
09/09/2025
ہزارہ موٹروے پر خوفناک حادثہ، 5 افراد جانبحق
ہزارہ موٹروے پر شاہ مقصود انٹرچینج کے قریب راولپنڈی کی طرف جاتے ہوئے ٹرالر اور کورولا کار آپس میں ٹکرا گئے۔
حادثے کے نتیجے میں 39 سالہ رضا سلیم سکنہ گلگت سمیت ایک ہی خاندان کے 3 مرد اور 2 خواتین موقع پر جانبحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم نے جانبحق شخص کی لاش کو ٹائپ ڈی ہسپتال حویلیاں منتقل کر دیا۔
اس آپریشن میں موٹروے پولیس نے بھی حصہ لیا۔
*ترجمان ریسکیو 1122 ہری پور*