Asif Bashir Soomro ABS

  • Home
  • Asif Bashir Soomro ABS

Asif Bashir Soomro ABS Never lose an opportunity of seeing anything beautiful, for beauty is Allah's handwriting.

اسلام آباد میں رات کو کئی گھنٹے نان اسٹاپ طوفانی بارش ہوتی رہی۔ بارش تو اپنی جگہ، لیکن ساتھ چلنے والی طوفانی ہوا اتنی تی...
23/08/2026

اسلام آباد میں رات کو کئی گھنٹے نان اسٹاپ طوفانی بارش ہوتی رہی۔
بارش تو اپنی جگہ، لیکن ساتھ چلنے والی طوفانی ہوا اتنی تیز تھی کہ ایک لمحے کو ایسا لگ رہا تھا جیسے ابھی دروازے اور کھڑکیاں اکھاڑ کر اپنے ساتھ لے جائے گی۔ 😳

22/08/2026

*لَا تَرْجُ إِلَّا رَبِّکَ*
اپنے رب کے علاوہ کسی سے امید مت رکھو۔

روٹین وزٹ پر تھا، راستے میں ایک بڑی سی شاپ نظر آئی تو سوچا چلیں یہاں بھی وزٹ کر لیتے ہیں۔دل میں فوراً خیال آیا کہ ان سے ...
21/08/2026

روٹین وزٹ پر تھا، راستے میں ایک بڑی سی شاپ نظر آئی تو سوچا چلیں یہاں بھی وزٹ کر لیتے ہیں۔
دل میں فوراً خیال آیا کہ ان سے انٹریکشن شاید چند سیکنڈز ہی کا ہوگا، کیونکہ پہلی نظر میں بندہ کچھ ایسا نہیں لگ رہا تھا جو کسی کو زیادہ دیر بیٹھنے دے۔
لیکن جب ملاقات ہوئی تو معاملہ بالکل الٹ نکلا۔
باتوں باتوں میں دو گھنٹے گزر گئے اور وقت کا بالکل پتہ ہی نہیں چلا۔
مجھے ایک سیکنڈ کے لیے بھی محسوس نہیں ہوا کہ میں اپنے گھر سے سینکڑوں کلومیٹر دور بیٹھا ہوں۔
اب جب اٹھنے لگا تو فوراً بولے:
"نہیں آصف بھائی، بیٹھیں... چائے پیتے ہیں۔" ❤️
بس پھر کیا تھا، دوبارہ بیٹھ گیا۔
کچھ لوگ پہلی نظر میں جتنے سخت یا مصروف نظر آتے ہیں، ملاقات کے بعد پتا چلتا ہے کہ وہ اندر سے کتنے ملنسار، محبت کرنے والے اور مہمان نواز ہیں۔
اچھے لوگوں کے ساتھ وقت گزرتا نہیں، اڑتا ہے۔

کل راولپنڈی میں ایک ایسا منظر دیکھا جو میرے لیے واقعی حیران کن تھا۔راولپنڈی کے اندرون شہر کے سرافہ بازار سے گزر رہا تھا ...
19/08/2026

کل راولپنڈی میں ایک ایسا منظر دیکھا جو میرے لیے واقعی حیران کن تھا۔
راولپنڈی کے اندرون شہر کے سرافہ بازار سے گزر رہا تھا کہ اچانک کانوں میں اعلان کی آواز آئی۔ پہلی نظر میں مجھے لگا شاید قریب کوئی مسجد ہے اور مسجد کے اسپیکر سے اعلان ہو رہا ہے۔
لیکن تھوڑا آگے گیا تو ایک اور اسپیکر لگا ہوا تھا، وہاں سے بھی اعلان ہو رہا تھا۔ مزید آگے گیا تو پھر ایک اور اسپیکر!
میں ذرا رک گیا کہ آخر یہ معاملہ کیا ہے؟
دلچسپ بات یہ تھی کہ یہ اسپیکر بالکل ویسے ہی تھے جیسے عام طور پر مساجد کے میناروں پر لگے ہوتے ہیں۔
غور سے سنا تو معلوم ہوا کہ یہ کسی گمشدگی یا کسی اور چیز کا اعلان نہیں ہو رہا تھا، بلکہ سرافہ بازار میں آج کے سونے کا ریٹ باقاعدہ اسپیکر کے ذریعے دکانداروں اور مارکیٹ میں موجود لوگوں کو بتایا جا رہا تھا۔
میرے لیے یہ منظر اس لیے بھی منفرد تھا کہ میں نے اس سے پہلے کسی مارکیٹ میں اس طرح اسپیکر کے ذریعے سونے کے روزانہ ریٹ کا اعلان ہوتے نہیں دیکھا تھا۔
واقعی ہر شہر اور ہر بازار کا اپنا ایک انداز ہوتا ہے۔
سرافہ بازار کا یہ انداز مجھے تو بڑا دلچسپ لگا۔ ❤️
آپ میں سے کسی نے پاکستان کے کسی اور شہر میں بھی ایسا دیکھا ہے؟

آج روٹین کی ورکنگ کے لیے نکلا تو انکشاف ہوا کہ آج کے وزٹ میں ایک ایسی جگہ بھی شامل ہے جسے تقریباً پورا پاکستان جانتا ہے۔...
18/08/2026

آج روٹین کی ورکنگ کے لیے نکلا تو انکشاف ہوا کہ آج کے وزٹ میں ایک ایسی جگہ بھی شامل ہے جسے تقریباً پورا پاکستان جانتا ہے۔
جی ہاں، لال حویلی!
لال حویلی کا نام لیا جائے تو فوراً پاکستان کی معروف سیاسی شخصیت شیخ رشید صاحب کا نام ذہن میں آتا ہے۔
لیکن آج لال حویلی کے آس پاس کا تجربہ کچھ زیادہ اچھا نہیں رہا۔
حویلی جس طرح اپنی لالی کے لیے مشہور ہے، اس کے بالکل قریب موجود لوگوں کے خون میں شاید سفیدی کچھ زیادہ ہی ہے۔
ایک ایسا کام جو حقیقتاً چند سیکنڈز کا تھا، وہ تقریباً 8 گھنٹے میں مکمل ہوا۔ 😔

17/08/2026

راولپنڈی میں موسلادھار بارش

بھائی کے ذمے لگایا کہ  موٹر سائیکل اسلام آباد کارگو کروا دیں۔ بھائی نے 9 اگست کو موٹر سائیکل کارگو کروا دی۔جیسے ہی کارگو...
15/08/2026

بھائی کے ذمے لگایا کہ موٹر سائیکل اسلام آباد کارگو کروا دیں۔ بھائی نے 9 اگست کو موٹر سائیکل کارگو کروا دی۔
جیسے ہی کارگو کروائی، اسی کے ساتھ گڈز ٹرانسپورٹ والوں کا احتجاج شروع ہو گیا۔ 😔
پھر جب بھی فون کرو، آگے سے کوئی خاص تسلی بخش جواب نہیں، نہ مناسب طریقے سے رہنمائی کرنے کو کوئی تیار۔ بہرحال اللہ اللہ کر کے آج یعنی 15 اگست کو فون آیا کہ:
"موٹر سائیکل وصول کر لیں۔"
میں بھی فوراً پہنچ گیا۔ تمام کاغذی کارروائی مکمل کی، موٹر سائیکل وصول کرنے لگا تو پتا چلا کہ...
موٹر سائیکل کی چابی ہی گم کر دی گئی ہے!
اور حیرت کی بات یہ کہ ان کے چہرے پر ایسی کوئی پریشانی بھی نہیں تھی ۔
میں نے کچھ بحث کرنے کی کوشش کی، لیکن محسوس ہوا کہ بھینس کے آگے بین بجانے سے بہتر ہے موٹر سائیکل لے کر نکلوں۔
خوش قسمتی سے قریب ہی مارکیٹ تھی، وہاں گیا، نئی چابی بنوائی اور بالآخر موٹر سائیکل لے کر اپنی منزل کی طرف روانہ ہوا۔
9 اگست کو کارگو، 15 اگست کو وصولی،
بہرحال موٹر سائیکل صحیح سلامت مل گئی، یہی غنیمت ہے۔ الحمدللہ۔ ❤️

روزانہ نئے لوگوں سے ملاقات ہوتی ہے اور تقریباً ہر ملاقات میں اپنا تعارف کروانا پڑتا ہے:"میرا نام آصف سومرو ہے۔"آج بھی مع...
13/08/2026

روزانہ نئے لوگوں سے ملاقات ہوتی ہے اور تقریباً ہر ملاقات میں اپنا تعارف کروانا پڑتا ہے:
"میرا نام آصف سومرو ہے۔"
آج بھی معمول کے مطابق ایک کلینک پر جانا ہوا۔ جیسے ہی تعارف کروایا کہ "میں آصف سومرو ہوں"، ڈاکٹر صاحب نے فوراً سندھی زبان میں بات چیت شروع کر دی۔
میں نے معذرت کرتے ہوئے کہا:
"سندھی سمجھ سکتا ہوں، لیکن بول نہیں سکتا۔"
ڈاکٹر صاحب ہنس کر کہنے لگے:
"یار! یہ کیا بات ہوئی؟ سومرو تو سندھی ہوتے ہیں!"
اب میری حیرت اپنی جگہ کہ ڈاکٹر صاحب اتنی بہترین سندھی کیسے بول رہے ہیں، جبکہ ان کا تعلق تو مانسہرہ سے ہے۔
بعد میں اس راز سے پردہ اٹھا کہ ڈاکٹر صاحب نے اپنی چار سے پانچ سال کی ڈگری سندھ سے مکمل کی تھی، اسی دوران سندھی زبان سیکھی اور اس پر ایسی گرفت بنائی کہ بات چیت بالکل روانی سے کر رہے تھے۔ ❤️
پھر باتوں کا سلسلہ چلا تو میری حیرت مزید بڑھ گئی جب معلوم ہوا کہ ڈاکٹر صاحب میرے شہر رحیم یار خان کی بستی نوریوالی تک سے واقف ہیں۔
کبھی کبھی صرف نام کا تعارف ہی گفتگو کا دروازہ کھول دیتا ہے، اور پھر چند منٹوں میں پتا چلتا ہے کہ سامنے والا شخص آپ کے شہر، آپ کی زبان اور آپ کے علاقے سے بھی کوئی نہ کوئی تعلق رکھتا ہے۔
دنیا واقعی اتنی بڑی نہیں جتنی ہمیں دور سے نظر آتی ہے۔

Address

PWD Society

44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Asif Bashir Soomro ABS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Asif Bashir Soomro ABS:

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share