02/07/2026
کسی نے سیدنا عبد اللّٰہ بن عمر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے پوچھا کہ اگر کوئی احرام کی حالت میں مکھی مار دے تو کیا اسے کفارہ دینا پڑے گا ؟
اس پر سیدنا عبد اللّٰہ بن عمر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ نے فرمایا : عراق کے لوگ مکھی کے بارے میں سوال کرتے ہیں، جب کہ یہی لوگ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے نواسے کو قتل کر چکے ہیں، جن کے بارے میں نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ: یہ دونوں ( حسن و حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہما ) دنیا میں میرے دو پھول ہیں
[ صحیح بخاری : 3753 ]