03/09/2026
پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سوشل میڈیا ممبر اور ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری عبدالوہاب شگری کو رہا کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عبدالوہاب شگری کو گزشتہ روز اسکردو کے آغا ہادی چوک سے حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔ ان کی گرفتاری پر عوامی و سیاسی حلقوں کی جانب سے سخت تشویش اور شدید ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا تھا، اور عوام و کارکنان کی جانب سے ان کی فوری رہائی کا مسلسل مطالبہ کیا جا رہا تھا عبدالوہاب شگری کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ ان کی رہائی پر کارکنان اور حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
#خبر #گنگچھے