22/01/2025
پنجاب۔۔۔۔۔۔۔ راولپنڈی......22,01,2025
بین المذاہب ہم آہنگی کے سلسلے میں سیمینار کے موقع پر گروپ فوٹو
() معاشرے میں امن اور مزہبی رواداری اسی صورت میں ممکن ہے جب ہم سب ایک دوسرے کو برداشت کریں گے اور اس کے لیے ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے موجودہ وقت میں سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے کیونکہ اس میڈیا کے ذریعے لوگوں میں منافقت پھیلائی جا رہی ہےاور اگر آج اس پر قابو نہ پایا گیا تو یہ آفت ہم سب کو نگل جائے گا ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز نمود سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن اور کرسچن سٹڈی سنٹر کے اشتراک سے ایک سیمینار بعنوان" بین المذاھب ہم آہنگی اور دوسرے مزاہب کے لوگوں سے سماجی تعلقات" کے حوالے سے منعقدہ میں کیا گیا. راجہ عمر خان سی ای او آر ایم سی نیوز انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ اور ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس سپوکس پرسن نارتھ پنجاب میں بھی شرکت کی۔ جس کی صدارت فاؤنڈیشن کی صدر روبینہ اکبر نے کی جبکہ csc سٹڈی سنٹر کی پراجیکٹ کوارڈینیٹر پروگرام انچارج ماہر تعلیم محترمہ پروفیسر فہمیدہ سلیم ،محکمہ سوشل ویلفیئر کے ڈویژنل ڈائریکٹر رانا شاہد، ڈپٹی ڈائریکٹر رخسانہ یاسمین ،عامر بخاری ،سلیم اختر راؤ ،محترمہ نورین مغل ایڈووکیٹ ،پنڈت راکیش چاند، اوم پرکاش ناراین سلیم چوہدری ،عرفان ناز،وقاص بھٹی ،احسان بخش ، اور دیگر نے اپنے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ معاشرے میں بھائی چارے اور امن کی فضاء قائم رکھنے کے لیے نئی نسل میں شعور بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے ،مقررین کا کہنا تھا کہ جب تک مسجد ،مندر ،چرچ اور گوردوارے کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سے مذہبی ہم آہنگی کے لیے آواز نہیں اٹھے گی تو یہ ملک امن کا گہوارہ نہیں بن سکتا ۔ والے فون ایا ہوا ہے اوم پرکاش کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو ہر قسم کی مذہبی ازادی حاصل ہے اس موقع پر یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور کامیاب سیمینار پروگرام کروانے پر csc اور نمود سحر فاؤنڈیشن کی صدر میڈم روبینہ اکبر کا شکریہ ادا کیا
اقراء خان آر ایم سی نیوز اسلام آباد
شہزادخان (کرایم رپورٹر) نماٸندہ آر ایم سی نیوز راولپنڈی اسلام آباد
تنویر خان راولپنڈی میڈیا سیل نیوز