Dr Anam Qureshi scholar

  • Home
  • Dr Anam Qureshi scholar

Dr Anam Qureshi scholar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr Anam Qureshi scholar, Digital creator, .

راہ نجات، جس کا مطلب ہے "پاتھ وے ٹو لبریشن،" ایک خاص پروگرام ہے جو لوگوں کی مدد کرتا ہے۔ یہ صرف پیسے دینے کے بارے میں نہیں ہے؛ یہ امید دینے اور مثبت تبدیلیاں کرنے کے بارے میں ہے۔

 آپ نے کبھی قرآن مجید کی آخری دو سورتوں پر غور فرمایا؟……”سورہ فلق“ میں چار چیزوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگی گئی ہے…اور...
13/08/2025



آپ نے کبھی قرآن مجید کی آخری دو سورتوں پر غور فرمایا؟……
”سورہ فلق“ میں چار چیزوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگی گئی ہے…اور وہ چاروں بڑی خطرناک، خوفناک اور ہلاکت خیز چیزیں ہیں……
جبکہ ”سورۃ الناس“ میں صرف ایک چیز سے پناہ مانگی گئی ہے…مگر وہ ایک چیز…اپنی تباہی اور ہلاکت میں…سورہ فلق والی چار چیزوں سے بھی زیادہ خطرناک ہے……
اب غور کریں ”سورہ فلق“ میں چار چیزوں سے پناہ مانگی گئی…مگر اس کے آغاز میں اللہ تعالیٰ کی صرف ایک ”صفت“ کا وسیلہ پکڑا گیا……
*”اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ“* میں پناہ مانگتا ہوں صبح کے رب کی…ان چار چیزوں سے
(١) تمام مخلوق کے شر سے
(٢) چھا جانے والے اندھیرے کے شر سے
(٣) جادوگر عورتوں کے شر سے
(٤) حسد کرنے والوں کے شر سے جب وہ اپنے حسد پر چل پڑیں……
اب ”سورۃ الناس“ کو دیکھیں…اس میں پناہ صرف ایک چیز سے مانگی گئی…مگر آغاز میں اللہ تعالیٰ کی تین صفات کا وسیلہ پکڑا گیا……
*اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ، مَلِكِ النَّاسِ، اِلٰهِ النَّاسِ……*
میں پناہ مانگتا ہوں…تمام انسانوں کے رب کی…تمام انسانوں کے بادشاہ اور مالک کی…تمام انسانوں کے حقیقی معبود کی…صرف ایک چیز سے…اور وہ چیز ہے…خنّاس کا وسوسہ……
اے تمام انسانوں کے رب!…اے تمام انسانوں کے شہنشاہ!…اے تمام انسانوں کے معبود برحق!…مجھے خنّاس کے وسوسے کے شر سے بچالے… یہ ”خنّاس“ یعنی چھپا ہوا دشمن انسان ہو یا کوئی جن یا شیطان……
”خنّاس“ اسے کہتے ہیں جو سیدھا آپ کے دل پر وار کرے…اور آپ کو پتا ہی نہ چلے…اور وہ یہ وار کرکے چھپ جائے…چھپ جانے کا مطلب یہ ہے کہ… یا تو نظر ہی نہ آئے… یا بظاہر دوست اور خیر خواہ نظر آئے…مگر حقیقت میں وہ آپ کے دل میں کوئی برائی اُتار دے……
بڑا خطرناک معاملہ ہے… بہت ہی خطرناک…دل میں وسوسہ اُتر گیا تو پھر تباہی ہی تباہی ہے……
خاوند بیوی محبت سے رہ رہے ہوتے ہیں…کوئی آتا ہے ہنستے کھیلتے دو لفظ بول کر…اُن میں سے کسی کے دل میں وسوسے کا بیج بوتا ہے…اور چلا جاتا ہے… بس اس کے دو لفظ کا وسوسہ…اتنے حسین اور قریبی رشتے کو برباد کر دیتا ہے…اور محبت فنا ہوجاتی ہے…دکھ، غم اور شکوے جنم لے لیتے ہیں……
آپ کسی اچھے انسان سے محبت کرتے ہیں…اس کی محبت سے آپ کو دینی فائدہ ہوتا ہے…ایک چغل خور آتا ہے… باتوں باتوں میں غیر محسوس طریقے سے آپ کے کان میں وہ ڈال جاتا ہے کہ…آپ کی محبت…نفرت اور شک میں تبدیل ہوجاتی ہے…اور سالہا سال کی محنت اور محبت کا منٹوں میں جنازہ نکل جاتا ہے……
اسی طرح…شیاطین جو جنات ہیں…نظر نہیں آتے آپ کو کسی ایسی بدگمانی میں ڈال دیتے ہیں کہ…پھر آپ خود کو روک نہیں سکتے…اور اس بدگمانی کے طوفان میں…آپ کے کتنے رشتے، نعمتیں اور محبتیں تنکوں کی طرح بہہ جاتی ہیں……

*بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ*

*قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ ۝*
کہہ دیجئے: میں لوگوں کے رب کی پناہ مانگتا ہوں۔

*مَلِكِ النَّاسِ ۝*
لوگوں کے بادشاہ کی۔

*إِلَـٰهِ النَّاسِ ۝*
لوگوں کے معبود کی۔

*مِن شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ ۝*
وسوسہ ڈالنے والے خناس (چھپ کر وسوسہ ڈالنے والے) کے شر سے۔

*الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ ۝*
جو لوگوں کے سینوں میں وسوسے ڈالتا ہے۔

*مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ ۝*
خواہ وہ جنّات میں سے ہو یا انسانوں میں سے۔

13/08/2025

*درود شریف ریماںٔنڈر...*
🌸🤍
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰۤى اٰلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا صَلَّيۡتَ عَلٰۤى اِبۡرَاهِيمَ وَعَلٰۤى اٰلِ اِبۡرَاهِيۡمَ اِنَّكَ حَمِيۡدٌ مَّجِيۡدٌ
اَللّٰهُمَّ بَارِكۡ عَلٰى مُحَمَّدٍ، وَّ عَلٰۤى اٰلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا بَارَكۡتَ عَلٰۤى اِبۡرَاهِيۡمَ وَعَلٰۤى اٰلِ اِبۡرَاهِيۡمَ اِنَّكَ حَمِيۡدٌ مَّجِيۡدٌ
READ AND REACT

12/08/2025

_*۔۔۔ 🎗️مغرب ریمائنڈر 🎗️ ۔۔۔*_
_*صبر کا مطلب یہ ہے کہ آپ زخموں کے باوجود شفایاب دِکھائی دیں...*_

🌼💜🌼
*_اپنے مقامی وقت کے مطابق نمازِ مغرب ادا کر لیجیۓ..._*
🌼💜🌼

کتنی ہمت ہوتی ہے سننے والوں میں، کتنا اختیار ہوتا ہے بولنے والوں کا اور کتنی بے بسی ہوتی ہے سہنے والوں کی ..
12/08/2025

کتنی ہمت ہوتی ہے سننے والوں میں،
کتنا اختیار ہوتا ہے بولنے والوں کا اور کتنی بے بسی ہوتی ہے سہنے والوں کی ..

12/08/2025

یہ جو دکھ ہوتے ہیں نہ یہ اللہ پاک کا طریقہ ہوتا ہے اپنے بندے کو اپنے پاس لانے کا۔جب ہم نماز میں غفلت برتنا شروع کر دیتے ہیں یا اسے یاد کرنا چھوڑ دیتے ہیں تو وہ چند وقتی پریشانیاں دے کر اپنے پاس واپس بلا لیتا ہے۔وہ اپنے بندوں کو زندگی کے ہر موڑ پر یاد دلاتا ہے کہ میرے سوا تیرا کوئی نہیں ہے۔
وہ رب بہت مہربان ہے!🌻

12/08/2025

عصر ریماںٔنڈر 📌 ۔۔۔

کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے آپ کی دعائیں اتنی پچیدہ ہو جاتی ہیں کہ سمجھ نہیں آ رہا ہوتا کہ مانگنا کیا ہے... 🌾
جب ایسا ہو تو اپنے آپ کو خالق کی رضا کے سپرد کردیں وہ آپکو رسوا نہیں کریں گے، جو حق میں بہتر ہوا وہ عطا کریں گے..!!

🎗️💗اپنے مقامی وقت کے مطابق نمازِ عصر ادا کر لیجیۓ 💗🎗️

12/08/2025

*📌"بدترین لوگ"*

*ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ: اس امت میں سے اللہﷻ کے بہترین بندے وہ ہیں کہ جب ان پر نظر پڑے تو اللہ تعالیٰ یاد آجائے اور اس امت کے بدترین لوگ وہ ہیں کہ جو چغل خوری کرتے ہیں، پیاروں کے مابین تفریق ڈالتے ہیں، اور پاکدامن لوگوں پر تہمت لگاتے ہیں۔ [سلسلہ صحیحہ رقم 3412]*

11/08/2025

> *Tahajjud Reminder 🤍*

*تہجد کا وقت اِس لیے بھی افضل ہے کہ انسان اِس وقت جب اُٹھتا ہے تو اُس کی کیفیت خدائی طور پر ایسی ہو جاتی ہے کہ اُسے دنیا بھول جاتی ہے اور وہ اپنی ہدایت اور آخرت کی دعائیں مانگتا ہے۔ اُس وقت انسان کا دل خود اپنے اللّٰه کے سامنے رو پڑتا ہے۔* ❤️‍🩹
*اُس وقت انسان بس اللّٰه سے ایک دعا چیخ چیخ کر مانگ رہا ہوتا ہے کہ: ”اے میرے اللّٰه! مجھے ہدایت دے دے، مجھے بخش دے، مجھے اپنے قریب کرلے، مجھے اپنی محبت عطا فرما۔“* 🤲🏻
*اور یہ کیفیت آپ کو باقی نمازوں میں شاید اِس طرح کبھی محسوس نہ ہو۔* 🤌🏻
*اور اِس نماز میں آپ کو اللّٰه کا قُرب بھی محسوس ہوتا ہے، الحمدللّٰه ربِ ذوالجلال!* ✨
*اللّٰه تعالیٰ ہم سب کو تہجد ادا کرنے کی توفیق اور ہمت عطا فرمائے۔*
آمین ثم آمین!

11/08/2025

> *عشاء ReMinDeR* 🌸

جس انسان کے ساتھ اللّٰه جیسی طاقت ہو اور خُدائی مدد ہو، وہ ہارتا نہیں ہے۔ 💐✨
اپنے مقامی وقت کے مطابق نمازِ عشاء ادا کر لیجیۓ

11/08/2025

*درود شریف ریماںٔنڈر...*
🌸🤍
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰۤى اٰلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا صَلَّيۡتَ عَلٰۤى اِبۡرَاهِيمَ وَعَلٰۤى اٰلِ اِبۡرَاهِيۡمَ اِنَّكَ حَمِيۡدٌ مَّجِيۡدٌ
اَللّٰهُمَّ بَارِكۡ عَلٰى مُحَمَّدٍ، وَّ عَلٰۤى اٰلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا بَارَكۡتَ عَلٰۤى اِبۡرَاهِيۡمَ وَعَلٰۤى اٰلِ اِبۡرَاهِيۡمَ اِنَّكَ حَمِيۡدٌ مَّجِيۡدٌ

READ AND REACT

11/08/2025

"ان لوگوں کو سچائی (حقیقت) ہرگز نہ بتائیں جو اس کو جاننے کے حقدار نہیں ہیں-"

~مارک ٹوین

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Anam Qureshi scholar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dr Anam Qureshi scholar:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share