RaHa Writes

RaHa Writes یہ نہیں دیکھتے کتنی ہے ریاضت کس کی
لوگ آسان سمجھ لیتے ہیں آسانی کو
اظہر فراغ
(1)

کہا تھا سانس کی ہر پائی خرچ ہوتی ہےیہ زندگی ہے مرے بھائی ، خرچ ہوتی ہےہم اس لیے بھی یہ سوداگری نہیں کرتےخریدیں خواب تو ب...
29/08/2026

کہا تھا سانس کی ہر پائی خرچ ہوتی ہے
یہ زندگی ہے مرے بھائی ، خرچ ہوتی ہے

ہم اس لیے بھی یہ سوداگری نہیں کرتے
خریدیں خواب تو بینائی خرچ ہوتی ہے

سنبھل کے آئیے بازارِ ہجر میں کہ یہاں
یہ رنگ روپ یہ رعنائی خرچ ہوتی ہے

میں دوستوں سے گریزاں ہوں اس لئے ، ان پر
تمام عمر کی تنہائی خرچ ہوتی ہے

کسے خبر ہے بہت خوش دکھائی دینے میں
ہماری کتنی توانائی خرچ ہوتی ہے

کومل جوئیہ

29/08/2026

یہ جو لاہور سے محبت ہے

Poet ~ Dr Fakhar Abbas
VC ~ Najam Fellows

Visit ▶️ YouTube channel for Poetry Video.





28/08/2026

ہم جان سے جاتے ہیں مگر تو نہیں جاتی

Poet ~ Khurshid Rizvi

Visit ▶️ YouTube channel for Poetry Video.





اب تنگئ داماں پہ نہ جا اور بھی کچھ مانگہیں آج وہ مائل بہ عطا اور بھی کچھ مانگہیں وہ متوجہ تو دعا اور بھی کچھ مانگجو کچھ ...
28/08/2026

اب تنگئ داماں پہ نہ جا اور بھی کچھ مانگ
ہیں آج وہ مائل بہ عطا اور بھی کچھ مانگ

ہیں وہ متوجہ تو دعا اور بھی کچھ مانگ
جو کچھ تجھے ملنا تھا ملا اور بھی کچھ مانگ

ہر چند کے مولا نے بھرا ہے ترا کشکول
کم ظرف نہ بن ہاتھ بڑھا اور بھی کچھ مانگ

چھو کر ابھی آئی ہے سر زلف محمد
کیا چاہیے اے باد صبا اور بھی کچھ مانگ

یا سرور دیں شاہ عرب رحمت عالم
دے کر تہ دل سے یہ صدا اور بھی کچھ مانگ

سرکار کا در ہے در شاہاں تو نہیں ہے
جو مانگ لیا مانگ لیا اور بھی کچھ مانگ

جن لوگوں کو یہ شک ہے کرم ان کا ہے محدود
ان لوگوں کی باتوں پہ نہ جا اور بھی کچھ مانگ

اس در پہ یہ انجام ہوا حسن طلب کا
جھولی مری بھر بھر کے کہا اور بھی کچھ مانگ

سلطان مدینہ کی زیارت کی دعا کر
جنت کی طلب چیز ہے کیا اور بھی کچھ مانگ

دے سکتے ہیں کیا کچھ کہ وہ کچھ دے نہیں سکتے
یہ بحث نہ کر ہوش میں آ اور بھی کچھ مانگ

مانا کے اسی در سے غنی ہو کے اٹھا ہے
پھر بھی در سرکار پہ جا اور بھی کچھ مانگ

پہنچا ہے جو اس در پہ تو رہ رہ کے نصیرؔ آج
آواز پہ آواز لگا اور بھی کچھ مانگ

پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی

--

27/08/2026

عزت میں بدل دی گئی رسوائی ہماری

Poet ~ Abbas Tabish

Visit ▶️ YouTube channel for Poetry Video.





مجھ سے پہلے تجھے جس شخص نے چاہا اس نےشاید اب بھی ترا غم دل سے لگا رکھا ہوایک بے نام سی امید پہ اب بھی شایداپنے خوابوں کے...
27/08/2026

مجھ سے پہلے تجھے جس شخص نے چاہا اس نے
شاید اب بھی ترا غم دل سے لگا رکھا ہو
ایک بے نام سی امید پہ اب بھی شاید
اپنے خوابوں کے جزیروں کو سجا رکھا ہو

میں نے مانا کہ وہ بیگانۂ پیمان وفا
کھو چکا ہے جو کسی اور کی رعنائی میں
شاید اب لوٹ کے آئے نہ تری محفل میں
اور کوئی دکھ نہ رلائے تجھے تنہائی میں

میں نے مانا کہ شب و روز کے ہنگاموں میں
وقت ہر غم کو بھلا دیتا ہے رفتہ رفتہ
چاہے امید کی شمعیں ہوں کہ یادوں کے چراغ
مستقل بعد بجھا دیتا ہے رفتہ رفتہ

پھر بھی ماضی کا خیال آتا ہے گاہے گاہے
مدتیں درد کی لو کم تو نہیں کر سکتیں
زخم بھر جائیں مگر داغ تو رہ جاتا ہے
دوریوں سے کبھی یادیں تو نہیں مر سکتیں

یہ بھی ممکن ہے کہ اک دن وہ پشیماں ہو کر
تیرے پاس آئے زمانے سے کنارا کر لے
تو کہ معصوم بھی ہے زود فراموش بھی ہے
اس کی پیماں شکنی کو بھی گوارا کر لے

اور میں جس نے تجھے اپنا مسیحا سمجھا
ایک زخم اور بھی پہلے کی طرح سہ جاؤں
جس پہ پہلے بھی کئی عہد وفا ٹوٹے ہیں
اسی دوراہے پہ چپ چاپ کھڑا رہ جاؤں

احمد فراز

--

26/08/2026

جب اس کے کمرے سے لاش نکلی، خطوط نکلے تو لوگ سمجھے

Poet ~ Ahmed Salman

Visit ▶️ YouTube channel for Poetry Video.





بنتا ہی نہیں تھا کوئی معیارِ دو عالماِس واسطے بھیجے گئے سرکارِ دو عالمجس پر ترے پیغام کی گرہیں نہیں کھلتیںاُس پر کہاں کُ...
26/08/2026

بنتا ہی نہیں تھا کوئی معیارِ دو عالم
اِس واسطے بھیجے گئے سرکارِ دو عالم

جس پر ترے پیغام کی گرہیں نہیں کھلتیں
اُس پر کہاں کُھل پاتے ہیں اسرارِ دو عالم

آکر یہاں ملتے ہیں چراغ اور ستارہ
لگتا ہے اسی غار میں دربارِ دو عالم

وہ آنکھ بنی زاویۂ محورِ تخلیق
وہ زلف ہوئی حلقۂ پرکارِ دو عالم

سرکار کی آمد پہ کھلا منظرِ ہستی
آئینہ ہوئے یوں در و دیوارِ دو عالم

جز اِس کے سرِ لوحِ ازل کچھ بھی نہیں تھا
تجھ اسم پہ رکھے گئے آثارِ دو عالم

یہ خاک اُسی نور سے مل کر ہوئی روشن
یوں شکل بنی شکلِ طرح دارِ دو عالم

آہستہ روی پر تری قربان سبک پا
اے راہبرِ گردشِ سیّارِ دو عالم

توقیر بڑھائی گئی افلاک و زمیں کی
پہنائی گئی آپ کو دستارِ دو عالم

ہر نقش ہے اِس پیکرِ ذی شاں کا مکمل
آزر یہی شہکار ہے شہکارِ دو عالم

دلاور علی آزر

25/08/2026

چراغِ اسم محمدﷺ لحد میں رکھا گیا

Poet ~ Akhtar Usman

Visit ▶️ YouTube channel for Poetry Video.





24/08/2026

جہاں کا میں ہوں مرا وہاں کوئی نہیں ہے

Poet ~ Iftikhar Arif

Visit ▶️ YouTube channel for Poetry Video.





Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RaHa Writes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to RaHa Writes:

Shortcuts

Share