Global Lenz

Global Lenz Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Global Lenz, Media/News Company, Sadiqabad.

Welcome to Global Lenz, Our mission is to foster global awareness and understanding by sharing news that matters, spanning politics, economics, culture, and more.

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج، جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفی ہونے کی افواہوں کی تردید کردی۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے...
07/12/2024

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج، جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفی ہونے کی افواہوں کی تردید کردی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ ’کیا آپ کے مستعفی ہونے سے متعلق افواہیں درست ہیں؟ اس پر جسٹس منصور علی شاہ نے جواب دیا کہ ’یہ سب قیاس آرائیاں ہیں‘۔

انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں گزشتہ سال شروع ہونے والی جنگ کے آغاز سے ہی فل...
05/12/2024

انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں گزشتہ سال شروع ہونے والی جنگ کے آغاز سے ہی فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ اس میں موجود معلومات ’اسرائیلی حکومت اور عسکری حکام کے غیرانسانی اور نسل کشی کے بیانات، سیٹ لائٹ تصاویر اور زمینی حقائق پر مبنی ہیں۔‘

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے صدر حماد اظہر نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ نہ صرف اپنے گھر کے ا...
05/12/2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے صدر حماد اظہر نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ نہ صرف اپنے گھر کے احاطے کے اندر بلکہ سڑکوں اور آس پاس کے گھروں میں بھی خفیہ سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں۔

آر ایس ایف کے مخفف سے پکاری جانے والی بین الاقوامی تنظیم نے مطیع اللہ جان کے خلاف الزامات کو "بے بنیاد" اور "عدالتی ہرا...
05/12/2024

آر ایس ایف کے مخفف سے پکاری جانے والی بین الاقوامی تنظیم نے مطیع اللہ جان کے خلاف الزامات کو "بے بنیاد" اور "عدالتی ہراسانی" قرار دیا ہے۔
مطیع اللہ جان کو 27 نومبر کو اسلام آباد سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ حزب اختلاف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرے اور اس کے خلاف حکومتی اقدامات پر رپورٹ کر رہے تھے۔
'مطیع اللہ جان فوج اور حکومت کے ناقد ہیں اور "ان کے خلاف لگائے گئے مضحکہ خیز الزامات انہیں بدنام کرنے اور خاموش کرنے کی حکام کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔'
ماضی میں پی ٹی آئی کی حکومت کے دور میں مطیع اللّہ جان کو 21 جولائی 2020 کو اسلام آباد سے 'نامعلوم افراد' ایک اسکول کے قریب سے اٹھا کر لے گئے تھے۔

چین کی معاشی سست روی کے باعث مقامی طلب میں شدید کمی آئی ہے۔چینی مینوفیکچررز اپنا اضافی ساز و سامان ٹھکانے لگانے کے لیے ت...
05/12/2024

چین کی معاشی سست روی کے باعث مقامی طلب میں شدید کمی آئی ہے۔
چینی مینوفیکچررز اپنا اضافی ساز و سامان ٹھکانے لگانے کے لیے تیزی سے ترقی پذیر ممالک کا رخ کر رہے ہیں۔
پاکستانی ای کامرس پلیٹ فارم 'دراز' تقریباً خصوصی طور پر چینی اشیا فروخت کر رہا ہے اور اس کی پُر کشش قیمتیں اور پروموشنز اور بھی حیران کن ہیں۔
چینی سامان کی مقامی مارکیٹ میں ڈمپنگ نے پاکستانی صنعت کاروں کے لیے بڑی مشکلات پیدا کردی ہیں، ٹریڈر
چین کا مقابلہ نہیں کرسکتے کیوں کہ اس کے پاس جدید ترین مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی ہے، ٹریڈر

ایران نے نوبیل انعام یافتہ خاتون نرگس محمدی کو 21 روز سے جیل سے عارضی رہائی دی ہے۔سزا میں معطلی علاج کرانے کے لیے دی گئی...
05/12/2024

ایران نے نوبیل انعام یافتہ خاتون نرگس محمدی کو 21 روز سے جیل سے عارضی رہائی دی ہے۔
سزا میں معطلی علاج کرانے کے لیے دی گئی ہے۔
نوبیل انعام یافتہ کمیٹی کے صدر اور انسانی حقوق کے حامیوں نے نرگس کی مستقل رہائی کی اپیل کی ہے۔
نرگس محمدی کئی برسوں سے خواتین پر حجاب کی پابندی اور سزائے موت کے خلاف آواز اٹھانے پر جیل میں ہیں۔
ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ نرگس کو جیل میں جانے کے بعد اپنی معطل شدہ سزا پوری کرنی ہو گی۔

فرانس میں 1962 کے بعد پہلی بار وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوئی ہے۔تحریک کے حق میں 331 ووٹ آئے جب کہ کام...
05/12/2024

فرانس میں 1962 کے بعد پہلی بار وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوئی ہے۔
تحریک کے حق میں 331 ووٹ آئے جب کہ کامیابی کے لیے 288 ووٹ درکا تھے۔
حکومت کے حزب مخالف کا اختلاف بجٹ پر بحث سے شروع ہوا تھا۔
انتہائی دائیں اور انتہائی بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے وزیر اعظم کے خلاف ووٹ دیا۔

ایڈز کنٹرول پروگرام کے صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ذوالفقار بلوچ نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں ایچ آئی وی کے 462 نئے کیسز رپور...
01/12/2024

ایڈز کنٹرول پروگرام کے صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ذوالفقار بلوچ نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں ایچ آئی وی کے 462 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 2823 ہوگئی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ڈاکٹر ذوالفقار بلوچ نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ صوبے کے 6 اضلاع کو اس بیماری کے لیے ہائی رسک علاقوں کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔

یکم دسمبر کو عالمی سطح پر ایڈز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، ڈاکٹر بلوچ نے ایچ آئی وی کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایڈز مدافعتی نظام کو کمزور کرتا ہے اور جسم کو جان لیوا انفیکشن کا شکار بناتا ہے، بروقت علاج کے بغیر یہ بیماری مہلک ثابت ہوسکتی ہے۔

ڈاکٹر ذوالفقار بلوچ نے انکشاف کیا کہ کوئٹہ میں سب سے زیادہ رجسٹرڈ کیسز ہیں، اس کے بعد تربت، حب، لورالائی اور نصیر آباد کا نمبر آتا ہے جب کہ جن ہائی رسک اضلاع کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں کوئٹہ، گوادر، تربت، ژوب، شیرانی اور نصیر آباد شامل ہیں۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ صوبے میں کیسز کی اصل تعداد 7 ہزار سے 9 ہزار کے درمیان ہوسکتی ہے جو موجودہ رجسٹرڈ اعداد و شمار سے کافی زیادہ ہے۔
کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد سے نمٹنے کے لیے صوبائی ایڈز کنٹرول پروگرام خضدار، ژوب، خاران اور سبی میں علاج کے مراکز قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کا مقصد مریضوں کے لیے صحت کی دیکھ بھال اور علاج تک رسائی کو بہتر بنانا ہے۔
ڈاکٹر بلوچ نے یہ بھی بتایا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں ایچ آئی وی ٹیسٹنگ کٹس دستیاب ہیں اور گزشتہ سال ایک لاکھ سے زائد افراد کی اسکریننگ کی گئی۔ ضلع اور سینٹرل جیل دونوں میں ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بروقت تشخیص اور علاج کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

حکام نے بیرونی واجب الادا رقم واپس کرنے کو یقینی بنانے کے لیے چین اور سعودی عرب سے درخواست کی ہے۔پاکستان کو اس سال تقریب...
01/12/2024

حکام نے بیرونی واجب الادا رقم واپس کرنے کو یقینی بنانے کے لیے چین اور سعودی عرب سے درخواست کی ہے۔
پاکستان کو اس سال تقریباً 18 ارب ڈالر کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے لیے سخت صورتِ حال کا سامنا ہے۔
قرضوں کی ادائیگی ممکن بنانے کے لیے آئی ایم ایف کو پلان دینا ہوگا کہ حکومت مطلوبہ رقم سے زیادہ قرضے حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائی گی، ماہرِ اقتصادیات
چینی بینکوں کا قرض واپسی کی صورت میں پاکستان کو نئے معاہدوں کے تحت یہی قرضہ دوبارہ بھی مل سکتا ہے، خاقان نجیب
پاکستان کی معاشی ضروریات صرف آئی ایم ایف کی فنڈنگ سے پوری نہیں ہو سکتی، ڈاکٹر ایوب مہر
پاکستان کو اس وقت بیرونی قرضوں کی ادائیگی میں کوئی مشکلات کا سامنا نہیں، خرم شہزاد کا دعویٰ

شام کے شمال مشرق میں واقع شہر حلب کے بڑے علاقوں میں باغیوں کی جانب سے حملے کے نتیجے میں درجنوں فوجی ہلاک ہوگئے، یہ حملہ ...
01/12/2024

شام کے شمال مشرق میں واقع شہر حلب کے بڑے علاقوں میں باغیوں کی جانب سے حملے کے نتیجے میں درجنوں فوجی ہلاک ہوگئے، یہ حملہ کئی سالوں میں صدر بشار الاسد کے سب سے بڑا چیلنج ثابت ہوا ہے۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق شدت پسند تنظیم ’حیات تحریر الشام‘ کی جانب سے اچانک حملے نے 2020 کے بعد ملک کے اس حصے میں دوبارہ لڑائی کو ہوا دی ہے۔
شامی فوج نے باغیوں کی جانب سے پیش قدمی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی رٹ کو بحال کرنے کے لیے جوابی کارروائی کی تیاری کی جارہی ہے، آٹھ سال قبل روس اور ایران کی حمایت یافتہ سرکاری فورسز کے ہاتھوں باغیوں کے انخلا کے بعد مکمل طور پر حکومتی کنٹرول میں رہنے والے شہر حلب کے بڑے حصوں میں شدت پسند داخل ہوچکے ہیں۔
حلب شہر کی تصاویر میں باغی فورسز کے ایک گروپ کو شہر کے سعداللہ ال جبیری اسکوائر میں رات کے پہر داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔ڈان نیوز کے مطابق پیٹرول 3 روپے 72 پیس...
01/12/2024

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پیٹرول 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 29 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے، جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافے سے 258 روپے 43 پیسے میں دستیاب ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کو ک...
30/11/2024

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کو کوئی ایسی چیز دی گئی ہے، جس سے ان کا ذہنی توازن بگڑنے کا خطرہ ہے اور ان کی جان کو بھی ’شدید خطرات‘ لا حق ہیں۔

Address

Sadiqabad

Telephone

+92685957482

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Global Lenz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share