30/07/2025
دنیا کا چھٹا سب سے طاقتور زلزلہ، روس کے ساحل کے قریب!
روس کے ساحلی علاقے میں 8.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو زمین پر اب تک آنے والے چھٹے سب سے طاقتور زلزلوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
زلزلے کے بعد پورے بحرالکاہل میں سونامی الرٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔ ہوائی، جاپان، الاسکا اور مغربی امریکی ساحلی علاقے ممکنہ خطرے کی زد میں ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ صرف ایک بڑا زلزلہ نہیں بلکہ ایک تاریخی نوعیت کا واقعہ ہے، جس کے اثرات دور رس ہو سکتے ہیں۔ حکام نے لوگوں کو ہوشیار رہنے اور حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔