27/06/2023
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=758621152838083&id=100060706166764&mibextid=ZbWKwL
اخبار "روزنامہ تلافی"نے پہاڑی زبان کی ترویج کیلئے احسن اقدام اٹھایا ہے۔اس پر مسعود حنیف صاحب چیف ایڈیٹر "روزنامہ تلافی" اور ان کی ٹیم بھی بڑے احسن انداز سے پہاڑی زبان کی ترویج کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔جس پر وہ مبارک باد کے مستحق تھے۔ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔خطہ راولاکوٹ آزاد کشمیر کے دوسرے اضلاع سے مختلف ہے۔میرا تعلق باغ سے ہے۔اور مظفرآباد سے بھی۔
لیکن سچ یہ ہیکہ ہر نئی چیز ۔new innovation.
راولاکوٹ سے شروع ہوئی۔اپ ایف ۔ایم ریڈیو کو دیکھیں۔
سوشل میڈیا پر ماسیرازم کی جدت کو دیکھیں۔بہت سی مثالیں ہیں۔اپنے ان بھائیوں کی سچی تعریف کرنے کی۔پچھلی دنوں ڈاکٹر صغیر صاحب جو پہاڑی شاعر ہیں.ان سے ملاقات ہوئی۔وہ بھی اسی خطہ سے تعلق رکھنے ہیں۔پہاڑی زبان کے حوالے سے اہم خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔یقینا مبارکباد کے مستحق ہیں ۔وہ بہت سی کتابوں کے مصنف ہیں ۔اور پہاڑی زبان کو انہوں نے جان دی۔لیکن اگر پہاڑی بولنے والے اپنا وقار بلند کرنا چاہتے ہیں ۔تو ہمیں ڈاکٹر صغیر اور مسعود حنیف جیسے لوگوں کی ضرورت ہے ۔محترم مسعود حنیف کی طرف سے یہ آفر ہیکہ ہم پہاڑی میں لکھنے والوں کی سرپرستی کریں گے ۔اور روزنامہ تلافی" ان کیلئے حاضر ہے۔بات ہورہی تھی ۔خطہ راولاکوٹ کی۔۔۔۔اگر ہم سوشل میڈیا پر دیکھیں تو سیاحت کے حوالے سے سوشل ایکٹوسٹ اپنے سوشل پیچ"ثوبیہ عمران "سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔جموں وکشمیر ٹی ۔وی سے پہاڑی پروگرام ہوں ،خدمت خلق ہو یا بیرونی ممالک سے مسئلہ کشمیر کی آواز.اس خطے کے لوگوں کا نام ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔خدمت خلق میں اس سرزمین کے سپوت سردار طاہر رفیق بانی پیپلز انٹرنیشنل جو بیرون ملک کنیڈا میں ہوتے ہیں۔ایک بہت بڑا نام ہے ۔لیکن وہ ان لوگوں سے ہیں ۔جو رب کی رضا کیلئے سب کچھ کرتے ہیں۔راقم نے بھی سیاحت اور پہاڑی زبان پر زبان ٹی وی انٹرنیشنل یوایس اے کے پلیٹ فارم پر جب کام کرنا شروع کیا تھا ۔تو زیادہ تر ترغیب راولاکوٹ کے دوستوں اور سی ۔ای۔او زمان ٹی وی یوایس اے انٹرنیشنل خورشید الزمان عباسی صاحب سے سے ہی ملی ۔بات ہو تحریک آزادی کی،حقوق کیلئے ہڑتال کی ۔تو یہ حظہ ہمیشہ سب سے آگے رہا ہے۔اس پر بہت کچھ لکھا جا سکتا ہے ۔انشاءاللہ اس موضوع پر تفصیلی کالم بھی لکھوں گا ۔جزاک اللہ خیرا کثیرا