Real life story 95

  • Home
  • Real life story 95

Real life story 95 unexplored beauty of kashmir

22/06/2025

بجلی کی بدترین صورتحال، انجمن تاجران دیولیاں، سول سوسائٹی، وکلا اور طلبہ کا سنجیدہ نوٹس

انجمن تاجران دیولیاں، سول سوسائٹی، وکلا اور طلبہ نے علاقے میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ بندش، کم وولٹیج اور لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان نمائندگان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز سے کئی علاقوں میں بجلی مکمل بند ہے، جبکہ بعض مقامات پر کم وولٹیج کے باعث پنکھے اور دیگر ضروری برقی آلات بھی کام نہیں کر رہے، جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلسل بجلی کی بندش سے نہ صرف کاروباری نظام متاثر ہو رہا ہے بلکہ بزرگ شہری، مریض، خواتین اور بچے گرمی کے شدید موسم میں شدید اذیت سے گزر رہے ہیں۔ اس صورتحال پر فوری توجہ نہ دی گئی تو عوامی ردعمل فطری ہے۔

انہوں نے متعلقہ محکمہ برقیات سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی بحالی اور نظام کی بہتری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ بصورت دیگر، اگر یہی حالات برقرار رہے تو آئندہ دو روز میں نیلم روڈ پر پُرامن احتجاجی اجتماع کا انعقاد زیر غور ہے، تاکہ عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا جا سکے۔

منجانب: انجمن تاجران دیولیاں، سول سوسائٹی، وکلا و طلبہ

10/06/2025

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Real life story 95 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share