
06/07/2025
سردار جی 3 نے پاکستان میں مچایا دھوم!
ڈلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم "سردار جی 3" نے پاکستان میں ریلیز ہوتے ہی ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کی۔ فلم نے ابتدائی دنوں میں ہی باکس آفس پر 3.5 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ ہانیہ عامر کی موجودگی کے باعث فلم کو بھارت میں ریلیز نہیں کیا گیا، تاہم بین الاقوامی سطح پر فلم نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔
ڈلجیت نے ایک انٹرویو میں کہا:
"ہم فنکار ہیں، اور ہمارا مقصد لوگوں کو جوڑنا ہے، بانٹنا نہیں۔"
اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی پاکستانی مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ:
"یہ محبت اور اپنایت میری زندگی کا اہم لمحہ ہے۔"