ACN NEWS.

ACN NEWS. Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ACN NEWS., Media/News Company, Ofice #1 malkot Plaza near FIA bulding main service road iqbal town islamabad, Islamabad.

29/09/2022

حضرت محمدﷺ نے ارشاد فرمایا...
"جس نے ایک انسان کی جان بچاٸی گویا اُس نے پوری انسانیت کی جان بچاٸی...

ان شاء اللہ بہت جلد ہم آپ کے تعاون سے معاشرے میں موجود کنسر اور اِس جیسی ہزاروں بماریوں کے خلاف جنگ لڑیں گے جس کیلیے ہمیں آپ کی ہمدری کی اشد ضرورت ہے.
ملکِ پاکستان میں ہزاروں مجبور مہلک بماریوں میں مبتلا افراد وقت پر خون کی عدم دستیابی کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں.
آٸیں اُن بےسہارا لوگوں کا سہارا بنیں اور انسانیت کی ایک مثال قاٸم کریں.
ہمارا ساتھ دیں.

BREAKING NEWS
29/10/2020

BREAKING NEWS

Get verified your employees to avoid any inconvenience.

Plz visit the nearest Police Station or Citizens Service Center at F-6 Islamabad for employees Verification.
Call for more details 0519201522

ایک بار حضرت عمر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ بازار میں چل رہے تھے، وہ ایک شخص کے پاس گزرے جو دعا کر رہا تھا، "اے اللّٰہ مجھے ا...
24/06/2020

ایک بار حضرت عمر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ بازار میں چل رہے تھے، وہ ایک شخص کے پاس گزرے جو دعا کر رہا تھا، "اے اللّٰہ مجھے اپنے چند لوگوں میں شامل کر، اے اللّٰہ مجھے اپنے چند لوگوں میں شامل کر"۔

عمر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ نے اس سے پوچھا، یہ دعا تم نے کہاں سے سیکھی؟ وہ بولا، اللّٰہ کی کتاب سے، اللّٰہ نے قرآن میں فرمایا ہے

"اور میرے بندوں میں صرف چند ہی شکر گزار ہیں۔"(القرآن 34:13)

عمر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ یہ سن کر رو پڑے اور اپنے آپ کو نصیحت کرتے ہوئے بولے،"اے عمر ! لوگ تم سے زیادہ علم والے ہیں، اے اللّٰہ مجھے بھی اپنے چند لوگوں میں شامل کر۔"

ہم دیکھتے ہیں کہ جب ہم کسی شخص سے کوئی گناہ کا کام چھوڑنے کا کہتے ہیں تو وہ کہتا ہے کہ یہ اکثر لوگ کرتے ہیں ۔ میں کوئی اکیلا تو نہیں اگر آپ قرآن میں "اکثر لوگ" سرچ کریں تو "اکثر لوگ"

"نہیں جانتے" (7:187)
"شکر ادا نہیں کرتے"(2:243)
"ایمان نہیں لائے"(11:17)

اگر آپ "زیادہ تر" کو سرچ کریں، تو آپ کو ملے گا کہ زیادہ تر لوگ،

"شدید نافرمان ہیں"۔ (5:59)
"جاہل ہیں" (6:111)
"راہ راست سے ہٹ جانے والے ہیں۔"(21:24)
"سوچتے نہیں۔" (29:23)
"سنتے نہیں" (8:23)

تو اپنے آپ کو چند لوگوں میں شامل کریں جن کے بارے میں اللّٰہ نے فرمایاِ،

"میرے تھوڑے ہی بندے شکر گزار ہیں"(34:13)
"اور کوئی ایمان نہیں لایا سوائے چند کے"(11:40)
"مزوں کے باغات میں پچھلوں میں زیادہ، اور بعد والوں میں تھوڑے" (56:12-14)

چند لوگوں میں اپنے آپ کو شامل کریں اور اس کی پرواہ نہ کریں کہ اور اس راستے میں نہیں اور آپ اکیلے ہیں.

اسلام آباد () ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں روزانہ کی بنیاد پر 3ہزار شہریوں کے ٹیسٹ کروائ...
17/06/2020

اسلام آباد () ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں روزانہ کی بنیاد پر 3ہزار شہریوں کے ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں اب تک 80ہزار کے قریب ٹیسٹ کروائیں گئے ہیں۔ سسٹم پر بوجھ کی وجہ سے ٹیسٹنگ کا عمل تاخیر کا شکار ہے تاہم دیگر صوبائی حکومتوں کی نسبت اسلام آباد میں سب سے زائد ٹیسٹ کئے گئے۔ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عوام الناس کے عدم تعاون پر دیگر علاقوں میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن پر مجبور ہوں گے۔وفاقی دارالحکومت کے جس علاقے میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو گا اسے سیل کر دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے سیکٹر آئی ایٹ اور آئی ٹین کے سب سیکٹرز کو سیل کرنے کے موقع پر دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز سیکٹر آئی 8 اور آئی 10 کے رہائشیوں کو 24 گھنٹے میں ضروری اقدامات کے لئے ہدایات جاری کی تھیں سیکٹر آئی 8 اور آئی 10 کے چند علاقوں میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل تیزی آ رہی تھی۔ مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر دونوں سیکٹرز کے سب سیکٹرز کو سمارٹ لاک ڈاؤن ایس او پی کے تحت سیل کیا جا رہا ہے، چاروں سیکٹرز کو 16مختلف پوائنٹس سے سیل کیا جائے گا۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ادویات اور اشیاء خوردونوش کے لئے خصوصی انتظامات بھی کئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ عوامی حمایت کے بغیر کرونا وائرس پر قابو نہیں پایا جا سکتا شہریوں سے گزارش ہے بلاوجہ گھروں سے نہ نکلیں اور انتظامیہ کی طرف سے جاری ہدایات پر عملدرآمد کریں۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کے نمائندے،پاک آرمی کے دستے،پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات رہیں گے۔ سمارٹ لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں گے تاکہ مزید شہریوں کو کوڈ 19 سے بچایا جا سکے۔ شہریوں سے گزارش ہے اپنی اور اپنے خاندان کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے گھروں تک محدود رہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران مساجد میں اذان ہو گی اور عملہ باجماعت نماز ادا کر سکے گا، لاک ڈاؤن کے دوران اشیاء خوردونوش دوکانیں،میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز کھلی رہیں گی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ سیل کئے جانے والے علاقوں کے رہائشیوں کو گزشتہ روز مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعہ آگاہ کر دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کے بعد جی ٹین اور جی سیون چیلنج ہے ان علاقوں میں زیادہ کیس آ رہے ہیں جبکہ لوہی بھیراورغوری ٹاؤن کے علاقوں کو بھی سیل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جی نائن کو سیل کئے ہوئے چار دن ہوئے ہیں جہاں پر سو کیس روزانہ آ رہا تھے اب وہاں 8 سے 9 کیس روزانہ آ رہے ہیں اور یہ سمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہے۔ جی سکس کے علاقے میں ٹرانسمیشن زیادہ نہیں ہے اگر ٹرانسمیشن زیادہ ہوئی تو متعلقہ علاقوں کو سیل کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر ایس پی انڈسٹریل ایریا زبیر احمد شیخ نے کہا کہ مختلف جگہوں پر پولیس کی نفری تعینات کی جائے گی۔ سیل کئے جانے والوں علاقوں میں کسی کو داخلے کی کسی صورت اجازات نہیں دی جائے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے ہمراہ اے ڈی سی جی،پولیس اور رینجرز کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔

سابق رکن قومی اسمبلی ، ہر دل محبوب شخصیتانالِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَدیکھتی آنکھوں سنتے کانوں۔۔۔💔نیلام گھربزم...
17/06/2020

سابق رکن قومی اسمبلی ، ہر دل محبوب شخصیت
انالِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں۔۔۔💔
نیلام گھر
بزم طارق عزیز😓 آج ہم میں نہیں رہیے
اللہ پاک مغفرت فرمائے
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

ہم وہ سیاہ نصیب ہیں طارق، کہ شہر میں
کھولیں دکان کفن کی تو سب مرنا چھوڑ دیں
طارق عزیز
طارق عزیز بھی رخصت ہوگئے
نیرنگی زمانہ دیکھیے
اللہ مغفرت کرے اگر طارق عزیز زندہ ہوتے تو زبان حال سے کہہ رہے ہوتے

ہم اس وبا میں جائیں گے طارق خبر نہ تھی
جب سب کفن فروش ہی دولت کمائیں گے

مُلک میں کورونا وائرس ہاٹ سپاٹس کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اہم اقداماین سی او سی کی جانب سے, ٹریسنگ ، ...
15/06/2020

مُلک میں کورونا وائرس ہاٹ سپاٹس کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اہم اقدام

این سی او سی کی جانب سے, ٹریسنگ ، ٹیسٹنگ اور کورنٹائن حکمت عملی کے تحت مُلک کے 20 شہروں کی نشاندہی , این سی او سی
وزیر اعظم کے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کے اعلان کے بعد این سی او سی کا مُلک بھر کے ہاٹ سپاٹس کا جائزہ
مُلک بھر میں تیزی سے کورونا کیسز بڑھنے کے لحاظ سے 20 شہروں کے حوالے سے صوبوں کو آگاہی این سی او سی

اسلام آباد کے علاقے جی نائن ٹو اور جی نائن تھری میں 300 سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے, این سی او سی

اسلام آباد میں آئی ایٹ, آئی ٹین, غوری ٹاؤن, بارہ کہو, جی سکس اور جی سیون کے علاقے نیو ہاٹ سپاٹ ہیں, این سی او سی

این سی او سی کی جانب سے متعدد شہروں کی بڑھتے کورونا کیسز اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کے حوالے سے نشاندہی کی گئی

نشاندہی کیے گئے شہروں میں کراچی, لاہور, کوئیٹہ, پشاور, راولپنڈی شامل

اسلام آباد, فیصل آباد, ملتان, گجرانوالہ, سوات, حیدر آباد, سکھر اور سیالکوٹ , این سی او سی

گجرات, گھوٹکی, لاڑکانہ, خیر پور, ڈی جی خان, مالا کنڈ اور مردان بھی شامل, این سی او سی

ٹی ٹی کیو حکمت عملی بڑھتے کیسز والے علاقوں کی نشاندہی کے لیے ڈیزائن کی گئی یے, این سی او سی
این سی او سی میں مُلک بھر میں بیڈز, وینٹی لیٹرز. آکسیجنٹڈ بیڈز اور اُن کی فعالیت کے حوالے سے بھی بریفنگ

2150 مزید آکسیجنیٹڈ بیڈز جولائی کے آخر تک فراہم کیے جائیں گے, بریفنگ

1 ہزار آکسیجینٹڈ بیڈز جون کے آخر بقیہ 1150 جولائی کے آخر تک فراہم کیے جائیں گے,

افسوس۔۔۔۔آج سندھ کا شہری سندھ کے شہر شکارپور میں طبی امداد نہ ملنے پر انتقال کرگیا۔ انتقال کے بعد ایمبولینس تک نہ ملی، گ...
15/06/2020

افسوس۔۔۔۔
آج سندھ کا شہری سندھ کے شہر شکارپور میں طبی امداد نہ ملنے پر انتقال کرگیا۔ انتقال کے بعد ایمبولینس تک نہ ملی، گدھا گاڑی میں لاش کو منتقل کیا گیا۔

‏غیرت بڑی چیز ہے جہان تگ و دو میں۔۔‏خاص طور پر آج کے دور میں جو قوم جارحانہ انداز میں اپنی غیرت و حمیت و جغرافیے اور نظر...
15/06/2020

‏غیرت بڑی چیز ہے جہان تگ و دو میں۔۔
‏خاص طور پر آج کے دور میں جو قوم جارحانہ انداز میں اپنی غیرت و حمیت و جغرافیے اور نظریے کا دفاع نہیں کر سکتی، وہ فنا ہو جائے گی۔۔
‏ہمارے والوں کے پاس اگر اپنے پلے کچھ نہیں ہے تو کم ازکم غیرت مند ترکوں سے ہی سیکھ لو۔۔۔

چکوال  تھانہ صدر کے علاقے چک ملوک کا رہائشی چوہدری عماد والد چوہدری فضل داد کرونا وائرس میں مبتلا تھا جو انتقال کر گیا ہ...
14/06/2020

چکوال
تھانہ صدر کے علاقے چک ملوک کا رہائشی چوہدری عماد والد چوہدری فضل داد کرونا وائرس میں مبتلا تھا جو انتقال کر گیا ہے

چکوال ۔نماز جنازہ دس بجے ادا کردی گئی

چکوال ۔چوہدری عماد کو اس کے آبائی گاؤں میں محکمہ صحت کی ٹیم کی نگرانی میں اور ایس او پیز کے تحت سپردخاک کر دیا گیا ۔

تحریر سجاول نیازی۔۔۔بھارت کی اہم خفیہ میٹنگز کی معلومات  آئی ایس آئی کے پاس۔اس وقت بھارت میں آئی ایس آئی کا خوف پہلے سے ...
10/06/2020

تحریر سجاول نیازی۔۔۔
بھارت کی اہم خفیہ میٹنگز کی معلومات آئی ایس آئی کے پاس۔

اس وقت بھارت میں آئی ایس آئی کا خوف پہلے سے بڑھ چکا ہے ۔کبوتر کے بعد کل راجستھان میں ہندوستان نے آئی ایس آئی کے دو مقامی مخبر گرفتار کرنے کا ڈرامہ کیا ہے ۔
دفاع سے جڑے ہر ادارے کو احساس معلومات اور دستاویزات کی حفاظت سخت کرنے اور آئی ایس آئی سے محتاط رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس کی بھی وجہ ہے ۔بھارت نے اہم خفیہ میٹنگز میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر حملے کا منصوبہ بنایا ۔جس کی اسکو تین اور ملکوں کی بھی حمایت حاصل تھی ۔دنیا کی نمبر ون ایجنسی کو اس سارے پلان کی خبر لگ گئی ۔23 اپریل کو وزیراعظم پاکستان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا تو انکو تمام پلاننگ سے آگاہ کیا گیا ۔اسی میٹنگ میں ہی چین کے ملڑی چیف اور چینی صدر تک یہ اس بھارتی پلان کو پہنچایا گیا ۔ اس میٹنگ کے بعد وزیراعظم پاکستان نے دنیا کو یہ بتایا کہ ہندوستان کسی فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے اس کے نتائج تباہ کن ہوں گے ۔
وزیر خارجہ نے بھی مختلف ممالک کے سفیروں کو اس بات سے آگاہ کیا
چین نے جب آئی ایس آئی سے اس واقع کی مکمل تفصیل سنی تو ٹھیک سات دن بعد دو مئی کو پہلی بار ہندوستان نے دیکھا کہ لداخ میں چین کی آرٹلری ،توپوں اور چیک پوسٹوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔پانچ مئی کو چین نے بھارت زیر کنٹرول علاقوں میں پیش قدمی شروع کر دی سکم سے لداخ تک جو ہوا سب آپ کے سامنے ہے ۔چین اس وقت بھارت کو بتا چکا کہ وہ اس پر نشانہ سادھے ہوئے ہے ۔

تازہ حالات سے آگاہی کے لئے وزیر اعظم نے پھر آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انکو بتایا گیا کہ پاکستان مکمل طور پر تیار ہے کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لیے
بھارت کو جب معلوم ہوا کہ ساری پلاننگ آئی ایس آئی تک پہنچ چکی ہے تو ہنتدوا کے پیروکار اپنے ہوش کھو بیٹھے
ایک دوسرے پر شک کیا جا رہا ۔بھارت اہم شخصیات میں اختلاف کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہے ۔

سوچتا ہوں آئی ایس آئی کو نمبر ون ایسے تو نہیں کہا جاتا
گمنام مجا ہدین کا احسان ہے ہم سب پر کہ وہ اپنی جان کی پرواہ کئے بنا دشمن کی سرزمین پر دشمن کے راز چراتے ہیں
سلام اے مارخور سلام
آئی ایس آئی زندہ باد

پاکستان میں پٹرول کا بحران یا پرائیوٹ پٹرول پمپز مالکان کی ہوشیاری جو انھی کے لئے پڑی بھاری!! فروری سے اپریل کے دوران حک...
10/06/2020

پاکستان میں پٹرول کا بحران یا پرائیوٹ پٹرول پمپز مالکان کی ہوشیاری جو انھی کے لئے پڑی بھاری!!

فروری سے اپریل کے دوران حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 35 روپے تک کمی کی گئی اور پٹرول کی قیمت 81 روپے مقرر کی گئی جس کے بعد بہت سے نجی پٹرول پمپ مالکان نے پٹرول میں کروڑوں کی سرمایہ کرکے پٹرول اسٹاک کیا کیونکہ وہ یہ سمجھ رہے تھے کہ مئی کی آخری تاریخ میں حکومت پٹرول کی قیمت پھر سے بڑھا دے گی اور یہ زیادہ منافع کما سکے گے لیکن حکومت نے وزیراعظم کی ہدایت پر جون کے مہینے میں پھر سے پٹرول کی قیمت میں 7 روپے تک کی کمی کردی جس سے عوام تو خوش ہوگئی لیکن کچھ پرائیوٹ پٹرول پمپ والوں کے لئے جنہوں نے پٹرول اسٹاک کیا ہوا تھا اُن کے لئے کسی جھٹکے سے کم نہ تھا۔

پاکستان میں پٹرول کا کوئی ایسا بحران نہیں جتنا پرانی تصاویریں ڈال کر دکھایا جارہا ہے۔ جنہوں نے پٹرول اسٹاک کیا ہوا تھا ان میں سے زیادہ تر نے اپنے پٹرول پمپز بند رکھے ہوئے ہیں اور کچھ مجبوری کا فائدہ اٹھا کر مہنگا بیچ رہے ہیں۔

پرائیوٹ پٹرول پمپز میں بھی بہت سے ایسی کمپنیز ہیں جو پٹرول ایمانداری سے بیچ رہی ہے جیسے کہ TOTAL پٹرول پمپ۔ عوام PSO پٹرول پمپ سے بھی حکومت کے طے کئے گئے ریٹ پر بھرپور پٹرول دلوارہی ہے۔ عوام سے درخواست ہے کہ وہ زیادہ PSO پمپز کو ترجیح دے۔

یہ پٹرول بحران جان بوجھ کر پیدا کیا گیا ایک بحران ہے۔ اگر حکومت ابھی پٹرول کی قیمت میں 15 روپے اضافہ کردے تو یہ بحران فوراً ختم ہوجائیگا۔ باقی آپ سمجھدار ہے۔

08/06/2020

ترکی کے ارادے کیا ہیں۔۔؟ آخر ترکی کرنے کیا والا ھے۔۔؟ ترکی اپنی سو سالا عالمی پابندی اختیتام کے بعد کیا ارادے رکھتا ھے ۔۔؟ آخر مغربی ممالک کیوں خوف زدہ ھیں۔۔۔۔؟
جانیے اس رپوڑٹ میں۔۔۔۔۔۔

Address

Ofice #1 Malkot Plaza Near FIA Bulding Main Service Road Iqbal Town Islamabad
Islamabad
22221522

Telephone

03005403871

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ACN NEWS. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share