25/08/2024
کنفرم خبر .
پلندری: آزاد پتن پل کے قریب کوسٹر حادثہ۔
نالیاں والی کوسٹر کے جگہ دوسری کوسٹر آرہی تھی جس میں نالیاں کی سواریاں تھیں۔
30 سے زائد مسافر جاں بحق حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 2 یا 3 افراد جو ابتدائی طور پر زندہ بچ گئے تھے، بعد ازاں وہ بھی دم توڑ گئے۔ ذرائع کے مطابق، اس حادثے میں 30 سے زائد مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق، بس آزاد پتن پل کے قریب تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری، جس سے یہ دلخراش واقعہ پیش آیا۔ حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، اور پلندری ریسکیو ٹیم کو فوری طور پر مدد کے لیے پہنچنے کی درخواست کی گئی ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے