Aglaa Qadam

Aglaa Qadam Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Aglaa Qadam, Media/News Company, Islamabad.

"ہم مظلوم کی آواز، ناانصافی کے خلاف بے خوف للکار! حق کے لیے کھڑے ہیں، محروموں کے لیے امید ہیں، اور پسے ہوئے طبقات کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتے ہیں۔ سچ کی راہ پر، انصاف کے سفر میں، پاکستان کے وقار کے لیے ہمیشہ ڈٹے رہیں گے!"
Aglaa Qadam

16/08/2026

گلگت بلتستان،نوجوان کوہ پیما سہیل سخی کا جسدِ خاکی ہنزہ پہنچنے پر رقت آمیز مناظر،ہر آنکھ اشکبار

15/08/2026
14/08/2026

اسلام آباد: صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا یومِ آزادی پر خصوصی پیغام

پاکستان دو قومی نظریے اور کلمۂ طیبہ کی بنیاد پر معرضِ وجود میں آیا۔ سردار تنویر الیاس خان

پاکستان نے کئی دہائیوں کے چیلنجز کا مردانہ وار مقابلہ کیا اور ہر آزمائش میں سرخرو ہوا۔ سردار تنویر الیاس خان

پاکستان محض ایک ملک نہیں، مشیتِ الٰہی کے تحت قائم ہونے والی نظریاتی ریاست ہے۔ سردار تنویر الیاس خان

بھارت کی ہر جارحیت کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا، دشمن کو اس کی اوقات یاد دلائی۔ سردار تنویر الیاس خان

خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ سردار تنویر الیاس خان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور قومی سلامتی کے ادارے ملکی دفاع کے لیے خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ سردار تنویر الیاس

صدرِ پاکستان اور وزیراعظم پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ صدر استحکام پاکستان پارٹی آزادکشمیر

پاکستان اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں عالمی امن کے لیے ہمیشہ صفِ اول میں کردار ادا کرتا رہا ہے۔ سردار تنویر الیاس خان

پاکستان نے عالمی برادری کے سامنے ہر اہم معاملے پر اپنا مؤقف جرات اور بھرپور انداز میں پیش کیا۔ سردار تنویر الیاس خان

عالمی معاملات میں پاکستان کو قیادت کے لیے مدعو کیا جانا ہماری سفارتی اہمیت اور کامیابی کا اعتراف ہے۔ سردار تنویر الیاس

ہمیں اپنی قوم، اپنی فوج اور اپنے وطن پر فخر ہے۔ سردار تنویر الیاس

پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کے بغیر نامکمل ہیں، کشمیر پاکستان کے بغیر اور پاکستان کشمیر کے بغیر ادھورا ہے۔ سردار تنویر الیاس خان

تکمیلِ پاکستان کشمیر کے پاکستان کا حصہ بننے سے ہوگی۔ سردار تنویر الیاس خان

کشمیری تکمیلِ پاکستان کی جدوجہد کو اپنی منزل کے حصول تک جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سردار تنویر الیاس خان

11/08/2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنا دی

10/08/2026

دھیرکوٹ : مسلم کانفرنس کی چار دہائیوں پر محیط سیاسی گرفت کا خاتمہ آزادکشمیراسمبلی میں بھی سیاسی سورج غروب

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026 نے ریاستی سیاست میں ایک نئے باب کا اضافہ کر دیا ہے۔ خصوصاً حلقہ دھیرکوٹ کے نتائج نے نصف صدی سے قائم سیاسی روایت کو بدل کر رکھ دیا۔ مسلم کانفرنس کے سربراہ اور سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کو اپنے ہی آبائی اور مضبوط ترین سیاسی گڑھ میں تقریباً 21 ہزار ووٹوں کے بھاری فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جسے آزاد کشمیر کی انتخابی تاریخ کے اہم ترین سیاسی واقعات میں شمار کیا جا رہا ہے۔

دھیرکوٹ اور بالخصوص مغربی باغ کا یہ حلقہ گزشتہ چار دہائیوں سے مسلم کانفرنس کا ناقابلِ تسخیر قلعہ تصور کیا جاتا تھا۔ اس عرصے میں مختلف سیاسی جماعتوں نے اس مضبوط سیاسی حصار کو توڑنے کی کوشش کی، مگر کامیابی کسی کے حصے میں نہ آئی۔ تاہم 2026 کے انتخابات میں عوامی دست و بازو گروپ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان امیدوار ساجد اقبال عباسی نے، جس کی عملی سیاسی عمر پانچ برس سے بھی کم تھی، ایک ایسے سیاسی برج کو گرا دیا جو کئی دہائیوں سے ناقابلِ شکست سمجھا جاتا تھا۔

انتخابی مہم کے دوران صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی جانب سے انتخابی نشان ’’ہاتھ‘‘ کو بھارتی کانگریس کے نشان سے جوڑ کر سیاسی پروپیگنڈا بھی کیا گیا، لیکن ووٹرز نے ان بیانیوں کو مسترد کرتے ہوئے مقامی مسائل، سیاسی کارکردگی اور تبدیلی کے نعرے کو ترجیح دی۔ عوام نے ذات، برادری اور روایتی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اپنا فیصلہ سنایا اور یوں دھیرکوٹ کی سیاسی تاریخ کا رخ بدل گیا۔

اگر آزاد کشمیر کی پارلیمانی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو 1970 میں پہلی مرتبہ بالغ رائے دہی کی بنیاد پر عام انتخابات منعقد ہوئے اور قانون ساز اسمبلی وجود میں آئی۔ بعد ازاں 1974 کے عبوری آئینی ایکٹ نے موجودہ ریاستی ڈھانچے کی بنیاد رکھی۔ اس اعتبار سے 2026 میں آزاد کشمیر کی پارلیمانی اور انتخابی روایت کو 56 برس مکمل ہو چکے ہیں۔

ان 56 برسوں کے دوران مسلم کانفرنس کو ریاست کی سب سے بڑی اور قدیم سیاسی جماعت، بلکہ "سوادِ اعظم" قرار دیا جاتا رہا۔ لیکن 10 اگست 2026 کے انتخابات نے ایک غیر معمولی منظر پیش کیا۔ پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ مسلم کانفرنس نہ صرف اپنے روایتی قلعے دھیرکوٹ سے محروم ہوئی بلکہ قانون ساز اسمبلی میں بھی اس کی نمائندگی ختم ہو گئی۔ یوں آزاد کشمیر کی پارلیمانی تاریخ میں ایک ایسا سیاسی سورج غروب ہوا جس نے کئی دہائیوں تک ریاستی سیاست پر اپنی چھاپ قائم رکھی تھی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق دھیرکوٹ کا انتخابی فیصلہ صرف ایک حلقے کی تبدیلی نہیں بلکہ آزاد کشمیر کے ووٹر کے بدلتے ہوئے سیاسی رجحانات کا اظہار ہے۔ یہ نتیجہ اس حقیقت کی نشاندہی کرتا ہے کہ اب روایتی سیاسی وراثت اور ماضی کی مقبولیت انتخابی کامیابی کی ضمانت نہیں رہی، بلکہ عوام کارکردگی، مقامی قیادت اور نئے سیاسی بیانیے کی بنیاد پر فیصلے کرنے لگے ہیں۔ 2026 کے انتخابات نے ثابت کر دیا کہ آزاد کشمیر کی سیاست ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے جہاں ووٹر کی ترجیحات اور سیاسی وفاداریاں تیزی سے تبدیل ہو رہی ہیں۔

10/08/2026

حلقہ ایل اے 15 وسطی باغ سردار ضیاء القمر 18825 ووٹ لے کر کامیاب

09/08/2026

10 اگست، وسطی باغ کا فیصلہ کن دن؛ عقاب پر مہر، تنویر الیاس خان کی کامیابی کا میدان تیار
#10اگست

08/08/2026

پیر سید حسین الدین شاہ صاحب کے جنازہ کے لیے عوام کا جم غفیر جوق در جوق شرکت کررہا ہے۔

بمقام ۔جنازہ گاہ سلطان پور شریف

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aglaa Qadam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share