Maulana Imran Ahmed Umrani Saheb

Maulana Imran Ahmed Umrani Saheb Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Maulana Imran Ahmed Umrani Saheb, Digital creator, Islamabad.

Our holy prophet Hazrat Muhammad (PBUH) mentioned that "خیرکم من تعلم القرآن وعلمہ " so all the devotees of Islam let's to spread the slamic knowledge which is best way to live the peaceful life

24/06/2024
31/03/2024

21 رمضان المبارک یوم شہادت خلیفہ چہارم حیدر قرار، صاحب ذوالفقار، داماد پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم، سسر فاروق اعظم رضہ، شیر خدا حضرت سید علی المرتضیٰ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ

26/03/2024

15 رمضان،
ولادت با سعادت نواسہ رسول🌹 شہزادہ امن حضرت امام حسن
رضی اللّٰہ عنہ

24/03/2024

حضرت شیخ سعدیؒ بیان کرتے ہیں کہ ایک نوجوان بے حد حسین وجمیل تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ نیک اطوار کا بھی مالک تھا۔ وہ نوجوان علم کی دولت سے مالا مال تھا اور جس موضوع پر بھی گفتگو کرتا لوگ اس کی جانب متوجہ ہوجاتے اور نہایت انہماک سے اسے سنتے تھے۔ اس کے فیصلوں کی قدر کی جاتی تھی۔اور وہ ایسا روشن چراغ تھا جس کے سامنے کسی دوسرے چراغ کی روشنی ماند تھی۔

ان تمام خوبیوں کے باوجود اس میں ایک عیب ضرور تھا۔ وہ یہ کہ وہ شخص الفاظ کو ان کے صحیح تلفظ کے ساتھ ادا کرنے کی قدرت نہ رکھتا تھا۔

ایک روز ایک بزرگ کی محفل میں اس نوجوان کا ذکر ہوا تو میں نے اس نوجوان کی اس کمزوری کا ذکر کیا۔ اپنی رائے دیتے ہوئے میں نے کہا کہ میرے نزدیک اس کی گفتگو میں یہ نقص اس لئے ہے کہ اس کے سامنے کے دانت صحیح نہیں ہیں۔
میری بات سننے کے بعد وہ بزرگ ناراض ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے حیرانگی ہوتی ہے کہ اتنی خوبیاں دیکھنے کے بعد بھی تم اس نوجوان کے ایک معمولی عیب پر نظر رکھے ہوئے ہو۔ کیا یہ افسوس کا مقام نہیں کہ طاؤس کو دیکھنے والے کی نظر اس کے بدصورت پیروں پر ہی مرکوز ہے۔ بہتر تو یہ ہے کہ انسان دوسروں کی ذات میں ہنر اور خوبیاں تلاش کرے اور عیب اپنی ذات میں دیکھے۔ یاد رکھو کہ دنیا میں اچھائیاں بھی ہیں اور برائیاں بھی۔ جس طرح گلزار میں پھول بھی ہوتے ہیں اور خار بھی۔ جس کا دل میلا ہو اسے ہر چیز میلی نظر آتی ہے۔ جس کا دل روشن ہو اسے ہر چیز روشن نظر آتی ہے۔

شیخ سعدیؒ اس حکایت میں بیان کرتے ہیں کہ بے عیب ذات صرف اللہ عزوجل ہی کی ہے۔ پس دوسروں کی ذات میں عیب تلاش کرنے سے بہتر ہے کہ اپنی ذات میں موجود عیبوں پر نگاہ دوڑائی جائے اور ان کو دور کرنے کی کوشش کی جائے۔

23/03/2024

کیا آپ ان سات سوالوں کے جواب جانتے ہیں ؟ ۔۔۔
سوال نمبر ۔1:
جنت کہاں ہے؟
جواب:
جنت ساتوں آسمانوں کے اوپر ساتوں آسمانوں سے جدا ہے،
کیونکہ ساتوں آسمان قیامت کے وقت فنا اور ختم ہونے والے ہیں،
جبکہ جنت کو فنا نہیں ہے،
وہ ہمیشہ رہے گی،
جنت کی چھت عرشِ رحمٰن ہے.
سوال نمبر ۔2:
جہنم کہاں ہے؟
جواب:
جہنم ساتوں زمین کے نیچے ایسی جگہ ہے
جس کا نام "سجین" ہے.
جہنم جنت کے بازو میں نہیں ہے،جیسا کہ بعض لوگ سوچتے ہیں.
جس زمین پر ہم رہتے ہیں
یہ پہلی زمین ہے،
اس کے علاوہ چھ زمینیں اور ہیں
جو ہماری زمین کے نیچے ہماری زمین سے علیحدہ اور جدا ہیں.
سوال نمبر ۔3:
سدر ة المنتهٰی کیا ہے؟
جواب:
سدرة عربی میں بیری ۔ اور بیری کے درخت کو کہتے ہیں،
المنتہی یعنی آخری حد،
یہ بیری کا درخت وہ آخری مقام ہے
جو مخلوقات کی حد ہے.
اس سے آگے حضرت جبرئیل بھی نہیں جا پاتے ہیں.
سدرة المنتهی ایک عظیم الشان درخت ہے،
اس کی جڑیں چھٹے آسمان میں
اور اونچائیاں ساتویں آسمان سے بھی بلند ہیں،
اس کے پتے ہاتھی کے کان جتنے
اور پھل بڑے گھڑے جیسے ہیں،
اس پر سنہری تتلیاں منڈلاتی ہیں ،
یہ درخت جنت سے باہر ہے.
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے حضرت جبریل علیہ السلام کو اسی درخت کے پاس ان کی اصل صورت میں دوسری مرتبہ دیکھا تھا،
جبکہ آپ صلى الله عليه وسلم نے انہیں پہلی مرتبہ اپنی اصل صورت میں مکہ مکرمہ میں مقام اجیاد پر دیکھا تھا.
سوال نمبر ۔4:
حورعین کون ہیں؟
جواب:
حور عین جنت میں مومنین کی بیویاں ہوں گی،
یہ نہ انسان ہیں نہ جن ہیں اور نہ ہی فرشتہ ہیں،
اللہ تعالیٰ نے انہیں مستقل پیدا کیا ہے،
یہ اتنی خوبصورت ہیں کہ اگر دنیا میں ان میں سے کسی ایک کی محض جھلک دکھائی دے جائے،
تو مشرق اور مغرب کے درمیان روشنی ہو جائے.
حور عربی زبان کا لفظ ہے ،
اور حوراء کی جمع ہے،
اس کے معنی ایسی آنکھ جس کی پتلیاں نہایت سیاه ہوں اور اس کے اطراف نہایت سفید ہوں.
اور عین عربی میں عیناء کی جمع ہے
اس کے معنی ہیں بڑی بڑی آنکھوں والی.
سوال ۔5:
ولدان مخلدون کون ہیں؟
جواب:
یہ اہل جنت کے خادم ہیں،
یہ بھی انسان یا جن یا فرشتے نہیں ہیں،
انہیں اللہ تعالیٰ نے اہل جنت کی خدمت کے لئے مستقل پیدا کیا ہے،
یہ ہمیشہ ایک ہی عمر کے یعنی بچے ہی رہیں گے،
اس لیے انہیں "الولدان المخلدون" کہا جاتا ہے.
سب سے کم درجہ کے جنتی کو
دس ہزار ولدان مخلدون عطا ہوں گے.
سوال نمبر ۔6:
اعراف کیا ہے؟
جواب:
جنت کی چوڑی فصیل کو اعراف کہتے ہیں.
اس پر وہ لوگ ہوں گے
جن کے نیک اعمال اور برائیاں دونوں برابر ہوں گی،
ایک لمبے عرصہ تک وہ اس پر رہیں گے
اور اللہ سے امید رکھیں گے کہ اللہ تعالیٰ انہیں بھی جنت میں داخل کردے.
انہیں وہاں بھی کھانے پینے کے لیے دیا جائے گا،
پھر اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فضل سے جنت میں داخل کردےگا.
سوال نمبر ۔7:
قیامت کے دن کی مقدار اور لمبائی کتنی ہے؟
جواب:
پچاس ہزار سال كے برابر.
جیسا کہ قرآن مجید میں ارشاد ہے:
*تعرج الملئكة و الروح اليه في يوم كان مقداره خمسين الف سنة.*
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
"قیامت کے پچاس موقف ہیں، اور ہر موقف ایک ہزار سال کا ہو گا."
جب آیت
*"یوم تبدل الأرض غیر الأرض و السماوات"*
نازل ہوئی
تو
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے پوچھا کہ
"یا رسول اللہ جب یہ زمین و آسمان بدل دئیے جائیں گے تب ہم کہاں ہوں گے"؟
آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:
"تب ہم پل صراط پر ہوں گے.
پل صراط پر سے جب گزر ہوگا
اس وقت صرف تین جگہیں ہوں گی
1.جہنم
2.جنت
3.پل صراط"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:
"سب سے پہلے میں اور میرے امتی پل صراط کو طے کریں گے."
*پل صراط کی تفصیل*
قیامت میں جب موجودہ آسمان اور زمین بدل دئے جائیں گے
اور پل صراط پر سے گزرنا ہوگا
وہاں صرف دو مقامات ہوں گے
جنت اور جہنم.
جنت تک پہنچنے کے لیے
لازماً جہنم کے اوپر سے گزرنا ہوگا.
جہنم کے اوپر ایک پل نصب کیا جائے گا،
اسی کا نام" الصراط "ہے،
اس سے گزر کر جب اس کے پار پہنچیں گے
وہاں جنت کا دروازہ ہوگا،
وہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم موجود ہوں گے
اور اہل جنت کا استقبال کریں گے.
یہ پل صراط درج ذیل صفات کا حامل ہو گا:
1- بال سے زیادہ باریک ہوگا.
2- تلوار سے زیادہ تیز ہو گا.
3- سخت اندھیرے میں ہوگا،
اس کے نیچے گہرائیوں میں جہنم بهی نہایت تاریکی میں ہوگی.,
سخت بپھری ہوئی اور غضبناک ہوگی.
4- گناہ گار کے گناہ اس پر سے گزرتے وقت مجسم اس کی پیٹھ پر ہوں گے،
اگر اس کے گناہ زیادہ ہوں گے
تو اس کے بوجھ سے اس کی رفتار ہلکی ہو گی،
اللہ تعالیٰ ہمیں اس صورت سے اپنی پناہ میں رکھے.
اور جو شخص گناہوں سے ہلکا ہوگا
تو اس کی رفتار پل صراط پر تیز ہوگی.
5- اس پل کے اوپر آنکڑے لگے ہوئے ہوں گے
اور نیچے کانٹے لگے ہوں گے
جو قدموں کو زخمی کرکے اسے متاثر کریں گے.
لوگ اپنی بد اعمالیوں کے لحاظ سے اس سے متاثر ہوں گے.
6- جن لوگوں کی بے ایمانی اور بد اعمالیوں کی وجہ سے ان کے پیر پھسل کر وہ جہنم کے گڑهے میں گر رہے ہوں گے
ان کی بلند چیخ پکار سے پل صراط پر دہشت طاری ہو گی.
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم پل صراط کی دوسری جانب جنت کے دروازے پر کھڑے ہوں گے،
جب تم پل صراط پر پہلا قدم رکھ رہے ہوگے
آپ صلی اللہ علیہ و سلم تمہارے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے کہیں گے"
یا رب سلم، یا رب سلم"
آپ بھی نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے لیے درود پڑهئے:
اللهم صل وسلم على الحبيب محمد.
لوگ اپنی آنکھوں سے اپنے سامنے بہت سوں کو پل صراط سے گرتا ہوا دیکھیں گے
اور بہت سوں کو دیکھیں گے
کہ وہ اس سے نجات پا گئے ہیں.
بندہ اپنے والدین کو پل صراط پر دیکھے گا
لیکن ان کی کوئی فکر نہیں کرےگا،
وہاں تو بس ایک ہی فکر ہو گی کہ کسی طرح خود پار ہو جائے.
روایت میں ہے کہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا قیامت کو یاد کر کے رونے لگیں،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے پوچھا:
عائشہ کیا بات ہے؟
حضرت عائشہ نے فرمایا: مجهے قیامت یاد آگئی،
یا رسول اللہ کیا ہم وہاں اپنے والدین کو یاد رکھیں گے؟
کیا وہاں ہم اپنے محبوب لوگوں کو یاد رکھیں گے؟
آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
ہاں یاد رکھیں گے،
لیکن وہاں تین مقامات ایسے ہوں گے
جہاں کوئی یاد نہیں رہے گا(1) جب کسی کے اعمال تولے جائیں گے
(2) جب نامہ اعمال دیئے جائیں گے
(3) جب پل صراط پر ہوں گے.
دنیاوی فتنوں کے مقابلے میں حق پر جمے رہو.
دنیاوی فتنے تو سراب ہیں.
ان کے مقابلہ میں ہمیں مجاہدہ کرنا چاہیے،
اور ہر ایک کو دوسرے کی جنت حاصل کرنے پر مدد کرنا چاہئے
جس کی وسعت آسمانوں اور زمین سے بهی بڑهی ہوئی ہے.
اس پیغام کو آگے بڑهاتے ہوئے صدقہ جاریہ کی نیت کرنا نہ بھولیں.
یا اللہ ہمیں ان خوش نصیبوں میں کردیجئے
جو پل صراط کو آسانی سے پار کر لیں گے.
اے پروردگار ہمارے لئے اپنا فضل،کرم رحم والےحسن خاتمہ کا فیصلہ فرمائیے. آمین
اس تفصیل کے بعد بھی کیا گمان ہے کہ
وہاں کوئی رشتہ داریاں نبھائے گا،
جس کے لئے تم یہاں اپنے اعمال برباد کر رہے ہو؟
مخلوق کے بجائے خالق کی فکر کرو.
اپنے نفس کی فکر کرو
کتنی عمر گزر چکی ہے اور کتنی باقی ہے
کیا اب بهی لا پرواہی اور عیش کی گنجائش ہے؟
اس پیغام کو دوسروں تک بهی پہنچائیں.
یااللہ اس تحریر کو میری جانب سے بهی اور جو بھی اس کو عام کرنے میں مدد کرے سب کے لئے اس کو صدقہ جاریہ بنادیجئے آمیـــــــــــــــــن یا رب العالمین ۔“مولانا عمران احمد عمرانی۔۔۔

21/03/2024

مجھے ‏‏‏‏47‏ فالوورز حاصل کیے‏، ‏‏168‏ پوسٹیں بنائیں‏‏ اور ‏‏16,290‏ رد عمل موصول ہوئے‏‏ ‏گزشتہ 90 دنوں میں‏! آپ کی مسلسل سپورٹ کا شکریہ۔ آپ سب کے بغیر میرا اس مقام تک پہنچنا ناممکن تھا۔ ‏🙏‏‏🤗‏‏🎉‏

سوڈان كے ایک غریب شخص کا توکل دیکھئیے...... اس نے اپنی فروٹ کی ریڑھی پر ایک ایسی عبارت لکھی جو سونے کے پانی سے لکھے جانے...
21/03/2024

سوڈان كے ایک غریب شخص کا توکل دیکھئیے......
اس نے اپنی فروٹ کی ریڑھی پر ایک ایسی عبارت لکھی جو سونے کے پانی سے لکھے جانے کے قابل ھے.............
"كيف أخاف من الفقر وأنا عبد الغنی"
معنی و مفہوم ....
میں فقیری و تنگدستی سے کیسے ڈروں... میں تو اس ذات کا بندہ ہوں جس کے دست قدرت میں ہر چیز ہے.
سبحان اللہ

یوم وصال 10 رمضان المبارک حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ تعالی عنہا ہمیشہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مسکراتے ہوئے ا...
21/03/2024

یوم وصال 10 رمضان المبارک
حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ تعالی عنہا
ہمیشہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مسکراتے ہوئے الوداع کرتیں
اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی واپسی پر استقبال بھی مسکرا کر کیا کرتیں تھیں
ہمیں بھی آج سنت حضرت سیدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا
پر عمل کرتے ہوئے گھر کے سکون کے لیے ایسا ہی کرنا چاہیے۔

کلاس روم میں ایک بچے نے پنسل سے اپنے ہاتھ پرلکھا ہوا تھا "روزہ ہے"وجہ پوچھنے پراس معصوم بچے نے چونکا دینے والا جواب دیا ...
20/03/2024

کلاس روم میں ایک بچے نے پنسل سے اپنے ہاتھ پرلکھا ہوا تھا
"روزہ ہے"
وجہ پوچھنے پراس معصوم بچے نے چونکا دینے والا جواب دیا کہنے لگا:
سر! صبح غلطی سے میں نے پانی پی لیا تھا دوبارہ بھول نہ ہوجاٸےاس لیے ہاتھ پرلکھ لیا۔

بہت جلد ایک عدالت لگنے والی ہے ... اور اس عدالت میں ... وہ وکیل بھی خود ہوگا اور گواہ بھی اور جج بھی ... اور پھر اعلان ہ...
20/03/2024

بہت جلد ایک عدالت لگنے والی ہے ...
اور اس عدالت میں ...
وہ وکیل بھی خود ہوگا اور گواہ بھی اور جج بھی ...
اور پھر اعلان ہوگا ...
وَامۡتَازُوا الۡيَوۡمَ اَيُّهَا الۡمُجۡرِمُوۡنَ
اے مجرموں آج تم الگ ہو جاؤ🥀🖤
یا اللّه تو رحیم ہے تو کریم ہے مجھے اتنا طاقت اور توفیق دے میں ان جیسوں کی مدد کر سکوں آمین
🙏🙏

Address

Islamabad

Telephone

+923020387050

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Maulana Imran Ahmed Umrani Saheb posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Maulana Imran Ahmed Umrani Saheb:

Share