25/08/2025
ہمارے ریڑھی والے بھی ظالم ہیں
دو بھائیوں پہ بہیمانہ تشدّد
ایک جان کی بازی ہار گیا اور دوسرا ہسپتال میں کومے کی حالت میں ہے-
تفصیلات کے مطابق یہ دونوں بھائی گاؤں رتی پنڈی (ضلع قصور) کے ہیں- دونوں لاہور سے اپنے گھر آ رہے تھے- مبیّنہ طور پر انہوں نے راستے میں رائیونڈ کے ساتھ ایک گاؤں بھمبھ (جائے وقوعہ) سے ایک درجن کیلے خریدے جو 130 روپے کے تھے- ان کے پاس ایک نوٹ سو والا تھا اور باقی 5 - 5 ہزار والے تھے- فروٹ والے کے پاس پانچ ہزار کا کھلّا نہیں تھا- انہوں فروٹ والے سے کہا کہ ہمارے پاس سو روپے ہیں- یہ لے لو یا اپنے باقی 30 روپے کے کیلے واپس نکال لو- اس بات پر تکرار ہوئی اور فروٹ والا گالیاں دینے لگا- یوں جھگڑا بڑھ گیا اور فروٹ والے نے اپنے دوست کو فون کر دیا کہ یہاں لڑائی ہو گئی ہے- فروٹ والے کے دوست نزدیک ہی کرکٹ کھیل رہے تھے جو سب کے سب اکٹھے ہو کر آ گئے اور بنا تحقیق ان دونوں بھائیوں کو مل کر مارنے لگے- دونوں بھائی شدید زخمی ہوۓ جس پر انہیں قریبی ہسپتال لیجایا گیا- دونوں میں سے چھوٹا بھائی زخموں کی تاب نا لا سکا- اسنے ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ دیا جبکہ بڑا بھائی (جسے آخر میں بیٹ لگا) ابھی تک کومے کی حالت میں ہے-
میں ارباب اختیار اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست کرتا ہوں کہ اس واقعے کی مکمّل تحقیقات کروا کر قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں- شکریہ