
29/07/2025
📢 نوجوان نسل کے نام ایک اہم پیغام
سیاسی اختلافات، ذاتی شکوے شکایات اپنی جگہ
لیکن ریاست، نظریہ، اور نسلِ نو کا دفاع ہم سب کی اجتماعی اور دینی ذمہ داری ہے
🛡️ نوجوانو!
دشمن صرف ہماری سرزمین پر قبضہ نہیں چاہتا وہ ہماری سوچ، نظریہ، اور غیرت کو بھی مٹانا چاہتا ہے
اس کے نشانے پر ہمیشہ افواجِ پاکستان رہی ہیں کیونکہ وہ جانتا ہے
"فوج ہے… تو پاکستان ہے!"
📖 جنرل ضیاء الحق نے جب دشمن کو خبردار کیا کہ
"اگر میری واپسی تک حالات یہی رہے تو صرف ایک حکم 'فائر' ہندوستان کو راکھ کا ڈھیر بنا دے گا"
تو دشمن کی صفوں میں لرزہ طاری ہو گیا اور پوزیشنیں واپس لے لی گئیں
یہی ہوتی ہے دفاعی جرأت
💂♂️ فوج صرف ادارہ نہیں یہ نظریاتی ریاست کا محافظ قلعہ ہے
کویت کی مضبوط معیشت بھی اسے عراق کے حملے سے نہ بچا سکی
اصل طاقت نظریاتی اور دفاعی تیاری ہے اور یہی سبق ہمیں سیکھنا ہے
📚 نوجوانو!
اب وقت ہے شعوری تیاری کا
علم، تحقیق، سائنس، ٹیکنالوجی، اور نظریاتی بصیرت سے خود کو مضبوط کرو
🩸 یہ وطن ہمیں شہداء کے لہو سے ملا —
کل اس کی حفاظت تمہارے ہاتھوں میں ہوگی
پاکستان زندہ باد-پاکستان آرمی پائندہ باد
سردار خرم شہزاد سدوزئی
سیکرٹری انفارمیشن – سدوزئی ٹرائبل کونسل