Beauty tips and wazaif

Beauty tips and wazaif new beauty tips and wazaif here .. many usefull things here . follow this page
(1)

20/11/2025
پھٹکری   کا چہرے پر استعمال:صدیوں سے پھٹکری  کو   Aluminium Sulfate کو نہانے کے پانی میں چٹکی بھر شامل کیا جاتا ہے تاکہ ...
20/11/2025

پھٹکری کا چہرے پر استعمال:
صدیوں سے پھٹکری کو Aluminium Sulfate کو نہانے کے پانی میں چٹکی بھر شامل کیا جاتا ہے تاکہ جسم کے نقصان دہ بیکٹیریا ختم ہو سکیں اور پسینے سے بدبو نہ ائے لیکن دور حاضر میں اکثر خواتین و حضرات اسے چہرے اور جسم کے مختلف حصوں پر مختلف مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ خواتین کا خیال ہے کہ اس کے استعمال سے ان کے چہرے کی جھریاں ختم ہو جائیں گی، ان کے اوپن پورز بند ہو جائیں گے، ان کی جلد چمکدار ہو جائے گی اور وہ حسین دکھائی دیں گی جبکہ مرد بالعموم اسے شیو کے بعد استعمال کرتے ہیں تاکہ یہantibacterial کا کام کر سکے ۔

آج کل بہت سی خواتین پھٹکری کو دہی میں، پانی میں، عرق گلاب میں یا مختلف طریقوں سے چہرے پر استعمال کا مشورہ دیتی دکھائی دیتی ہیں، اس بات سے قطع نظر کہ پھٹکری کا غیر محتاط استعمال ان کی جلد کو ہمیشہ کے لیے متاثر کر سکتا ہے ۔ پھٹکری کے چہرے پر نقصانات کی فہرست بہت طویل ہے ۔ آئیے اس پر نگاہ دوڑاتے ہیں:

1۔ جلد کے Natural barrier کی تباہی:

پھٹکری بنیادی طور پر ایک بہت ہی مضبوط ہے ۔ بظاہر تو یہ جلد کو contract اور tighten up کرتا ہے ۔ جس سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ اوپن پورز ختم ہو گئے ہیں لیکن درحقیقت اس وقت یہ جلد کی حفاظتی تہہ کو شدید نقصان پہنچا رہا ہوتا ہے۔ یہ جلد کے Sebum کو ختم کر دیتا ہے جس سے جلد میں قدرتی طور پر نمی کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کم ہوتے ہوتے ختم ہو جاتی ہے ۔نتیجے کے طور پر کچھ ہی دنوں کے استعمال کے بعد جلد خشک، بے جان اور جھریوں زدہ ہو جاتی ہے ۔جلد پر بڑھتی ہوئی عمر کے آثار وقت سے پہلے نمودار ہونے لگتے ہیں اور چہرے پر جوانی کی چمک اور نمی غائب ہونے لگتی ہے۔ جلد کی حفاظتی تہہ غائب ہو جانے سے جلد کی حساسیت بھی بڑھ جاتی ہے۔

2۔ پھٹکری کی تیزابیت اور جلد کی حساسیت:

پھٹکری کا pH 3 کے قریب ہوتا ہے جبکہ ایک جوان اور صحت مند جلد کا پی - ایچ 5 سے 5.5 کے درمیان ہونا چاہیے ۔ اس لیے جب پھٹکری کو جلد پر استعمال کیا جاتا ہے تو اس کی تیزابی خاصیت

۔ نارمل جلد کو بھی حساس بنا دیتی ہے۔

۔ حساس جلد کو شدید متاثر کرتی ہے اور جارش ، جلن اور لال نشان پیدا کر دیتی ہے جس کی وجہ سے دھوپ میں جانے یا چولہے کے سامنے کھڑے ہونے سے شدید تکلیف محسوس ہونے لگتی ہے۔

۔ جلدی تکالیف جیسے eczema اور rosacea کو بڑھا دیتی ہے ۔

3۔ جلد کے خلیوں اور کولیجن میں توڑ پھوڑ:

تحقیقات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ پھٹکری جلد کے خلیات کے Oxidative stress میں اضافہ کرتی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف یہ کہ جلد کی لچک ختم ہوتی ہے بلکہ جلد رفتہ رفتہ اپنی نمی کھو کر کھردری ، ڈل اور بے جان ہونے لگتی ہے۔ یوں اینٹی ایجنگ کی بجائے پھٹکری تیزی سے چہرے پر فائن لائنز اور جھریوں میں اضافے کا باعث بننے لگتی ہے، لیکن جب تک اس بات کا احساس ہوتا ہے وقت بہت تیزی سے گزر چکا ہوتا ہے۔
اگرچہ پہلے سے ہی خشک اور حساس ہے تو پھٹکری اور بھی زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔
جس سے اپ وقتی چمک سمجھتے ہیں وہ بڑھتی ہوئی عمر کے اثار کو اور بھی تیز کر دیتا ہے۔

آپ جتنے حکیموں کو پھٹکری کا مشورہ دیتے ہوئے دیکھیں گے ، خود ان کے جھریوں زدہ چہرے ان کے الفاظ کی گواہی کبھی نہیں دیں گے۔

4۔ زہریلا پن :
پھٹکری میں ایلومینیم کے نمکیات موجود ہوتے ہیں۔ اگر اپ کا Skin barrier پہلے سے ہی تباہ ہو چکا ہے یا زخموں کے نہایت معمولی سے نشان بھی موجود ہیں یا جلد inflamed ہے تو یہ ایلومینیم سالٹس جسم کے اندر داخل ہو کر Aluminium accumulation کا باعث بنتے ہیں. جسے صرف گردوں کے راستے ہی خارج کیا جا سکتا ہے اور گردے اس سے شدید متاثر ہوتی ہیں۔
یوں وہ پھٹکری جو بالعموم ایکنی کو دور کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے نہ صرف یہ کہ ایکنی والی سکن کو مزید حساس کر دیتی ہے بلکہ جلد میں جذب ہو کر Neurotoxicity پیدا کر سکتی ہے۔

5۔ ہائپرپگمنٹیشن:

پھٹکری کا مسلسل استعمال چہرے کے داغ دھبوں اور ہائپرپیگمنٹیشن میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ خاص طور پر اس وقت جب اس کے مسلسل استعمال سے چہرہ سورج کی روشنی سے حساس ہو چکا ہو۔ خاص طور پر سورج کی روشنی میں نکلنے سے پہلے اس کا استعمال جلد کے لیے بے حد نقصان دہ ہے

6۔ بریسٹ کینسر :
2017 میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق ایسے ڈی اوڈرنٹ جن میں پھٹکری یا الومینیم کے سالٹ کا استعمال کیا گیا تھا ان کے استعمال اور breast cancer میں بہت گہرا تعلق ہے . اس تحقیق میں 400 خواتین شامل تھیں۔ اس لیے اس کے استعمال میں احتیاط کی تاکید کی گئی۔ سو underarm میں خواتین کو اس کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے خاص طور پر پاکستان جیسے ملک میں جہاں بریسٹ کینسر کا تناسب بہت زیادہ ہے۔

گویا پھٹکری لگانے کے بعد جو وقتی glow نظر آتا ہے، وہ دراصل dehydration اور contraction کی وجہ سے ہوتا ہے یعنی جلد سکڑ کر چند منٹ کے لیے “صاف” اور "چمکدار " لگتی ہے، مگر اندر سے خشک اور مردہ ہو جاتی ہے۔ اور پھٹکری کا low pH جلد کو رفتی رفتہ حساس بنا کر ہائپرپگمنٹیشن اور compromised skin barrier کی راہ ہموار کرتا ہے۔

12/11/2025

آج میں آپکو بتاونگی ہاتھ پاؤں کی جلد کو کیسے صاف اور نرم رکھا جائے۔۔۔
ایک چمچ بیسن میں آدھا چمچ ہلدی اور دو چمچ دہی مکس کریں۔ اس میں چند قطرے لیموں کے ڈال کر پیسٹ بنا لیں۔. یہ پیسٹ ہاتھ پاؤں پر 10 سے 15 منٹ لگا رہنے دیں. ہلکے ہاتھ سے مساج کر کے دھو لیں. ہفتے میں 3 بار کریں، رنگت نرم، صاف اور نکھری ہوئی نظر آئے گی۔
جب بھی میں فری ہوتی ہوں تو یہ میں ضرور لگاتی ہوں۔۔۔کیونکہ ہاتھ پاؤں کا فریش نظر آنا بہت ضروری ہے۔۔۔۔

🌿 1. کافی + شہد ماسک (Glow & Softness)اجزاء: • 1 چمچ کافی پاؤڈر • 1 چمچ شہدطریقہ:دونوں کو مکس کر کے 15 منٹ چہرے پر لگائی...
11/11/2025

🌿 1. کافی + شہد ماسک (Glow & Softness)

اجزاء:
• 1 چمچ کافی پاؤڈر
• 1 چمچ شہد

طریقہ:
دونوں کو مکس کر کے 15 منٹ چہرے پر لگائیں۔
ہلکے ہاتھ سے مساج کریں اور نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
➡️ چہرہ نرم، ہموار اور چمکدار ہو جائے گا۔



☕ 2. کافی + دہی ماسک (Fresh & Cool Skin)

اجزاء:
• 1 چمچ کافی
• 1 چمچ دہی

طریقہ:
پیسٹ بنا کر چہرے پر لگائیں، 15–20 منٹ بعد دھو لیں۔
➡️ اس سے سکن فریش، ٹھنڈی اور صاف لگتی ہے۔

🌸 3. کافی + ایلوویرا جیل (Brightening Mask)

اجزاء:
• 1 چمچ کافی
• 1 چمچ ایلوویرا جیل

طریقہ:
چہرے پر لگائیں، 15 منٹ بعد دھو لیں۔
➡️ داغ دھبے کم کرتا ہے اور نیچرل گلو دیتا ہے۔

⚠️ اہم باتیں:
• ماسک ہفتے میں 2 بار سے زیادہ استعمال نہ کریں۔
• لگانے سے پہلے چہرہ صاف کر لیں۔
• اگر جلد حساس ہے تو پہلے تھوڑا سا ماسک ہاتھ پر ٹیسٹ کریں۔

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Beauty tips and wazaif posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Beauty tips and wazaif:

Share

Category