SBM Video

SBM Video SBM Video is a vibrant and engaging YouTube channel dedicated to providing high-quality video content

حبیب نے یہ شادیاں کیوں کیں؟افریقی ملک یوگانڈا میں شہری نے 7 لڑکیوں سے ایک ہی دن شادی کرلی جن میں دو سگی بہنیں بھی شامل ہ...
16/09/2023

حبیب نے یہ شادیاں کیوں کیں؟

افریقی ملک یوگانڈا میں شہری نے 7 لڑکیوں سے ایک ہی دن شادی کرلی جن میں دو سگی بہنیں بھی شامل ہیں

استقبالیہ کے موقع پر اپنی بیویوں کا تعارف کراتے ہوئے حبیب نے بتایا کہ 'میں نے اپنا خاندان بڑا کرنے کے لیے ان سب سے ایک ہی وقت میں شادیاں کی ہیں، میں چاہتا ہوں میری فیملی بہت بڑی اور خوش ہو۔

دلہے کا کہنا تھا کہ وہ 100 بچے پیدا کرنے کے لیے مزید بیویاں رکھنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔اس نے کہا 'میرے خاندان میں بہت تھوڑے لوگ ہیں، اس لیے میں بہت سے بچے پیدا کرنا چاہتا ہوں تاکہ ہم ایک بڑا خاندان بنا سکیں۔

افریقی ملک یوگانڈا میں شہری نے 7 لڑکیوں سے ایک ہی دن شادی کرلی جن میں دو سگی بہنیں بھی شامل ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ...
16/09/2023

افریقی ملک یوگانڈا میں شہری نے 7 لڑکیوں سے ایک ہی دن شادی کرلی جن میں دو سگی بہنیں بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 43 سالہ حاجی حبیب سکونین نامی ایک بزنس مین نے ایک ہی تقریب میں 7 لڑکیوں سے شادیاں کیں، اس کی دو بیویاں آپس میں سگی بہنیں ہیں۔

حبیب سکونین نے شادی کے بعد ایک عالیشان ولیمے کی تقریب منعقد کی جس میں رشتے داروں سمیت لڑکیوں کے گھر والوں اور شہر کے معززین نے شرکت کی۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ حبیب نے اپنی ہر بیوی کو تحفے میں زیرو میٹر گاڑی دی، یعنی حبیب نے 7 گاڑیاں بیویوں کو منہ دکھائی کے طور پر تحفے میں دیں، اس کے علاوہ اس نے اپنی 6 ساس اور سُسر کو قیمتی تحائف دیے۔

Canva   Design with CanvaYour nomination is in 👏
15/09/2023

Canva
Design with Canva

Your nomination is in 👏

15/09/2023

Nar Sur is a folklore music genre mainly practiced in Suleiman mountain range of Balochistan, the largest province of Pakistan. Area being much low in literacy rate depends on the folklore stories and songs for sustenance of Balochi culture. Even the Baloch race’s origin and history is mainly based on the olden times oral stories that passed from generation to generation. Anthropologists depend much on the Nar Sur folklores to understand Baloch ethos and history. Although information on Balochi culture is now seen gradually being consigned to books or being preserved in modern day digital media yet the researcher still largely depends on Nar Sur too. Most of the Baloch population in Balochistan province is nomadic banking upon the cattle rearing and its sale/ purchase as a source of livelihood. Tribes living away from the hullaballoo of urban life have their socio-cultural ethos unique to that found in urban areas. Despite living in water starved inhospitable terrain studded with dry and rugged mountains the Baloch did not allow hard terrain to shape his personality as such but he nurtures a soft and sweet demeanour imbued with the artistic taste. Howsoever rural, pastoral and nomadic in life pattern artistic aura resides with Baloch. Sarroz, Danborra, Been, Nar all musical instruments are very popular part of performing art in the area.

’ڈریپ‘ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ملک بھر میں ادویات کی قلت اور عدم دستیابی کی شکایت کے لیے پہلی بار موبائل ای...
15/09/2023

’ڈریپ‘ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ملک بھر میں ادویات کی قلت اور عدم دستیابی کی شکایت کے لیے پہلی بار موبائل ایپلی کیشن متعارف کرادی ہے۔

ڈرگ شارٹیج رپورٹنگ‘ کے نام سے متعارف کرائی گئی ایپلی کیشن کو انتہائی سادہ رکھا گیا ہے اور اسے گوگل پلے اسٹور سے مفت میں ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

مذکورہ ایپلی کیشن پر شکایت درج کروانے کے لیے اس پر اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت نہیں پڑتی، تاہم شکایت کنندہ کو اپنے شناختی کارڈ سمیت موبائل نمبر اور نام فراہم کرنا پڑتا ہے۔
مذکورہ ایپلی کیشن کے ذریعے کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سکھر اور جیکب آباد سمیت متعدد شہروں کے افراد ادویات کی قلت سے متعلق شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

اگرچہ مذکورہ ایپلی کیشن کو پورے پاکستان میں ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے، تاہم اسے ابھی تمام شہروں میں متعارف نہیں کرایا گیا۔

ایپلی کیشن کے ذریعے ادویات کی قلت کی شکایت کے لیے جہاں عام افراد شکایت درج کروا سکتے ہیں، وہیں میڈیکل اسٹورز مالکان بھی اس کی عدم دستیابی سے متعلق شکایت کر سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں ایپلی کیشن میں شہروں کے ڈرگ انسپکٹرز سے متعلق معلومات بھی فراہم کی گئی ہے، تاہم فوری طور پر تمام شہروں کے ڈرگ انسپکٹرز کی معلومات دستیاب نہیں کی گئی۔

اسی طرح ایپلی کیشن پر اپنی شکایت سے متعلق معلومات جانچنے کا آپشن بھی رکھا گیا ہے، یعنی شکایت درج کروانے کے بعد صارفین کچھ دن کے بعد اس کا اسٹیٹس بھی معلوم کر سکیں گے۔

ایپلی کیشن کو گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

Enjoy millions of the latest Android apps, games, music, movies, TV, books, magazines & more. Anytime, anywhere, across your devices.

اسپین میں براہ راست رپورٹنگ کرنے والی خاتون صحافی کے ساتھ جنسی ہراسانی کا نامناسب واقعہ پیش آنے کے بعد پولیس نے پھرتی س...
14/09/2023

اسپین میں براہ راست رپورٹنگ کرنے والی خاتون صحافی کے ساتھ جنسی ہراسانی کا نامناسب واقعہ پیش آنے کے بعد پولیس نے پھرتی سے کام لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔نشریاتی ادارے ’یورو نیوز‘ کے مطابق خاتون رپورٹر میڈرڈ شہر سے براہ راست رپورٹنگ کر رہی تھیں کہ اس دوران ایک شخص نے آکر انہیں پیچھے سے تھپڑ مارا۔
مذکورہ خاتون معروف چینل (mediaset espana) پر میڈرڈ کے دکان پر ہونے والی چوری کی براہ راست رپورٹنگ کر رہی تھیں۔
وجوان کی جانب سے نامناسب حرکت کیے جانے پر خاتون رپورٹر دنگ رہ جاتی ہیں اور اس دوران اسٹوڈیو سے اینکر رپورٹر سے سوال پوچھتے ہیں کہ کیا مرد نے ان کے جسم پر ہاتھ پھیرا؟ جس پر رپورٹر ہاں میں جواب دیتی ہیں۔
بعد ازاں اینکر ہسپانوی زبان میں کیمرا مین اور رپورٹر کو ہدایات دیتے ہیں کہ وہ نامناسب حرکت کرنے والے شخص کا چہرہ دکھائیں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔مذکورہ واقعہ پیش آنے کے بعد میڈرڈ پولیس نے بھی پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نامناسب حرکت کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی۔

دوسری جانب اسپین سمیت دنیا بھر کے صحافی خاتون رپورٹر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے دکھائی دیے اور ان کی بہادری کی تعریفیں کیں۔

̃a

تین میچوں کی سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 59  رنز سے ہرا کر  سیریز  0-3  سے جیت لی۔سری لنکا ک...
26/08/2023

تین میچوں کی سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 59 رنز سے ہرا کر سیریز 0-3 سے جیت لی۔
سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان نے افغانستان کو ہرا کر وائٹ واش کیا اور آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔
قومی ٹیم نے مقرررہ 50 اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے تھے، 269 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 48.4 اوورز میں 209 رنز بناسکی اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے











اسلام آباد: سیکرٹری پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کمپنیوں کے افسران کو مفت یونٹس کی فراہمی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔س...
26/08/2023

اسلام آباد: سیکرٹری پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کمپنیوں کے افسران کو مفت یونٹس کی فراہمی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ بجلی کے بلوں سے متعلق میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ واپڈا کے پُرانے ملازمین کے سوا کسی محکمے میں بلوں میں رعایت نہیں دے رہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوں میں رعایت بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو مل رہی ہے، ایسا نہیں ہے کہ تمام بوجھ بجلی کا بل ادا کرنے والوں پر ڈالا جا رہا ہے، اگلے سال 2 ٹریلین روپے صرف کپیسٹی پے منٹس کی مد میں ادا کرنے ہیں۔

Address

Islamabad
Islamabad
440000

Telephone

+923090242508

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SBM Video posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to SBM Video:

Share