Neda e Haq Channel

Neda e Haq Channel Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Neda e Haq Channel, TV Channel, Naseem Nagar phase 1, Hyderabad.

This channel is created for
1.lectures of different scholars about Islamic and other topics .
2.Biography of anbya,ayemma and various religious personalities, scholars and .....
3.Diffrent Islamic,historical topics.
4.Current issues and .....

🔰 *صرف حقیقی محبوب کی خاطر*حقیقی معنوں میں وہی عارف ہے جو اللّٰه تعالیٰ کی عبادت کسی اجر کی امید پر نہیں کرتا اور نہ ہی ...
08/09/2026

🔰 *صرف حقیقی محبوب کی خاطر*

حقیقی معنوں میں وہی عارف ہے جو اللّٰه تعالیٰ کی عبادت کسی اجر کی امید پر نہیں کرتا اور نہ ہی سزا کے خوف سے عبادت بجا لائے، لیکن صرف اس لئے کیونکہ وہ اس سے محبت کرتا ہے اور اس کی معرفت رکھتا ہے۔

🪷 *عالم ربانی آیةاللّٰه سید محمد حسین طباطبائی رحمۃ اللّٰه علیہ*

*اَللّٰهُــمَ صَّــلِ عَــلَى مُحَمَّــدٍوََآلِ مُحَمَّــدٍوَّعَجِــل فَّرَجَهُــم*

🔰 یہ تم خود ہو جو اپنے ساتھ لاتے ہوآیةاللّٰه الشیخ ابراہیم امینی نجف آبادی رحمۃ اللّٰه علیہ عظیم و تابناک آیةاللّٰه سید ...
08/09/2026

🔰 یہ تم خود ہو جو اپنے ساتھ لاتے ہو

آیةاللّٰه الشیخ ابراہیم امینی نجف آبادی رحمۃ اللّٰه علیہ عظیم و تابناک آیةاللّٰه سید محمد حسین طباطبائی رحمۃ اللّٰه علیہ سے ایک پرتفکر اور اسیر کرلینے والی روایت بیان کرتے ہیں.

نجف اشرف میں ایک زاہد، پرہیزگار اور بزرگ شخصیت، جنکا نام شیخ عبد تھا، مقیم تھے.
وہ عبادات میں استقلال اور پرعزم سیروسلوک کے حامل فرد تھے۔
کبھی کبھی وہ وادئ سلام میں واقع قبرستان میں نئی اور پرانی قبور پر تفکر کیلئے جایا کرتے تھے.
ایک بار ایک گروہ نے ان سے اصرار کیا کہ انھیں وادئ سلام کے بارے میں کچھ بتائیں.
شیخ عبد رحمۃ اللّٰه علیہ کہنے لگے:
میں نے وہاں عجیب ترین چیزوں کا مشاہدہ کیا، نئی اور پرانی قبور کو انتہائی باریک بینی سے دیکھنے کے باوجود میں وہاں سانپ، بچھو یا ان کی خوراک کے باقیات جو وہ استعمال کرتے ہیں دریافت نہیں کر سکا۔
تو میں نے ایک قبر سے پوچھا:
روایات میں ملتا ہےکہ قبروں میں انسانوں کو سانپوں، بچھوؤں اور دوسری موذی مخلوقات سے اذیت دی جاتی ہے، لیکن میں ان مخلوقات کو یہاں نہیں پاتا ہوں.
قبر نے مجھے جواب دیا کہ:
یہ حقیقت ہےکہ سانپ اور بچھو ہم میں نہیں پائے جاتے یہ تم ہو جو اسے دنیا میں کئے گئے اعمال کی تقدیر کے طورپر ساتھ لاتے ہو!

اَللّٰهُــمَ صَّــلِ عَــلَى مُحَمَّــدٍوََآلِ مُحَمَّــدٍوَّعَجِــل فَّرَجَهُــم

حضرت بشر حافیؒ کی توبہ کا واقعہحضرت بشر حافیؒ ابتدا میں اپنی زندگی غفلت اور گناہوں میں گزار رہے تھے۔ ایک روز وہ نشے کی ح...
08/09/2026

حضرت بشر حافیؒ کی توبہ کا واقعہ

حضرت بشر حافیؒ ابتدا میں اپنی زندگی غفلت اور گناہوں میں گزار رہے تھے۔ ایک روز وہ نشے کی حالت میں راستے سے گزر رہے تھے کہ ان کی نظر زمین پر پڑے کاغذ کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے پر پڑی۔ جب انہوں نے غور سے دیکھا تو اس پر "بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ" لکھا ہوا تھا اور لوگ بے دھیانی میں اس پر سے گزر رہے تھے۔

ان کے اندر کا ایمانی جذبہ بیدار ہوا۔ انہوں نے فوراً اس کاغذ کو اٹھایا اور اپنے کپڑے سے صاف کیا۔ ان کے پاس جتنا بھی پیسہ تھا، اس سے انہوں نے خوشبو اور عطر خریدا۔ اس اسمِ مبارک والے کاغذ کو عطر سے معطر کیا اور تعظیماً اسے دیوار کے ایک اونچے اور پاکیزہ طاق میں رکھ دیا۔

اسی رات وقت کے ایک زاہد اور خدارسیدہ بزرگ نے خواب میں ایک غیبی آواز سنی:

"بشر کے پاس جاؤ اور اسے ہمارا یہ پیغام پہنچا دو کہ تو نے ہمارے نام کی تعظیم کی اور اسے معطر کر کے اونچی جگہ رکھا، اس کے بدلے ہم تیرا نام اور باطن دنیا و آخرت میں معطر کر دیں گے اور تجھے بلند مقام عطا کریں گے!"

وہ بزرگ جب صبح ان کی تلاش میں نکلے تو معلوم ہوا کہ وہ میکدے میں ہیں۔ جب بشر حافیؒ کو پیغام ملا کہ ایک بزرگ ان کا انتظار کر رہے ہیں اور اللہ کا پیغام لائے ہیں، تو وہ کانپ اٹھے۔ انہوں نے اسی وقت توبہ کی، جوتوں کے بغیر ہی باہر نکل آئے اور آئندہ کے لیے گناہوں سے ہمیشہ کے لیے کنارہ کش ہو گئے۔

اس واقعے کے بعد آپ نے پوری زندگی کبھی جوتے نہیں پہنے۔ جب لوگوں نے اس کی وجہ پوچھی تو فرمایا:

"یہ زمین میرے رب کا فرش ہے، اور مجھے اپنے مالک کے فرش پر جوتے پہن کر چلتے ہوئے حیا آتی ہے!"

اسی وجہ سے آپ کو "حافی" (ننگے پاؤں رہنے والا) کہا جاتا ہے۔

حاصلِ کلام:

اللہ تعالیٰ کی تعظیم اور اس کے نام کا ادب کبھی معمولی عمل نہیں ہوتا۔ کبھی ایک چھوٹا سا عمل بھی انسان کی پوری زندگی بدل دیتا ہے۔ جب دل میں اللہ تعالیٰ کی عظمت بیدار ہو جائے تو گناہوں کی تاریک راہیں چھوڑ کر توبہ اور معرفت کی طرف سفر شروع ہو جاتا ہے۔

سوانح حیات مبارک شاعرِ چشتیہحضرت خواجہ غلام فخرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ(اولاد حضور پیرسیال لجپال رحمتہ اللہ علیہ)خصو...
08/09/2026

سوانح حیات مبارک شاعرِ چشتیہ
حضرت خواجہ غلام فخرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ
(اولاد حضور پیرسیال لجپال رحمتہ اللہ علیہ)

خصوصی اشاعت بسلسلہ عرس مبارک ، یوم وصال 24 ربیع الاول شریف

تحریر خلیفہ مدنی تونسوی

آپ کا اسم گرامی غلام فخرالدین آپ کے والد محترم کا اسم گرامی حضرت خواجہ ضیاءالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ (دوم سجادہ نشین سیال شریف) اور آپ کے دادا حضرت خواجہ محمد دین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ ۔
حضرت خواجہ غلام فخرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ کی ولادت 1329ھ بمطابق 1911ء کو سیال شریف میں ہوئی ۔
آپ نسباً سیال قوم سے ہیں جو کہ کئی پشتوں سے حضرت غازی عباس رضی اللہ عنہ شہیدِ کربلا سے ملتا ہے ۔
شجرہ نسب آستانہ عالیہ سیال شریف کے برامدے میں درج ہے ۔
آپ حضرت خواجہ محمد شمس الدین سیالوی المعروف پیرسیال لجپال رحمتہ اللہ علیہ کی تیسری پُشت میں سے ہیں آپ کا شجرہ نسب حضرت خواجہ محمد شمس الدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ سے یوں ملتا ہے ۔

حضرت خواجہ غلام فخرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ
بن
حضرت خواجہ محمد ضیاءالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ
بن
حضرت خواجہ محمد دین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ
بن
حضرت خواجہ محمد شمس الدین سیالوی المعروف پیر سیال لجپال رحمتہ اللہ علیہ ۔

حضرت خواجہ غلام فخرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ نے ابتدائی تعلیم سیال شریف میں حاصل کی ۔
حضرت مولانا حافظ کریم بخش رحمتہ اللہ علیہ سے قرآن مجید حفظ کیا اور پھر حضرت مولانا معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ اللہ علیہ سے قطبی، میر قطبی ،مشکوٰة شریف ، مقامات حریری اور سبعہ معلقہ وغیرہ کتابیں پڑھیں ۔
حضرت خواجہ میاں محمد حامد تونسوی رحمتہ اللہ علیہ (سوم سجادہ نشین دربار عالیہ سلیمانیہ تونسہ شریف) کے دست اقدس پہ بیعت ہوئے اور انہی سے ہی خرقہ خلافت حاصل کیا ۔

حضرت خواجہ غلام فخرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ کے چار برادران تھے جن کے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں ۔

1 حضرت شیخ الاسلام خواجہ محمد قمرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ (سوم سجادہ نشین سیال شریف)
2 حضرت خواجہ بدرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ
3 حضرت خواجہ فریدالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ (یہ اوائل عمری میں وصال فرما گئے تھے)
4 حضرت خواجہ ظہیرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ ۔

حضرت خواجہ غلام فخرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ کے تین فرزند اور ایک صاحبزادی تھیں ۔
صاحبزادگان کے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں ۔

1 صاحبزادہ غازی صلاح الدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ
2 صاحبزادہ ریاض الدین سیالوی صاحب
3 صاحبزادہ فیاض الدین سیالوی صاحب

حضرت خواجہ غلام فخرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ کو شاعری سے بہت لگاو تھا آپ نے اردو اور فارسی زبان میں کئی کلام لکھے آپ کا یہ نعتیہ کلام دنیا بھر میں مشہور ہوا ۔

باب جبریل کے پہلو میں زرا دھیرے سے
فخر ؔ کہتے ہوئے جبرئیل کو یوں پایا گیا
اپنی پلکوں سے درِ یار پہ دستک دینا
اونچی آواز ہوئی عمر کا سرمایہ گیا

سلطان الہند خواجہ خواجگان حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ اللہ علیہ کی شان میں یوں خراج عقیدت پیش کیا

حضورِ خواجہ ہندالولی اے نورِ عثمانی
معین الملتِ والدین فروزاں شمع نورانی

بہرہر خانہ در عالم چراغِ عشقِ تو روشن
درونِ سینہ مابے محابا شمسِ تابانی

ترا بس حلقہِ طوقِ غلامی فخر در محشر
معینی و نظامی فخری و نوری سلیمانی ۔

حضرت خواجہ غلام فخرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ کی تصانیف کا مختصر تعارف

سیال شریف کے صاحبِ تصنیف مشائخ عظام کا جائزہ لیا جائے تو اس عظیم علمی و روحانی خانوادے میں حضرت خواجہ محمد ضیاءالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ، حضرت خواجہ محمد عبداللہ سیالوی رحمتہ اللہ علیہ، شیخ الاسلام حضرت خواجہ محمد قمرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ، حضرت خواجہ غلام فخرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ، حضرت خواجہ محمد حمیدالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ اور حضرت خواجہ محمد ضیاءالحق سیالوی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے اسمائے گرامی نمایاں طور پر سرفہرست نظر آتے ہیں۔ جنہوں نے اپنے علمی و روحانی فیوض کے ساتھ ساتھ قلمی خدمات کے ذریعے بھی دینی و روحانی ذخیرے میں گراں قدر اضافہ فرمایا۔
حضرت خواجہ غلام فخرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ کی تصانیف تعداد میں مختصر مگر اپنے موضوعات اور افادیت کے اعتبار سے نہایت قیمتی ہیں۔ ان میں عقیدت و محبت کی خوشبو بھی ہے، علم و معرفت کی روشنی بھی اور اصلاح و تربیت کا پیغام بھی ۔
حضرت خواجہ غلام فخرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ نے تین تصانیف تحریر کیں جن کے نام یہ ہیں ۔
بابِ جبریل ، آدابِ فرزندی ، الفقر فخری ۔

آج حضرت خواجہ غلام فخرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی مناسبت سے راقم الحروف (خلیفہ مدنی تونسوی) نے آپ کی تحریر کردہ تصانیف کا مختصر تعارف پیش کرنے کی ایک ادنیٰ سی کوشش کی ہے تاکہ اہلِ محبت اور علم دوست احباب اس قیمتی علمی سرمایہ سے آگاہ ہو سکیں۔ اللہ کریم اس کاوش کو اپنی بارگاہِ ایزدی میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے آمین ۔

1 بابِ جبریل
یہ ایک خوبصورت اور بامقصد کتاب ہے جو تقریباً 125 صفحات پر مشتمل ہے اور یہ کتاب دسمبر 2000ء کو ضیاءالقرآن پبلی کشینز لاہور سے شائع ہوئی ۔
اس مجموعۂ کلام میں حمدِ باری تعالیٰ، نعتِ رسولِ اکرم ﷺ اور مختلف اولیائے کرام و اکابرینِ دین کی شان میں منقبتیں شامل ہیں۔ حضرت خواجہ غلام فخرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ نے عقیدت و محبت کے جذبات کو منظوم انداز میں پیش کرتے ہوئے حضرت سیدنا امیر حمزہ رضی اللہ عنہ، حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ، حضرت سیدنا علی المرتضیٰ شیرِ خدا رضی اللہ عنہ، حضرت خواجہ خواجگان خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ اللہ علیہ، حضرت سیدنا غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ، حضرت خواجہ شاہ محمد سلیمان تونسوی رحمتہ اللہ علیہ اور حضرت خواجہ محمد شمس الدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ کی بارگاہوں میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ علاوہ ازیں تونسوی خواجگان اور سیالوی خواجگانِ کرام کی شان میں بھی محبت و عقیدت سے بھرپور مناقب شامل ہیں جو اس کتاب کو روحانی عقیدت اور منظوم نذرانۂ محبت کا خوبصورت مجموعہ بنا دیتی ہیں ۔

2 آدابِ فرزندی
یہ ایک نہایت خوبصورت اور مفید مختصر کتابچہ ہے جو 18 صفحات پر مشتمل ہے۔ حضرت خواجہ غلام فخرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ نے اس میں والدین کے حقوق، احترام اور آداب سے متعلق احادیثِ مبارکہ کا نہایت عمدہ انتخاب فرمایا ہے۔ اس کتاب میں سرکارِ دو عالم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے وہ ارشاداتِ گرامی بھی درج کیے گئے ہیں جن میں والدین کی عظمت و شان، ان کے ساتھ حسنِ سلوک اور خدمت و اطاعت کی اہمیت کو اجاگر فرمایا گیا ہے۔ مختصر ہونے کے باوجود یہ کتابچہ اولاد کے لیے والدین کے ادب و احترام اور فرائض کی ادائیگی کے حوالے سے نہایت قیمتی رہنمائی فراہم کرتا ہے ۔

3 کتاب الفقر فخری
یہ ایک خوبصورت اور علمی و روحانی تصنیف ہے جو تقریباً 64 صفحات پر مشتمل ہے اور ضیاء القرآن پبلشر لاہور سے شائع ہوئی۔ کتاب میں سنِ اشاعت درج نہیں ہے۔ حضرت خواجہ غلام فخرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ نے اس تصنیف میں سلسلۂ چشتیہ کے عظیم مشائخ کا مختصر تذکرہ اور ان کے ارشادات و ملفوظاتِ شریفہ کو نہایت عقیدت و محبت کے ساتھ جمع فرمایا ہے۔ اس کا آغاز حضرت خواجہ فضیل بن عیاض رحمتہ اللہ علیہ سے ہوتا ہے اور سلسلۂ تذکرہ شیخ الاسلام حضرت خواجہ محمد قمرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ تک پہنچتا ہے۔ یوں یہ مختصر کتاب خواجگانِ چشت کے روحانی افکار، تعلیمات اور ملفوظات سے استفادے کا ایک قیمتی ذریعہ بن جاتی ہے۔

ان تمام کتب کے عکسی پرنٹ (فوٹوسٹیٹ) نسخے سیال شریف دربار کے قریبی بازار سے بآسانی دستیاب ہو جاتے ہیں، تاہم ان کی پرانی کمپوزنگ اور طباعت کے باعث مطالعہ کرنے میں خاصی دشواری پیش آتی ہے۔ یہ قیمتی علمی و روحانی سرمایہ نئی اور معیاری طباعت کا متقاضی ہے اور خاندانِ گرامی، متعلقین، اہلِ علم اور مخیر حضرات کی خصوصی توجہ کا منتظر ہے۔ اگر ان کتب کو جدید انداز میں ازسرِنو شائع کر دیا جائے تو محبین، مریدین، طلبہ اور دیگر علم دوست احباب کے لیے ان سے استفادہ نہایت آسان ہو جائے گا اور یہ قیمتی علمی ورثہ آئندہ نسلوں تک بھی محفوظ انداز میں منتقل ہو سکے گا۔

حضرت خواجہ غلام فخرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ کا وصال 24 ربیع الاول شریف بمطابق 19 جولائی 1998ء بروز ہفتہ کو ہوا ۔
آپ کی نماز جنازہ آپ کے بھتیجے حضرت خواجہ محمد حمیدالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ (چہارم سجادہ نشین سیال شریف) نے پڑھائی ۔
بوقت وصال آپ کی عمر مبارک تقریباً 87 سال تھی ۔
حضرت خواجہ غلام فخرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ کی تدفین روضہ مبارک حضرت پیرسیال رحمتہ اللہ علیہ کے قریب برامدے میں کی گئی ۔
آپ کا مزار اقدس آستانہ عالیہ سیال شریف ضلع سرگودھا میں واقع ہے ۔
حضرت خواجہ غلام فخرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ کے وصال کے بعد آپ کے بڑے فرزند صاحبزادہ غازی صلاح الدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ کی دستار بندی کی گئی ۔

ہر سال آپ کا عرس مبارک 23.24 ربیع الاول شریف کو سیال شریف ضلع سرگودھا میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔

نوٹ
حضرت خواجہ غلام فخرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ کی تصانیف مفت ڈاون لوڈ کرنے کےلیے لنک درج ذیل ہیں ۔

بابِ جبریل
https://dn760007.eu.archive.org/0/items/BaabEJibareel/Baab%20e%20Jibareel.pdf

آداب فرزندی
https://archive.org/details/20260906_20260906_1941

الفقر فخری
https://archive.org/details/c_20260906

الحمدللہ علیٰ ذلک

ماخذ کتاب باب جبریل

طالب دعا
خلیفہ محمد ہادی
خلیفہ مدنی تونسوی

تعزیت پیش کرتے ہیں۔
07/09/2026

تعزیت پیش کرتے ہیں۔

06/09/2026
وسائل الشیعہ إلی تحصیل مسائل الشریعہ!یہ فقہِ اہل بیتؑ کا ایک عظیم حدیثی مجموعہ ہے۔اس میں اہل بیتؑ سے منقول تقریباً 36000...
05/09/2026

وسائل الشیعہ إلی تحصیل مسائل الشریعہ!
یہ فقہِ اہل بیتؑ کا ایک عظیم حدیثی مجموعہ ہے۔
اس میں اہل بیتؑ سے منقول تقریباً 36000 روایات کو جمع کیا گیا ہے۔
محدثِ بزرگ شیخ حر عاملیؒ نے اسے تقریباً 20 سال کی مسلسل محنت سے مرتب کیا۔
یہ کتاب فقہی ابواب کے مطابق ترتیب دی گئی ہے، کتاب الطہارۃ سے کتاب الدیات تک۔
گویا یہ فقہی احادیث کا ایک جامع انسائیکلوپیڈیا ہے۔
موجودہ مطبوعہ نسخہ تیس جلدوں پر مشتمل ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــ
مؤلف: گیارہویں صدی ہجری کے عظیم عالم اور محدث تھے۔
آپ 8 رجب سنہ 1033ھ کو جبلِ عامل، لبنان میں پیدا ہوئے،
اور 21 رمضان سنہ 1104ھ کو مشہد مقدس، ایران میں وفات پائی۔

03/09/2026

مولی سلامت رکہے۔

شیخ بہجت رح کی وصیت ہر اس شخص کے لیے جو اپنی زندگی میں تنگی، مشکلات کی کثرت اور بے چینی کا شکار ہے:*اول :*ہر صبح آپ پر ل...
03/09/2026

شیخ بہجت رح کی وصیت ہر اس شخص کے لیے جو اپنی زندگی میں تنگی، مشکلات کی کثرت اور بے چینی کا شکار ہے:*

اول :
*ہر صبح آپ پر لازم ہے کہ امام منتظر ع کی زیارت مختصرہ کے ساتھ زیارت کریں:*
*"اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا صَاحِبَ الزَّمَانِ، اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا شَرِيكَ الْقُرْآنِ، اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا إِمَامَ الْإِنْسِ وَالْجَانِ، عَجَّلَ اللهُ تَعَالَى فَرَجَكَ وَسَهَّلَ مَخْرَجَكَ، وَجَعَلَنَا مِنْ أَنْصَارِكَ وَأَعْوَانِكَ وَالذَّابِّينَ بَيْنَ يَدَيْكَ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ"*
*ترجمہ:* "سلام ہو آپ پر اے زمانے کے مالک، سلام ہو آپ پر اے قرآن کے شریک، سلام ہو آپ پر اے انسانوں اور جنوں کے امام۔ اللہ تعالی آپ کے ظہور میں جلدی فرمائے اور آپ کے خروج کو آسان کرے۔ اور ہمیں آپ کے انصار، مددگاروں اور آپ کے سامنے جان قربان کرنے والوں میں قرار دے۔ اللہ کی رحمت اور برکتیں ہوں آپ پر"

دوم:
*100 مرتبہ درود کا ہدیہ دیں:*
*"اَللّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ عَجِّلْ فَرَجَهُمْ"*
*ترجمہ:* "اے اللہ محمد و آل محمد پر درود بھیج اور ان کے ظہور میں جلدی فرما"

سوم :
*دعائے ف*ج پڑھیں:*
*"اَللّهُمَّ كُنْ لِوَلِيِّكَ الْحُجَّةِ بْنِ الْحَسَنِ صَلَوَاتُكَ عَلَيْهِ وَعَلَى آبَائِهِ فِي هَذِهِ السَّاعَةِ وَفِي كُلِّ سَاعَةٍ وَلِيًّا وَحَافِظًا وَقَائِدًا وَنَاصِرًا وَدَلِيلًا وَعَيْنًا حَتَّى تُسْكِنَهُ أَرْضَكَ طَوْعًا وَتُمَتِّعَهُ فِيهَا طَوِيلًا بِرَحْمَتِكَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ"*
*ترجمہ:* "اے اللہ! اپنے ولی حجت بن الحسن کے لیے اس وقت اور ہر وقت ولی، محافظ، رہنما، مددگار، دلیل اور نگہبان بن جا۔ یہاں تک کہ تو انہیں اپنی زمین پر حکومت عطا فرما اور انہیں اس میں طویل عرصے تک بہرہ مند کر اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے"

*- اس کے بعد اس نیت کے ساتھ کہ*
*اپنے دن کے تمام نیک اعمال کا ثواب صاحب العصر والزمان ع کو ہدیہ کریں۔*
*اور امام ع سلام اللہ علیہ صبح سے آپ کے لیے خیر کی دعا کریں گے۔*

*جیسا کہ امام صادق ع نے فرمایا: "جو ہمارے قائم ع کے لیے دعا کرے تو ہمارے قائم ع اس کے لیے دعا کرتے ہیں۔ اور خوشخبری ہے اس کے لیے جس کے لیے امام زمانہ ع دعا کریں"*

دعاگو: عباس بخآری

مومنین امام زمانہ کے ظہور کے لیے ایک بار درود شریف پڑھیں اور کمنٹ میں ڈن کریں

Address

Naseem Nagar Phase 1
Hyderabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Neda e Haq Channel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category