26/08/2026
نیپال کے نواکوٹ میں دریائے بھوٹے کوشی کے اچانک آنے والے شدید سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ ٹریشولی بازار اور گردونواح میں تقریباً 60 مکانات سیلابی ریلے میں بہہ گئے جبکہ دو پل بھی تباہ ہوگئے۔
سیلابی پانی اور ملبے نے ٹریشولی بازار سمیت قریبی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دریائے ٹریشولی کے قریب رہنے والے متعدد افراد نے پیشگی اطلاع ملنے پر محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کی۔
سیلاب سے ٹریشولی اور دیوگھاٹ ہائیڈرو پاور منصوبوں سمیت دیگر انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ نقصان کا مکمل تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔