اپنے اپنے علاقے کا موسم جاننے کے لیے کمنٹ ضرور کریں، ان شاءاللہ آپ کو بروقت اور درست اپڈیٹ فراہم کی جائے گی۔

اب چلتے ہیں موجودہ صورتحال کی طرف…

جیسا کہ پہلے ہی آگاہ کیا گیا تھا، دوپہر کے بعد مغربی ہواؤں کی انٹری متوقع تھی، اور اب یہ سلسلہ بلوچستان کے راستے سے ملک میں داخل ہو چکا ہے۔

🌧️ بلوچستان (22 سے 27 اپریل)
کوئٹہ، زیارت، سبی، موسیٰ خیل، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، پشین، ژوب، شیرانی، ہرنائی، بولان، مستونگ، قلات، سوراب، خضدار، آواران، پنجگور، واشک، خاران، چاغی، نصیر آباد، جعفر آباد، جھل مگسی، صحبت پور، کوہلو، ڈیرہ مراد جمالی، بیلہ، حب، لسبیلہ، گوادر، تربت، پسنی، جیوانی
ان علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں درمیانی جبکہ کئی مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
گوادر، تربت اور چاغی کے اطراف زیادہ بارش کے امکانات کم ہیں تاہم کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
خاص طور پر کوہ سلیمان رینج، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ کے اطراف شدید موسمی صورتحال کا خطرہ موجود ہے۔

🌧️ سندھ (23 سے 25 اپریل)
سکھر، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، خیرپور، نواب شاہ، شہید بینظیر آباد، دادو، قمبر شہدادکوٹ، سانگھڑ، ٹنڈو آدم، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، حیدرآباد، جامشورو، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، میرپور خاص، عمرکوٹ، اسلام کوٹ، کنری، چھور، ڈگری، کوٹ غلام محمد، جھڈو، ماتلی، تلہار، گولاڑچی، پنگریو، دھورونارو، کھپرو
ان علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں درمیانی جبکہ کئی مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔ گرج چمک، آندھی اور گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں جبکہ چند مقامات پر شدید موسمی صورتحال کا خدشہ موجود ہے۔

🌦️ پنجاب (23 سے 26 اپریل)
ڈیرہ غازی خان، راجن پور، جام پور، کوٹ ادو، مظفرگڑھ، لیہ، بھکر، رحیم یار خان، خانپور، صادق آباد، بہاولپور، بہاولنگر، حاصل پور، ہارون آباد، چشتیاں، فورٹ عباس، لودھراں، دنیا پور، وہاڑی، میلسی، بورے والا، خانیوال، میاں چنوں، ملتان، شجاع آباد، جلال پور پیر والا، احمد پور شرقیہ، پاکپتن، ساہیوال، اوکاڑہ، دیپالپور، قصور، لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، گجرانوالہ، وزیر آباد، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، چکوال، تلہ گنگ
ان علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں درمیانی جبکہ کئی مقامات پر موسلا دھار بارش، گرج چمک اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

⛈️ خیبر پختونخواہ (23 سے 27 اپریل)
پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، سوات، مینگورہ، دیر بالا، دیر لوئر، چترال، مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ، بٹگرام، تورغر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان اپر، کوہستان لوئر، کولائی پالس، خیبر، باجوڑ، مہمند، کرم، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، پاراچنار
ان علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں درمیانی جبکہ کئی مقامات پر موسلا دھار بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہیں، چند مقامات پر شدید موسمی صورتحال کا خطرہ موجود رہے گا۔

سسٹم کا زیادہ زور شمالی اور مغربی علاقوں پر رہے گا۔
❄️ گلگت بلتستان (23 سے 25 اپریل)
گلگت، اسکردو، ہنزہ، نگر، غذر، دیامر، استور، گانچھے، شگر، خپلو
یہاں بارش کے ساتھ بلند پہاڑوں پر برفباری بھی متوقع ہے۔

🌨️ کشمیر (23 سے 26 اپریل)
مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، راولا کوٹ، حویلی، کوٹلی، میرپور، بھمبر، پلندری، لیپہ، کیل، اٹھمقام، دھیرکوٹ، چکار، تتہ پانی، سماہنی، ہجیرہ، عباسپور
یہاں کہیں ہلکی کہیں درمیانی بارش جبکہ بلند علاقوں پر برفباری اور کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

🔄 لوکل ایکٹیویٹی
یاد رکھیں اس سسٹم کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں لوکل ایکٹیویٹی بنتی رہے گی:
بلوچستان کے خضدار ریجن میں روزانہ کی بنیاد پر بادل بنیں گے جو سندھ کو متاثر کریں گے

سندھ سے بادل جنوبی پنجاب کی طرف بڑھتے رہیں گے
کوہ سلیمان اور جنوبی پنجاب کے اطراف روزانہ لوکل ایکٹیویٹی بنتی رہے گی
راولپنڈی اسلام آباد کے اطراف بھی روزانہ کی بنیاد پر بادل بن کر مختلف علاقوں کو متاثر کریں گے
خیبر پختونخواہ کے پہاڑی اور بالائی علاقوں میں بھی روزانہ لوکل ایکٹیویٹی بنتی رہے گی
⚠️ اہم ہدایات:
ہر جگہ بارش ہونا ضروری نہیں، کچھ علاقے مس بھی ہو سکتے ہیں
گرج چمک، آندھی اور تیز ہوائیں اکثر مقامات پر متوقع ہیں
سسٹم کا زیادہ زور شمالی اور مغربی علاقوں پر رہے گا
📢 پوسٹ کو لازمی لائک اور زیادہ سے زیادہ شیئر کریں
ہمارا پیج ضرور فالو کریں تاکہ ہر نئی اپڈیٹ آپ تک سب سے پہلے پہنچے
شکریہ دعاؤں میں یاد رکھیں
موسم کی خبریں فیصلہ اللہ کا ⛈️

22/04/2026

اگلے چند روز تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارش و ژالہ باری کا امکان اس دوران چند علاقوں میں موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے

20/04/2026

نوری آباد میں بارش #سندھ

اِس وقت لوکل بادلوں سے سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش جاری ہے تھوڑی تھوڑی
20/04/2026

اِس وقت لوکل بادلوں سے سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش جاری ہے تھوڑی تھوڑی

موسم اپڈیٹ پاکستان کے بیشتر بالائی علاقوں میں 22 اپریل سے بارش کا امکان تفصیلات جلد.
20/04/2026

موسم اپڈیٹ
پاکستان کے بیشتر بالائی علاقوں میں 22 اپریل سے بارش کا امکان تفصیلات جلد.

20/04/2026

صبح جو سلام توهان ڀائرن کي اُميد ته خوش ھوندا.

19/04/2026

حيدرآباد ڊويزن جا جيترا به زميندار آئي هاري دوست آهن سب هن پيج کي follow ڪن

جنوبی پنجاب کے بھی محدود علاقوں میں لوکل بادلوں سے بارش جاری مزید کل بھی ایسی طرح بارش کا امکان
19/04/2026

جنوبی پنجاب کے بھی محدود علاقوں میں لوکل بادلوں سے بارش جاری مزید کل بھی ایسی طرح بارش کا امکان

Address

Matli
Hyderabad
77210

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Weather info Page posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share