Hafiz Muhammad Ashir Awan

Hafiz Muhammad Ashir Awan حافظ محمد عاشر اعوان قادری

محفل میلاد المصطفی صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلّم برخانہ محمد صداقت مغل صاحب مظفر آباد کھاگراں میں حافظ محمد عاشر اعو...
01/09/2025

محفل میلاد المصطفی صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلّم
برخانہ محمد صداقت مغل صاحب
مظفر آباد کھاگراں
میں حافظ محمد عاشر اعوان قادری صاحب عوام سے خطاب کرتے ہوئے
Hafiz Ashir Awan Qadari

🌙وہ دیکھو نور برساتا عرب کا تاجدار آیا🌙🌙ملی راحت غلاموں کو یتیموں کو قرار آیا🌙
26/08/2025

🌙وہ دیکھو نور برساتا عرب کا تاجدار آیا🌙
🌙ملی راحت غلاموں کو یتیموں کو قرار آیا🌙

یومِ شہادت28 صفر المظفر بمطابق 50 ہجریامیر المؤمنین ، قاسمِ ولایتِ ثانی ، امامِ عادل ، خلیفۂ پنجم برحق ، خاتم الخلفاء ا...
22/08/2025

یومِ شہادت
28 صفر المظفر بمطابق 50 ہجری
امیر المؤمنین ، قاسمِ ولایتِ ثانی ، امامِ عادل ، خلیفۂ پنجم برحق ، خاتم الخلفاء الراشدین ، امام الاولیاء ، سبطِ رسولؐ ، شہزادہ سیدہ بتولؑ ، نورِ چشمانِ مولا علیؑ ، سید السادات ، سید اوّل ، مصلح الامت ، جانشینِ مصطفیؐ ، وارثِ مسند مرتضیٰؑ ، سید شباب اہل الجنہ ، صاحب ہیبت وجود محمدیؐ ، شاہِ جود و سخا ،
حضرت سیّدنا مولا امام حسن المجتبٰی علیہ السَّلام

علیٔ ہی حق تھا علیٔ ہی حق ہے
علیٔ کی نسلوں میں حق رہے گا۔

بیدم یہی تو پانچ ہیں !!!!! مقصودِ کائنات
خیر النساءؑ حسینؑ و حسنؑ ! مصطفیٰؐ علیؑ

"مَن مَاتَ عَلیٰ حُبِ آلِ مُحمَّدَ مَاتَ شَہِیدا“
جو آلِ مُحمّد کی محبت میں مر گیا وہ شہید ہوا۔

*میری طرف سے تمام عاشقان کو  `اعلیحضرت، امام اہلسنت، مجدد دین و ملت، پروانہ شمع رسالتﷺ، امام عشق و محبت، الشاہ امام احمد...
20/08/2025

*میری طرف سے تمام عاشقان کو `اعلیحضرت، امام اہلسنت، مجدد دین و ملت، پروانہ شمع رسالتﷺ، امام عشق و محبت، الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللّٰه علیه` کا یوم عرس بہت بہت بہت مبارک ہو۔* ♥️✨🦋
25 صفر المظفر ❤️‍🩹

مناظرہ اسلام شمشیر اعلیٰ حضرت مجاہد ختم نبوت حضرت علامہ مولانا مفتی محمد حنیف قریشی صاحب (قائد شباب اسلامی پاکستان)(مہتم...
11/07/2025

مناظرہ اسلام شمشیر اعلیٰ حضرت مجاہد ختم نبوت حضرت علامہ مولانا مفتی محمد حنیف قریشی صاحب
(قائد شباب اسلامی پاکستان)
(مہتمم جامعہ عمار بن یاسر غوری ٹاؤن اسلام آباد )
کے ساتھ ہٹیاں بالا کے مقام پر حافظ محمد عاشر اعوان قادری صاحب کی ملاقات

11/07/2025

کیا حسین کس کا ہے؟

11/07/2025

جامعہ مسجد غوثیہ پرک

15/06/2025

اعلان ولایت امام علی علیہ سلام کا اعتراف سب سے پہلے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے کیا💞

فرمان حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ

بخ بخ لك يا ابن أبي طالب أصبحت مولاي ومولى كل مسلم 🚩✨❤️🙌🏻
مسند احمد ابن حنبل

ولایت غدیر تمام مسلمین جہاں کو مبارک ہو✨

12/06/2025

سائیں لیاقت کا جنازہ ہو گیا

کم ظرفوں نے اپنا کام شروع کر دیا
اللہ نے جو عزت دی ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ باقی مجذوب شریعت ظاہری کا مکلف نہیں ہوتا۔

•✿❀☆°•°𝑬𝒊𝒅-𝑼𝒍-𝑨𝒛𝒉𝒂 𝑴𝒖𝒃𝒂𝒓𝒂𝒌°•°☆❀✿•┈┈•✿❀☆°•°🌙❍🌙°•°☆❀✿•┈         🦋 °•|[عیـــدالاضـــحیٰ مبــــارک] |•°🦋𝑴𝑨𝒀 𝑨𝑳𝑳𝑨𝑯 𝑩𝑳𝑬𝑺𝑺 𝑼𝑯 𝑾...
07/06/2025

•✿❀☆°•°𝑬𝒊𝒅-𝑼𝒍-𝑨𝒛𝒉𝒂 𝑴𝒖𝒃𝒂𝒓𝒂𝒌°•°☆❀✿•┈

┈•✿❀☆°•°🌙❍🌙°•°☆❀✿•┈

🦋 °•|[عیـــدالاضـــحیٰ مبــــارک] |•°🦋

𝑴𝑨𝒀 𝑨𝑳𝑳𝑨𝑯 𝑩𝑳𝑬𝑺𝑺 𝑼𝑯 𝑾𝑰𝑻𝑯
"𝑨 𝑩𝑬𝑨𝑼𝑻𝑰𝑭𝑼𝑳 𝑭𝑬𝑨𝑺𝑻 𝑶𝑭 𝑺𝑨𝑪𝑹𝑰𝑭𝑰𝑪𝑬"
𝑶𝑵 𝑻𝑯𝑰𝑺 𝑨𝑼𝑺𝑷𝑰𝑪𝑰𝑶𝑼𝑺 𝑫𝑨𝒀 𝑶𝑭
𝑬𝑰𝑫-𝑼𝑳-𝑨𝑫𝑯𝑨!🥰🤍♥️🦋🔐✨
☆•||•___𝑯𝑨𝑷𝑷𝒀 𝑩𝑨𝑲𝑹𝑨 𝑬𝑰𝑫___•||•☆🎀

‎️┈•✿❀☆°•°🌙❍🌙°•°☆❀✿•┈

❤_.•°``°•.¸.•°`❀•. ❥━──➸➽❥❂❥━──➸

❀.¸¸.•

‏کبھی مولا علی علیہ السّلام کی شہادت پر غور کیا جائے تو انسان ششدر رہ جاتا ہے امام علی ابنِ ابی طالب کی شہادت بقولِ مشہو...
21/03/2025


کبھی مولا علی علیہ السّلام کی شہادت پر غور کیا جائے تو انسان ششدر رہ جاتا ہے

امام علی ابنِ ابی طالب کی شہادت بقولِ مشہور بروزِ جُمعہ ہوئی جو ایّام کا سردار ہے۔
ماہِ رمَضان میں ہوئی جو مہینوں کا سردار ہے۔
ماہِ رمضان کے آخری عشرہ میں ہوئی جو رمضان کے عشروں کا سردار ہے۔
اکیسویں شب ہوئی جو نہ صرف طاق رات بلکہ ممکنہ طور پر لیلتہ القدر ہے جو ہزار مہینے سے بہتر ہے۔
ضربتِ باعثِ شہادت حالتِ نماز میں ہوئی جو تمام اعمالِ عبادت میں سب سے افضل ہے۔
نمازِ فجر میں ہوئی جس کا قُرآن میں خصوصی ذکر ہے کہ یہ نماز نفس پر بھاری ہے۔
حالتِ سجدہ میں لگی جو نماز کے تمام ارکان میں سب سے افضل ہے۔
بعدِ ضربت پہلا جُملہ جو آپ ع نے ادا فرمایا “ ربِّ کعبہ کی قسم! میں کامیاب ہوگیا”۔

اللّہ اللّہ نجانے یہ اُس کا کیسا عبد تھا کہ جس کی ایک شہادت کو اللّہ نے اس قدر اعزازات سے نواز دیا کہ اسکی مثال ملنا مُشکل ہے۔

کسے را میسر نہ شُد ایں سعادت
بہ کعبہ ولادت، بہ مسجد شہادت

21/03/2025

#یہ کیسی رات تھی، یہ کیسا لمحہ تھا، جب مسجدِ کوفہ میں نعرہ بلند ہوا: “لا حکم الا للہ!” اور اسی لمحے علیؓ کے مقدس جسم پر قاتلانہ وار کیا گیا۔

وہی علیؓ جنہوں نے ہمیشہ تلوار حق کے لیے اٹھائی، آج باطل کی تلوار کا شکار ہوگئے۔ خون میں لت پت، مسجد کے در و دیوار لرز گئے، زمین کانپ گئی، آسمان دہل گیا!

یہ وہی علیؓ تھے جو بچپن سے ہی اسلام کے محافظ رہے، جنہوں نے ہجرت کی رات نبی ﷺ کے بستر پر لیٹ کر اپنی جان کو قربان کرنے کے لیے پیش کر دیا۔

وہ علیؓ جو خیبر میں شیرِ خدا بن کر برسرِ پیکار رہے، جن کے ہاتھ میں جھنڈا تھا اور رسول اللہ ﷺ کی زبان پر یہ الفاظ تھے:

“لَأُعْطِيَنَّ الرَّايَةَ غَدًا رَجُلًا يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، وَيُحِبُّهُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ”
(صحیح بخاری: 3701)

“کل میں جھنڈا ایسے شخص کو دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے، اور اللہ اور اس کا رسول اس سے محبت کرتے ہیں!”

وہ علیؓ جو صفین اور جمل کے میدان میں عدل کا استعارہ بنے، جو نہروان میں دین کی بقا کی آخری علامت بنے، وہی علیؓ آج ایک خارجی کے ہاتھوں زخموں سے چور ہو رہے تھے!

یہ کس نے کیا؟ یہ کیا ہوا؟

مسجد میں کہرام مچ گیا، لوگ رونے لگے، شور اٹھا، حسنؓ اور حسینؓ تڑپ کر بابا کے قریب پہنچے، خون بہہ رہا تھا، مگر علیؓ پر سکون تھے۔ انہوں نے نظریں آسمان کی طرف اٹھائیں اور کہا:

“فُزْتُ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ!”

“ربِ کعبہ کی قسم! میں کامیاب ہو گیا!”

ہاں! وہ کامیاب ہوگئے، وہ علیؓ جو ہر جنگ میں فاتح رہے، وہ علیؓ جن کے لہجے میں علم کی گہرائی، جن کی تلوار میں جلال، جن کے فیصلوں میں عدل اور جن کے دل میں خوفِ خدا تھا—وہ آج ہمیشہ کے لیے کامیاب ہوگئے!

علیؓ کون تھے؟
• وہ نبی کے علم کا دروازہ تھے، جن کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“أنا مدينة العلم وعليّ بابها” (المستدرک للحاکم)
“میں علم کا شہر ہوں اور علیؓ اس کا دروازہ ہیں!”

• وہ حق و باطل کے فیصلے کا معیار تھے، جن کے بارے میں نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
“عليٌّ مع الحقّ والحقُّ مع عليٍّ” (المستدرک للحاکم)
“علیؓ حق کے ساتھ ہیں، اور حق علیؓ کے ساتھ ہے!”

وہ وہی علیؓ تھے جنہیں نبی ﷺ نے ہارونؑ سے تشبیہ دی:
“أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى، إِلَّا أَنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدِي” (صحیح بخاری: 4416)
“اے علیؓ! تم میرے لیے ایسے ہی ہو جیسے ہارونؑ، موسیٰؑ کے لیے تھے، بس میرے بعد کوئی نبی نہیں!”

لیکن آج وہ علیؓ زمین پر تڑپ رہے تھے، قاتل کو پکڑ لیا گیا، لوگوں نے بدلہ لینا چاہا، مگر علیؓ نے سب کو روک دیا!

ہاں! وہ علیؓ جو خود انصاف کی سب سے بڑی علامت تھے، وہ آخری لمحے میں بھی عدل پر قائم رہے۔ حسنؓ اور حسینؓ کی طرف دیکھا اور کہا:

“میرے قاتل کو ویسے ہی سزا دینا جیسے اس نے مجھے مارا، حد سے تجاوز نہ کرنا!”

یہ علیؓ کی شان ہے، یہ علیؓ کا صبر ہے، یہ علیؓ کی عدالت ہے، جو موت کے لمحے میں بھی انصاف کا دامن نہیں چھوڑتے

Address

Azad Kashmir MZD
Islamabad
AWAN1234

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafiz Muhammad Ashir Awan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hafiz Muhammad Ashir Awan:

Share