Fozia Andleeb

Fozia Andleeb Fozia Andleeb is an Anchor of state of Azad Jammu and kashmir

01/03/2026
پروفیسر اسٹیوارٹ نے 1960میں اپنی الوداعی تقریر میں اس خطے کے بارے میں بڑی خوب صورت بات کی ‘ اس کا کہنا تھا ’’پاکستانی ای...
02/02/2026

پروفیسر اسٹیوارٹ نے 1960میں اپنی الوداعی تقریر میں اس خطے کے بارے میں بڑی خوب صورت بات کی ‘ اس کا کہنا تھا ’’پاکستانی ایک ناکارہ اور مفلوج قوم ہیں‘‘ اس کا کہنا تھا ’’اس قوم کو پہلے اس کی مائیں نکما بناتی ہیں‘ یہ اپنے بچوں کا ہر کام خود کرتی ہیں‘ ان کے کپڑے دھوتی ہیں‘ استری کرتی ہیں‘ بچوں کو جوتے پالش کر کے دیتی ہیں‘ لنچ باکس تیار کرکے بچوں کے بستوں میں رکھتی ہیں اور واپسی پر باکسز کو نکال کر دھو کر خشک بھی خود کرتی ہیں۔

بچوں کی کتابیں اور بستے بھی مائیں صاف کرتی ہیں اور ان کے بستر بھی خود لگاتی ہیں چناں چہ بچے ناکارہ اور سست ہو جاتے ہیں اور یہ پانی کے گلاس کے لیے بھی اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کو آواز لگادیتے ہیں یا ماں کو اونچی آواز میں کہتے ہیں امی پانی تو دے دو‘ پاکستانی بچے اس کلچر کے ساتھ جوان ہوتے ہیں‘ اس کے بعد ان کی بیویاں آ جاتی ہیں‘ یہ انھیں اپنا مجازی خدا سمجھتی ہیں اور غلاموں کی طرح ان کی خدمت کرتی ہیں‘ یہ بھی ان کا کھانا بناتی ہیں‘ کپڑے دھو کر استری کرتی ہیں۔

ان کے واش رومز صاف کرتی ہیں‘ ان کے بستر لگاتی ہیں اور پھر ان کی نفرت‘ حقارت اور غصہ برداشت کرتی ہیں چناں چہ میں اگر یہ کہوں پاکستانیوں کی مائیں بچوں کی نرسیں‘ بیویاں ملازمائیں اور چھوٹے بہن بھائی غلام ہوتے ہیں تو یہ غلط نہیں ہوگا لہٰذا سوال یہ ہے جو لوگ اس ماحول میں پل بڑھ کر جوان ہوتے ہیں کیا وہ ناکارہ اور مفلوج نہیں ہوں گے؟‘‘ پروفیسر اسٹیوارٹ کا کہنا تھا ’’اگر تم لوگوں نے واقعی قوم بننا ہے تو پھر تمہیں اپنے بچوں کو شروع سے اپنا کام خود کرنے اور دوسروں بالخصوص والدین کی مدد کی عادت ڈالنا ہو گی تاکہ یہ بچے جوانی تک پہنچ کر خود مختار بھی ہو سکیں اور ذمے دار بھی‘ تم خود فیصلہ کرو جو بچہ خود اٹھ کر پانی کا گلاس نہیں لے سکتا وہ کل قوم کی ذمے داری کیسے اٹھائے گا؟‘‘۔

01/02/2026

صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر جناب بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے جسدِ خاکی کو انتہائی اعلیٰ سرکاری اور فوجی اعزاز گن کیرج جنازہ کے ساتھ جنازہ گاہ تک لایا جائے گا۔
گن کیرج جنازہ ایک باوقار اور منفرد فوجی روایت ہے، جس میں مرحوم کے تابوت کو قومی پرچم میں لپیٹا جاتا ہے اور اسے توپ کی مخصوص گاڑی (Gun Carriage) پر رکھا جاتا ہے۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے باقاعدہ جلوس کی صورت میں تابوت کے ساتھ چلتے ہیں، جبکہ سلامی، گارڈ آف آنر اور دیگر فوجی رسومات ادا کی جاتی ہیں۔ یہ روایت برطانوی فوجی نظام سے مستعار لی گئی ہے، جو بعد ازاں برصغیر میں رائج ہوئی۔
پاکستان میں گن کیرج جنازہ کن شخصیات کو دیا جاتا ہے؟
پاکستان میں یہ اعزاز انتہائی کم اور مخصوص شخصیات کو دیا جاتا ہے، جن میں شامل ہیں:
1۔ قومی رہنما اور سربراہانِ مملکت
بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو یہ اعلیٰ اعزاز دیا گیا تھا۔
2۔ اعلیٰ فوجی قیادت
سابق صدر اور آرمی چیف جنرل محمد ضیاء الحق کا جنازہ بھی گن کیرج پر ادا کیا گیا۔
3۔ غیر معمولی قومی خدمات انجام دینے والی شخصیات
چند غیر فوجی شخصیات کو بھی ان کی بے مثال خدمات کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا، جن میں معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی شامل ہیں، جنہیں گن کیرج جنازہ اور 19 توپوں کی سلامی دی گئی۔اسی طرح ڈاکٹر رتھ فاؤ کو بھی کراچی میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔گن کیرج جنازے میں شامل اہم رسومات فوجی دستے کی موجودگی اور سلامی گارڈ آف آنر توپوں کی سلامی قومی وقار کے ساتھ جنازہ جلوس
اعلیٰ سرکاری و عسکری شخصیات کی شرکت
یہ اعزاز ریاست کی جانب سے مرحوم کے لیے غیر معمولی احترام اور قدردانی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
کیا پاکستان میں یہ روایت عام ہے؟نہیں۔پاکستان میں گن کیرج جنازہ ایک غیر معمولی اعزاز ہے جو صرف چند منتخب اور ممتاز شخصیات کو ہی دیا جاتا ہے۔

Address

Mirpur Azad Kashmir
Islamabad
10250

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fozia Andleeb posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share