Aljazerapakistanone

16/08/2025

تحصیل بٹ خیلہ مکن مفتی کفایت اللہ کے گھر پر فائرنگ، بیٹا، بیٹی جاں بحق، فائرنگ سے مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ زخمی۔۔۔!!!

نواب آف ریاست امب، نواب صلاح الدین خان تنولی کا اسپیکر خیبر پختونخواہ آف مانسہرہ بابر سلیم خان سواتی کے لیے خراجِ تحسین”...
16/08/2025

نواب آف ریاست امب، نواب صلاح الدین خان تنولی کا اسپیکر خیبر پختونخواہ آف مانسہرہ بابر سلیم خان سواتی کے لیے خراجِ تحسین

”بابر سلیم سواتی نے جو خوبصورت الفاظ ہماری قوم کے لئے کہے ہیں ان کا میں دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ وہ خود ایک غیرت مند انسان ہیں اور ایک غیرت مند اور بڑے قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں لہذا ان سے ایسے ہی اچھے الفاظ کی ہمیں توقع بھی تھی۔

صوبائی حکومت کا صوبہ بھر کے 4 ہزار 1 سو 47 سکولوں کو پرائویٹائز کرنے کا فیصلہ
16/08/2025

صوبائی حکومت کا صوبہ بھر کے 4 ہزار 1 سو 47 سکولوں کو پرائویٹائز کرنے کا فیصلہ

سیلابی صورتحال کے بعد امدادی سرگرمیوں میں مصروف خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیابعدازاں جیو نیوز نے ا...
15/08/2025

سیلابی صورتحال کے بعد امدادی سرگرمیوں میں مصروف خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا
بعدازاں جیو نیوز نے اعلیٰ حکام کے حوالے سے بتایاکہ بدقسمتی سے ہیلی کاپٹر کریش ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

15/08/2025

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے ٹوپی میں جشن آزادی کی تقریب باباقوم قائد اعظم محمد علی جناح کے ہم شکل خالد حسین ترین تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت بابا قوم کے ہم شکل جب تقریب آئے تو لوگ دیکھ کر دنگ رہ گئے اور شاندار استقبال کرتے ہوے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیے۔

بڑی خبر ،،،،*100 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان*100 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والے افرا...
13/08/2025

بڑی خبر ،،،،
*100 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان*

100 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والے افراد کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ خوش نصیب جلد لکھ پتی بن سکتے ہیں۔

نیشنل سیونگ ڈویژن نے 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے جو رواں ماہ جمعہ 15 اگست کو فیصل آباد میں ہوگی۔

100 روپے والے پرائز بانڈز کا پہلا انعام7 لاکھ روپے کا ایک، دوسرا انعام 2 لاکھ روپے کے 3، اور تیسرا انعام 1000 روپے مالیت کے 1199 انعامات ہوں گے۔

آل پاکستان تنولی اتحاد  کی مرکزی کابینہ نے متفقہ طور پر ضلع تناول کی قرارداد پیش کردی۔ تمام تنولیوں سمیت تناول میں بسنے ...
13/08/2025

آل پاکستان تنولی اتحاد کی مرکزی کابینہ نے متفقہ طور پر ضلع تناول کی قرارداد پیش کردی۔ تمام تنولیوں سمیت تناول میں بسنے والی تمام اقوام کو ضلع تناول موومنٹ کی طرف سے بہت بہت مبارک ھو۔

13/08/2025

ڈاکٹر سیلمان خان تنولی کا 14اگست مانسہرہ ٹول پلازہ کے حوالے سے پشتو میں شرکت کی دعوت۔

 #مانسہرہ تھانہ صدر کی حدود ریڑھ میں شادی  کی تقریب کے دوران مبینہ طور پر فائرنگ سے منع کرنے پر طیش میں آکر ملزم نے فائر...
13/08/2025

#مانسہرہ تھانہ صدر کی حدود ریڑھ میں شادی کی تقریب کے دوران مبینہ طور پر فائرنگ سے منع کرنے پر طیش میں آکر ملزم نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں احسن ولد غلام مرتصی سکنہ دارہ مانسہرہ جاں بحق جبکہ سفیر زخمی ہوگیا
پولیس نے مقتول نوجوان کے بھائی محسن ولد غلام مرتضی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا

14 اگست کو کوئی احتجاج نہیں ہو گا، ہم اس دن کو جوش و جذبے کے ساتھ منائیں گے، کوئی اگر کہہ رہا ہے کہ اس دن احتجاج ہو گا ت...
12/08/2025

14 اگست کو کوئی احتجاج نہیں ہو گا، ہم اس دن کو جوش و جذبے کے ساتھ منائیں گے، کوئی اگر کہہ رہا ہے کہ اس دن احتجاج ہو گا تو وہ پارٹی کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اعظم سواتی

مانسہرہ.چئیر محلہ خان بہادر عبدالوحید کے خلاف کار سرکار میں بے جا مداخلت پر ڈی ایچ او مانسہرہ کی طرف سے تھانہ سٹی  زیر د...
12/08/2025

مانسہرہ.چئیر محلہ خان بہادر عبدالوحید کے خلاف کار سرکار میں بے جا مداخلت پر ڈی ایچ او مانسہرہ کی طرف سے تھانہ سٹی زیر دفعات 506/186 کے مقدمہ درج.
ملیریا ٹیم( پر ح ملہ) کرنا اور سرکاری کام سے روکنے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا.

*محکمہ ثقافت، سیاحت اور آثار قدیمہ و عجائب گھر خیبر پختونخوا*ہینڈ آؤٹ*12 اگست 2025*کاغان، ناران اور بٹہ کنڈی وادیوں کے م...
12/08/2025

*محکمہ ثقافت، سیاحت اور آثار قدیمہ و عجائب گھر خیبر پختونخوا
*ہینڈ آؤٹ
*12 اگست 2025

*کاغان، ناران اور بٹہ کنڈی وادیوں کے ماسٹر پلان کی تیاری پر جلد کام آغاز کیا جائے، ڈاکٹر عبد الصمد

پشاور : وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی خیبر پختونخوا میں سیاحت کو فروغ دینے کے ویژن کے تحت، کاغان، ناران اور بٹہ کنڈی وادیوں کے لیے ماسٹر پلان پیکیج نمبر ون تیار کرنے کا پہلا اجلاس آج پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت محکمہ ثقافت، سیاحت، آثار قدیمہ و عجائب گھر خیبر پختونخوا کے سیکرٹری ڈاکٹر عبدالصمد نے کی اور شبیر خان ڈایریکٹر جنرل کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور شہر ساز گرم کے نمائندہ وفد نے شرکت کی۔

ماسٹر پلان مرتب کرنے کے لیے جامع مطالعہ جات کرنے کا کام کنسلٹنگ فرم "شہر ساز" کو سونپا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد اسٹریٹجک زوننگ، انفراسٹرکچر کی منصوبہ بندی اور اسٹیک ہولڈرز کی جامع شمولیت کے ذریعے پائیدار سیاحتی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل جناب شبیر خان کو ماسٹر پلاننگ کے لیے نگراں شخص (فوکل پرسن) مقرر کیا گیا ہے۔ وہ کنسلٹنگ فرم کے ساتھ ریجنل محکموں کے درمیان ڈیٹا جمع کرنے، معلومات کے تبادلے اور ہم آہنگی کو یقینی بنائیں گے۔

سیکرٹری ڈاکٹر عبدالصمد نے ماسٹر پلان کے لیے اہم ترجیحات پر زور دیا جن میں مقامی کمیونٹیز کی فعال شمولیت، علاقائی ثقافت کی حفاظت اور فروغ، مقامی روزگار کے تحفظ کو یقینی بنانا، بزنس ماڈلز کی تشکیل اور وادیوں سے متعلق سابقہ مطالعات کے نتائج کا ضمیمہ شامل ہیں۔ فرم کو ہدایت کی گئی کہ وہ اگلے منصوبہ بندی اجلاس میں کے ڈی اے بورڈ کے اراکین کو بھی شامل کریں، ماسٹر پلاننگ کے کام پر فوری آغاز کریں اور تجویز کردہ منصوبوں کی بروقت عملی تعمیل کے لیے تکمیل میں تیزی لائیں۔

یہ ماسٹر پلان خیبر پختونخوا کے معیاری سیاحتی مقامات کو پائیدار انتظام کے مراکز میں تبدیل کرنے کی جانب ایک اسٹریٹجک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، جو صوبائی حکومت کے سیاحتی ترقی ایجنڈے کے عین مطابق ہے۔

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aljazerapakistanone posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aljazerapakistanone:

Share