21/11/2025
کرم کے علاقے صدہ میں کمانڈنٹ کرم مالیشیا کی قیادت میں جاجی قبیلے کے مشرّان پر مشتمل ایک جرگہ منعقد ہوا۔
اس جرگے کا بنیادی مقصد مقامی امن و سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کرنا اور کمیونٹی کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔
شرکاء نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اہل سنت کمیونٹی میں امن قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے اور کسی بھی اشتعال انگیز حرکت سے فرقہ وارانہ تنازعات کو جنم نہیں دیں گے۔
کمانڈنٹ کرم مالیشیا نے مشرّان پر زور دیا کہ وہ امن قائم رکھنے اور کمیونٹی کو متحد کرنے میں اپنا کردار جاری رکھیں، جبکہ مشرّان نے کمانڈنٹ کے امن قیام میں کردار کی بھرپور تعریف کی۔
روایتی پشتون ثقافت کے مطابق، احترام و عزت کے اظہار کے طور پر کمانڈنٹ کرم مالیشیا کو پگڑی بھی پیش کی گئی