Pakistan News 4k

Pakistan News 4k pakistan News 4k Official Page

انچارج نماٸندگان طیب الہی نقشبندی
0347 6784643

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عرض ہے کہ اس درج بالا لنک کو تمام دوست مکمل طور پر سماعت فرمائیں ۔سماعت فرمانے کے بعد کم...
23/06/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

عرض ہے کہ

اس درج بالا لنک کو تمام دوست مکمل طور پر سماعت فرمائیں ۔

سماعت فرمانے کے بعد کمنٹس سیکشن میں اس پر اپنی قیمتی آرا شامل فرمائیں ۔

پھر لائکس کریں۔۔۔

اور بھرپور کوشش سے عوامی گروپس میں ان تصدیق شدہ حقائق پر مبنی بہترین معلوماتی خطاب کو شیئر فرمائیں

شکریہ

سُنی۔۔۔ اور یزید کا دفاع توبہ توبہ توبہ چشم کشا حقائق لازمی سنیں...

گوجرخان(امجدملک)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان میں ایکسرے فیس اور فلموں کی عدم فراہمی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں ...
22/06/2026

گوجرخان(امجدملک)
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان میں ایکسرے فیس اور فلموں کی عدم فراہمی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں پر ہسپتال انتظامیہ نے خاموشی توڑ دی۔ ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عمر فاروق مرزا نے تمام صحافتی و عوامی ابہام کو دور کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہسپتال میں ایکسرے کے لیے چارج کی جانے والی 250 روپے فیس سو فیصد سرکاری ہے جو حکومتِ پنجاب کی جانب سے مقرر کی گئی ہے، اس میں کوئی بھی اضافی یا غیر قانونی رقم شامل نہیں ہے۔ انہوں نے ایکسرے فلموں کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میڈیکو لیگل کیسز (ایم ایل سی) اور دیگر مریضوں کو باقاعدہ ایکسرے فلم مہیا کی جاتی ہے۔ تاہم، جو مریض ہسپتال کے اندرونی کنسلٹنٹس کی طرف سے ریفر کیے جاتے ہیں، ان کا ڈیجیٹل ریکارڈ اور رپورٹس براہِ راست متعلقہ ڈاکٹرز کو بھیج دی جاتی ہیں تاکہ وقت اور وسائل کی بچت ہو سکے۔ ایم ایس ڈاکٹر عمر فاروق مرزا نے مزید کہا کہ فیس یا ہسپتال کے انتظامات کے حوالے سے اگر کسی بھی مریض یا شہری کو کوئی پریشانی یا شکایت درپیش ہو، تو وہ پروٹوکول کے تحت براہِ راست ایم ایس یا ڈی ایم ایس کے دفتر سے رابطہ کر سکتا ہے، ان کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہیلتھ ویژن کے عین مطابق، ہسپتال انتظامیہ دستیاب محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو علاج معالجے کی بہترین اور اعلیٰ ترین سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

مندرہ ڈھوک بہاول خان کا ریلوے پھاٹک 15 روز سے بند، اہلِ علاقہ شدید مشکلات پریشانی کا شکار،پاکستان ریلوے،ضلعی انتظامیہ،ای...
22/06/2026

مندرہ ڈھوک بہاول خان کا ریلوے پھاٹک 15 روز سے بند، اہلِ علاقہ شدید مشکلات پریشانی کا شکار،

پاکستان ریلوے،ضلعی انتظامیہ،ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،

گوجرخان(امجدملک)
مندرہ کے نواحی گاؤں ڈھوک بہاول خان میں واقع ریلوے پھاٹک گزشتہ 15 روز سے بند ہونے کے باعث اہلِ علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق گاؤں جی ٹی روڈ سے محض آدھا کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، تاہم پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے طلبہ، مریضوں، بزرگ شہریوں، مزدوروں اور روزگار کے سلسلے میں آنے جانے والے افراد کو روزانہ اضافی سفر اور پریشانی برداشت کرنا پڑ رہی ہے۔اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ مندرہ بازار کی ارجن والی اور ککھڑی والی ریلوے پھاٹکیں معمول کے مطابق کھلی ہوئی ہیں، جبکہ صرف ڈھوک بہاول خان کا پھاٹک بند رکھا گیا ہے، جس کے باعث سینکڑوں خاندان متاثر ہو رہے ہیں۔متاثرہ شہریوں نے پاکستان ریلوے، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مشکلات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بند ریلوے پھاٹک کو کھولا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی بحال ہو سکیں۔اہلِ علاقہ نے مقامی ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس عوامی مسئلے پر فوری توجہ دیں اور متعلقہ اداروں سے رابطہ کرکے اس دیرینہ مسئلے کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔

گوجرخان تا راولپنڈی جی ٹی روڈ خستہ حالی کا شکار، عوام کا این ایچ اے کے خلاف شدید احتجاجگوجرخان (امجدملک) گوجرخان سے راول...
22/06/2026

گوجرخان تا راولپنڈی جی ٹی روڈ خستہ حالی کا شکار، عوام کا این ایچ اے کے خلاف شدید احتجاج

گوجرخان (امجدملک) گوجرخان سے راولپنڈی جانے والی جی ٹی روڈ جگہ جگہ گہرے گڑھوں اور ٹوٹ پھوٹ کے باعث شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بن گئی ہے۔ مقامی شہریوں اور مسافروں کا کہنا ہے کہ سڑک کی خستہ حالت نے اس اہم شاہراہ کو "موت کا کنواں" بنا دیا ہے، جہاں کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔شہریوں کے مطابق خصوصاً مندرہ ٹول پلازہ سے حاصل ہونے والی بھاری ٹیکس آمدن کے باوجود سڑک کی مرمت اور دیکھ بھال پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی جا رہی۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ روزانہ کروڑوں روپے کی وصولی کے باوجود جی ٹی روڈ پر ایک ایک فٹ تک گہرے گڑھے موجود ہیں، جو موٹرسائیکل سواروں، کاروں اور مسافر گاڑیوں کے لیے شدید خطرہ بن چکے ہیں۔
متاثرہ شہریوں نے قومی شاہراہ اتھارٹی (این ایچ اے) کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی فوری مرمت کی جائے اور خطرناک گڑھوں کو ہنگامی بنیادوں پر پُر کیا جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو حادثات سے محفوظ بنایا جا سکے۔
عوامی و سماجی حلقوں نے وفاقی وزیر مواصلات اور اعلیٰ حکام سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ گوجرخان تا راولپنڈی جی ٹی روڈ کی خستہ حالی کا فوری نوٹس لیا جائے اور ذمہ دار اداروں کو عوام کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کا پابند بنایا جائے۔

دینہ: ( محمد ریاض ) کی رپورٹ کے مطابق محمد اسامہ اور معروف تاجر حاجی امجد نوید غلہ منڈی والوں کے بھائی محمد بلال نے حج ک...
20/06/2026

دینہ: ( محمد ریاض ) کی رپورٹ کے مطابق محمد اسامہ اور معروف تاجر حاجی امجد نوید غلہ منڈی والوں کے بھائی محمد بلال نے حج کی سعادت حاصل کر لی۔ اس موقع پر ان کی رہائش گاہ پر معزز سیاسی و سماجی شخصیات نے پہنچ کر انہیں حج کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی راجہ یاور کمال (مسلم لیگ ن)، جمیل نظامی اور شکیل نظامی نے محمد بلال سے ملاقات کی اور حج کی عظیم سعادت حاصل کرنے پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔
ملاقات کے دوران مہمانوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ محمد بلال کا حج اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کی عبادات قبول فرمائے اور انہیں صحت، خوشحالی اور دین و دنیا کی کامیابیوں سے نوازے۔ اس موقع پر اہل خانہ اور عزیز و اقارب نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے محمد بلال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) سمیولیٹر پر ڈرائیونگ سیکھنے والوں کی دلچسپی قابلِ دید جہلم: ڈرائیونگ سکول ٹریفک پول...
19/06/2026

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) سمیولیٹر پر ڈرائیونگ سیکھنے والوں کی دلچسپی قابلِ دید جہلم: ڈرائیونگ سکول ٹریفک پولیس جہلم میں ٹریفک وارڈن عمر احسن کی زیر نگرانی جدید ڈرائیونگ سمیولیٹر پر تربیت حاصل کرنے والے شہریوں نے اس سہولت کو انتہائی مفید قرار دیا ہے۔ سمیولیٹر کے ذریعے نئے ڈرائیورز کو محفوظ ماحول میں گاڑی چلانے کی عملی مشق کرائی جاتی ہے جس سے ان کے اعتماد میں اضافہ اور ٹریفک قوانین سے آگاہی پیدا ہوتی ہے۔
تربیت حاصل کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ سمیولیٹر پر مشق کے بعد عملی ڈرائیونگ زیادہ آسان محسوس ہوتی ہے۔ شہریوں نے ٹریفک پولیس جہلم کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید تربیتی سہولیات روڈ سیفٹی کے فروغ اور ٹریفک حادثات کی روک تھام میں اہم کردار ادا کریں گی۔

گوجر خان (امجدملک) محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے پرامن اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تحصیل انتظامیہ ن...
15/06/2026

گوجر خان (امجدملک) محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے پرامن اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تحصیل انتظامیہ نے تیاریاں تیز کر دیں۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان خضر ظہور گورائیہ کی خصوصی ہدایات پر جلوسوں کے روٹس، خصوصاً ڈھوک سیداں میں صفائی اور بہتری کے اقدامات جاری ہیں۔
چیف آفیسر بلدیہ گوجر خان غلام قمر وڑائچ کی نگرانی میں بلدیہ کی خصوصی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور نالوں کی صفائی، جھاڑیوں اور جڑی بوٹیوں کی تلفی سمیت روٹس کو مکمل طور پر صاف اور بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انتظامیہ کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ محرم الحرام کے دوران اپنے فرائض پوری ذمہ داری اور مؤثر انداز میں انجام دیں، جبکہ مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر صفائی، سہولیات اور انتظامی امور کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عوامی سہولت اور عزاداروں کے لیے بہترین ماحول کی فراہمی کو ترجیح دی جائے تاکہ محرم الحرام کے ایام میں تمام انتظامات احسن انداز میں مکمل کیے جا سکیں۔

گوجرخان(راجہ ابوبکرعنایت) جاتلی آئیسکو سب ڈویژن جاتلی کے ایس ڈی او محمد یونس کی جانب سے صارفین کے مسائل کے بروقت حل اور ...
15/06/2026

گوجرخان(راجہ ابوبکرعنایت) جاتلی آئیسکو سب ڈویژن جاتلی کے ایس ڈی او محمد یونس کی جانب سے صارفین کے مسائل کے بروقت حل اور بہتر سروس فراہمی کے اقدامات کو عوامی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ محمد یونس نے جب سے سب ڈویژن جاتلی کا اضافی چارج سنبھالا ہے، صارفین کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی توجہ دی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او محمد یونس نے اپنی نگرانی میں تمام متعلقہ شعبوں اور ٹیموں کو فعال کر رکھا ہے تاکہ بجلی سے متعلق شکایات، میٹرنگ، ریکوری اور دیگر مسائل کا فوری ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔ ڈیڈکشن، ریکوری اور میٹر ریڈنگ سیکشن کے انچارج راجہ فراست، شیخ اسجد اور ہارون سمیت آپریشن ٹیم کے لائن سپرنٹنڈنٹ میاں عمران، راجہ رفاقت، شفقت، چوہدری عنصر، راجہ شاہد، انجم، راجہ وسیم اور شمس بھی صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات خدمات انجام دے رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایس ڈی او محمد یونس کی دفتر میں مسلسل موجودگی اور مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی کے باعث صارفین کو کافی ریلیف ملا ہے۔ اہلِ علاقہ نے ایس ڈی او محمد یونس اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

حج سے لوٹنے والے خاندان کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں، چکوال میں مبینہ سی سی ڈی فائرنگ سے 9 سالہ ہانیہ احمد جان کی بازی ہا...
14/06/2026

حج سے لوٹنے والے خاندان کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں، چکوال میں مبینہ سی سی ڈی فائرنگ سے 9 سالہ ہانیہ احمد جان کی بازی ہار گئی۔"

چکوال : 9 سالہ آسٹریلوی نژاد پاکستانی بچی ہانیہ احمد جاں بحق، آسٹریلوی حکومت کا نوٹس

پنجاب کے ضلع چکوال میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے نے پاکستان اور آسٹریلیا دونوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ مبینہ طور پر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) اہلکاروں کی فائرنگ سے 9 سالہ آسٹریلوی نژاد پاکستانی بچی Hania Ahmed جاں بحق جبکہ اس کے والد اور بھائی زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق: آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی شہری عدیل احمد اپنی اہلیہ ڈاکٹر سدرہ، بیٹے عفان اور بیٹی ہانیہ احمد کے ہمراہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستان آئے تھے۔خاندان پاکستان پہنچنے کے چند روز بعد چکوال سے گزر رہا تھا۔

اسی دوران سی سی ڈی اہلکاروں نے مبینہ طور پر ان کی گاڑی کو مشتبہ سمجھ کر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں 9 سالہ ہانیہ احمد موقع پر جاں بحق ہو گئی۔

والد عدیل احمد اور ان کا بیٹا زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ہانیہ احمد: آسٹریلوی شہریت رکھتی تھی۔پاکستانی نژاد خاندان سے تعلق رکھتی تھی۔ اپنے والدین کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد پاکستان آئی تھی۔اس کی اچانک موت نے خاندان کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا۔

واقعے کے بعد آسٹریلوی حکام نے معاملے کا نوٹس لیا۔آسٹریلوی سفارتی حکام واقعے کی تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔متاثرہ خاندان سے رابطے اور قونصلر معاونت کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔واقعے کی شفاف تحقیقات پر زور دیا جا رہا ہے۔
واقعے کے بعد: فائرنگ میں ملوث اہلکاروں کے کردار کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ابتدائی طور پر یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ گاڑی کو مشتبہ کیوں سمجھا گیا۔متعلقہ حکام نے واقعے کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔

انسانی غلطی، قواعد و ضوابط اور آپریشنل طریقہ کار کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اس واقعے پر: سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ شہریوں نے شفاف تحقیقات اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

انسانی حقوق کے کارکنوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشنز میں احتیاط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹر)  پوران شریف تحصیل سرائے عالمگیر، ایک ماڈرن اور ترقی یافتہ گاؤں ہے جہاں کے لوگ اپنی مہمان نو...
14/06/2026

سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹر) پوران شریف تحصیل سرائے عالمگیر، ایک ماڈرن اور ترقی یافتہ گاؤں ہے جہاں کے لوگ اپنی مہمان نوازی، اخلاص اور ملنساری کے باعث خاص پہچان رکھتے ہیں۔ اسی گاؤں کی معروف سماجی شخصیت اور "دخترِ پوران" کے لقب سے پہچانی جانے والی مسز زرقا حق قادریہ، چیئرپرسن مدینہ الغوث ریلیف یوکے، اور مدینہ الغوث ریلیف یوکے کی ٹیم نے گزشتہ روز 30 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔

تقریب میں مستحق اور سفید پوش خاندانوں سے تعلق رکھنے والے دلہا اور دلہنوں کو جہیز کا ضروری سامان، گھریلو استعمال کی اشیاء اور مختلف تحائف فراہم کیے گئے تاکہ وہ اپنی نئی زندگی کا آغاز عزت اور سہولت کے ساتھ کر سکیں۔ تقریب میں معزز شخصیات، سماجی کارکنان اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر مسز زرقا حق قادریہ نے کہا کہ معاشرے کے کمزور اور ضرورت مند طبقات کی مدد کرنا ہماری دینی، اخلاقی اور سماجی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی شادیوں کے انعقاد سے نہ صرف غریب خاندانوں کا مالی بوجھ کم ہوتا ہے بلکہ معاشرے میں بھائی چارے، ہمدردی اور فلاحی جذبے کو بھی فروغ ملتا ہے

ڈاکٹر تصور حسین مرزا، کالم نگار، صدر اتفاق پریس کلب کھاریاں آف پوران، نے اپنے بیان میں واضح طور پر کہا کہ پوران شریف میں ہونے والی اجتماعی شادیوں کا کریڈٹ صرف اور صرف مسز زرقا حق قادریہ کو جاتا ہے، کیونکہ اس عظیم فلاحی منصوبے کا مکمل انتظام، منصوبہ بندی، مالی معاونت اور عملی نفاذ مدینہ الغوث ریلیف یوکے کے زیرِ اہتمام انجام پاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسز زرقا حق قادریہ نے خدمتِ خلق کو اپنا مشن بنا رکھا ہے اور ہر سال درجنوں مستحق خاندانوں کی بیٹیوں کی باعزت رخصتی کا اہتمام کر کے انسان دوستی کی اعلیٰ مثال قائم کر رہی ہیں ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے مزید کہا کہ پوران شریف کے عوام کو اپنی اس بیٹی پر فخر ہے جس نے اپنی فلاحی خدمات کے ذریعے نہ صرف اپنے گاؤں بلکہ پورے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے مسز زرقا حق قادریہ اور مدینہ الغوث ریلیف یوکے کی پوری ٹیم کو اس کامیاب اور مثالی تقریب کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کیا

تقریب میں شریک افراد نے مدینہ الغوث ریلیف یوکے اور مسز زرقا حق قادریہ کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے اس اقدام کو انسان دوستی، خدمتِ خلق اور سماجی ذمہ داری کی بہترین مثال قرار دیا اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی۔

Address

1. Sultania Guest House , Railway Road Dina Distric Jhelum Dina (2), E. 18 Gulshan Seyhat Near Neelam Plza . 3rd Office Ali Town Raiwind Road Lahore
Islamabad
74200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan News 4k posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pakistan News 4k:

Share