13/08/2026
🚨🚨اسلام آباد میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 374 چینی شہری گرفتار
اسلام آباد: FIA اور NCCIA کی مشترکہ کارروائی میں مبینہ غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف 374 چینی شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔ FIA نے 258 جبکہ NCCIA نے 116 افراد کو گرفتار کیا۔
گرفتار افراد کو رکھنے کے لیے گلبرگ گرینز میں اسپارکو پلازہ کو عارضی سب جیل قرار دے دیا گیا۔ حکام کے مطابق مبینہ کال سینٹرز سے کمپیوٹرز، موبائل فونز اور دیگر ڈیجیٹل شواہد کی جانچ جاری ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں آن لائن فراڈ اور دیگر سائبر جرائم کے ممکنہ پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ مزید افراد کے ملوث ہونے سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہیں۔
Follow The Capital Brief for Updates