
13/09/2025
سوات : کبل کے علاقے منجا میں پلائنگ کوچ گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوئے جن میں 10 خواتین اور ایک مرد شامل ہے، جبکہ 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سول ہسپتال کبل منتقل کیا۔ بعد ازاں 10 مریضوں کو 6 ریسکیو ایمبولینسز کے ذریعے سیدو شریف سنٹرل ہسپتال ریفر کردیا گیا۔