Muyura Media Productions Islamabad

Muyura Media Productions Islamabad میڈیا وہ جو حقیقت سامنے لائے، جو لوگوں کی گونجتی آواز ب? We have enough courage to fight for the freedom and rights of our people. You can trust on our media!

We are truly a media that reports fearlessly, records passionnantely, publish obviously and struggle our society with QALAM, Camera and KALA COAT honestly. We abide by law to protect the public from unlawful acts of others so that the mass of our country as well as this world may enjoy the basic human rights given by our own constitution as well as the UNO Charter. We have a vision wisdom to revis

e & reform our society and to write, report, publish & picturise whatever we find real, fact, logical & historically truth because we are a group of true media friends, journalist, actors, anchors, social workers, civic activists, producers & film makers etc.

27/02/2024

عربی زبان
عربی مسلمانوں کے علاوہ ہندو عربی، یہودی عربی اور عیسائی عربی بھی بولتے ہیں!
مطالعہ پاکستان کے مارے ہوئے پنجابیوں کو یہ بتانا ضروری ہے !

تب مکان کچے لیکن لوگ پکے ہوتے تھے!۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔✍️  رائے یوسف رضا دھنیالہ روزنامہ صدائے مُسلم جہلم و راولپنڈی27 ...
27/02/2024

تب مکان کچے لیکن لوگ پکے ہوتے تھے!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
✍️ رائے یوسف رضا دھنیالہ

روزنامہ صدائے مُسلم جہلم و راولپنڈی
27 فروری، 2024ء
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہمارا طالب علمی کا زمانہ تھا۔ ایک بار میں اور چک جمال کے میاں مظہر صاحب؛ دونوں انجمن طلباء اسلام (ATI) کے کنونشن میں شرکت کرکے لاہور سے واپس جہلم آ رہے تھے کہ راستے میں لالہ موسیٰ میں اُتر کر ریل گاڑی کے ذریعے میں اُنہیں اپنے آبائی گاؤں کرنانہ لے گیا۔

گرمیوں کے دن تھے۔ گھر میں دادی جان موجود تھیں جنہوں نے "میں بسم اللّٰہ کراں، میں بسم اللّٰہ کراں" کہہ کر ہمیں جی آئیاں نوں کہا۔

ہمارے مکان نئے بنے ہوئے تھے لیکن پُرانی طرز کے دو کمرے تھے جن میں سے بڑے کمرے کی چارپائی پر ہم دونوں بیٹھ گئے اور بے بے جی نے رسوئی سے کھَنڈ لی اور ہمارے سامنے ہی زمین پر بیٹھ کر اُسے ایک جگ پانی میں گھولنے لگ گئیں، اور پھر مٹی کے کٹورے میں ڈال کر وہ سادہ شربت اُنہوں نے ہم دونوں کو پلا دیا۔

اُس زمانے میں دیہاتی گھروں میں فریج نہیں ہوا کرتے تھے، لہذا مٹی کے گھڑے کا پانی ہی بہت ٹھنڈا محسوس ہوا کرتا تھا!

اُس زمانے میں دکانوں سے کولڈ ڈرِنک منگوا کے پلانے کا بھی ابھی رواج شروع نہیں ہوا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ بے بے جی نے خالی چینی گھول کر میٹھا پانی ہمیں پلا دیا۔

آج جبکہ گھر گھر میں فریج، کولڈ ڈرِنکس، طرح طرح کے لوازمات اور مہمانوں کی آؤ بھگت اور مہمان نوازی کے بے شمار وسائل موجود ہیں لیکن آج بھی بتیس سال پہلے کے ضلع گجرات کے دیہاتوں، خاص کرکے جوڑا کرنانہ کے لوگوں کا تب کا اخلاص، خالص پن اور مہمانوں کے آنے پر چاؤ جب یاد آتا ہے تو اُس کے مقابلے میں آج کی ساری مہمانداری پھیکی پھیکی سی لگنے لگتی ہے۔

اُس زمانے کے مکان کچے لیکن لوگوں کے چاؤ اور جذبے بہت پکے ہوتے تھے۔

آج جب سوچتا ہوں تو یہ بات بڑی عجیب سی لگتی ہے کہ میرے ساتھ جانے والے میاں مظہر کو میری بے بے جی نے گھڑے کے ٹھنڈے پانی میں صرف چینی گھول کر پلا دی تھی۔ لیکن مٹھاس تب اُس چینی والے شربت میں نہیں بلکہ بے بے کے بولوں میں تھی، رویے میں تھی، چاہت میں تھی، پیار میں تھی اور "میں بسم اللّٰہ کراں" کہہ کر ہمارا سواگت کرنے میں تھی!

آج میرے دوست ڈاکٹر میاں مظہر اقبال مظہر کروڑ پتی آدمی، ایک خوشحال شخص اور لاکھوں روپے آمدنی والے آدمی ہیں لیکن ہم دونوں ہی اپنا وہ بچپن کبھی بھی نہیں بھُولے جب مکان کچے لیکن لوگ پکے ہوا کرتے تھے!

Watch Rai Yusuf Raza Dhanyala

Village KARNANA, Tehsil Kharian, district GUJRAT, Punjab, Pakistan.پنڈ کرنانہ، تحصیل کھاریاں، ضلع گجرات، پنجاب، پاکستانਪ...
27/02/2024

Village KARNANA, Tehsil Kharian, district GUJRAT, Punjab, Pakistan.
پنڈ کرنانہ، تحصیل کھاریاں، ضلع گجرات، پنجاب، پاکستان
ਪਿੰਡ ਕਰਨਾਣਾ, ਤਹਿਸੀਲ ਖਾਰੀਆਂ, ਜ਼ਿਲ੍ਹਾ ਗੁਜਰਾਤ, ਪੰਜਾਬ, ਪਾਕਿਸਤਾਨ।
पिंड करनाणा, तहसील खारीआं, ज़िला गुजरात, पंजाब। पाकिस्तान।
رائے یوسف رضا دھنیالہ
Watch Rai Yusuf Raza Dhanyala

ਅਨਪੜ੍ਹ ਟੋਲੇ ਨੂੰ ਸਾਰੀ ਅਰਬੀ ਹੀ ਕੁਰਾਨ ਲੱਗਦੀ ਆ 🤪🤪اَن پڑھ ٹولے کو ساری عربی ہی قرآن لگتی ہے!A news published in Indian Punjab...
27/02/2024

ਅਨਪੜ੍ਹ ਟੋਲੇ ਨੂੰ ਸਾਰੀ ਅਰਬੀ ਹੀ ਕੁਰਾਨ ਲੱਗਦੀ ਆ 🤪🤪
اَن پڑھ ٹولے کو ساری عربی ہی قرآن لگتی ہے!
A news published in Indian Punjabi Gurmukhi Newspaper !
رائے یوسف رضا دھنیالہ
Watch Rai Yusuf Raza Dhanyala

فوجی جمہوریہ پاکستان کے فارم 47 کے مطابق 17 سیٹوں والی ہیلے جیت گئی ہے جبکہ 107 سیٹوں والا ٹرمپ ہار گیا ہے، لہذا پاکستان...
27/02/2024

فوجی جمہوریہ پاکستان کے فارم 47 کے مطابق 17 سیٹوں والی ہیلے جیت گئی ہے جبکہ 107 سیٹوں والا ٹرمپ ہار گیا ہے، لہذا پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کے فارمولے کے مطابق حکومت اب 17 سیٹوں والی کی بنے گی!

فارم 47 کے مطابق 9 فروری پنجاب حکومت!Punjab Government according to the Form 47 & 9 February, 2024 rigging!
27/02/2024

فارم 47 کے مطابق 9 فروری پنجاب حکومت!
Punjab Government according to the Form 47 & 9 February, 2024 rigging!

عربوں نے اب اپنی مصنوعات، لباس اور برانڈز بنانا اور بیچنا شروع کر دئیے ہیں کیونکہ تیل کی دولت کے متبادل ذرائع پر وہ اب ز...
27/02/2024

عربوں نے اب اپنی مصنوعات، لباس اور برانڈز بنانا اور بیچنا شروع کر دئیے ہیں کیونکہ تیل کی دولت کے متبادل ذرائع پر وہ اب زیادہ انحصار کرنے کی فکر میں اور صنعتی ترقی کی دوڑ میں شامل ہونے کی تگ ودو میں ہیں۔
اور لازمی بات ہے کہ اب وہ اپنی تمام مصنوعات، پیکنگ اور برانڈز پر اپنی زبان عربی میں پرنٹ اور ڈیزائن بھی بنائیں گے۔
لیکن برصغیر کا مسلمان اپنی جہالت کی وجہ سے کہیں بھی لکھی ہوئی عربی زبان کو مقدس حروف یا قرآنی آیات سمجھ کر مصنوعات استعمال کرنے والے کو گستاخِ قرآن قرار دے کر جان سے ہی مار دینے کی کوشش آئندہ بھی کر سکتا ہے، لیکن اب پاگلستان کے ان پڑھ لوگوں کو سمجھانے کی اشد ضرورت ہے کہ عربی بھی ایک زبان ہے جس میں اخبار اور ناول بھی چھپتے ہیں، عربی لوگ عربی زبان میں ایک دوسرے کو گالیاں بھی دیتے ہیں اور عربی مصنوعات اور برانڈز پہ عربی حروف میں ڈیزائن بھی پرنٹ کئے گئے ہوتے ہیں، لہذا کہیں بھی لکھی ہوئی عربی دیکھ کر اسے قرآن وحدیث نہ سمجھ لیا جائے پلیز، ورنہ خطرہ ہے کہ آئندہ اس طرح کے فراک پہننے والی عورتوں کو بھی پاکستانی ناخواندہ ہجوم سرِ بازار پھر سے ہراساں اور ق'تل بھی کر سکتا ہے!

رائے یوسف رضا دھنیالہ
Watch Rai Yusuf Raza Dhanyala

اگر موزے پہ لکھا ہوا یہی لفظ عربی زبان میں ہوتا تو شاید بابا جی مسجد سے زندہ نہ نکل پاتے !😂
27/02/2024

اگر موزے پہ لکھا ہوا یہی لفظ عربی زبان میں ہوتا تو شاید بابا جی مسجد سے زندہ نہ نکل پاتے !😂

اچھا ہوا کہ مومنین کی انگریزی کمزور ہے ورنہ اس لڑکے کا سر ٹوپی سمیت غائب ہوتا!
27/02/2024

اچھا ہوا کہ مومنین کی انگریزی کمزور ہے ورنہ اس لڑکے کا سر ٹوپی سمیت غائب ہوتا!

کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ اسلام کے ان دو ٹھیکیدار مولویوں نے اس عورت سے کس بات پہ معافی منگوائی ہے جبکہ اس عورت نے شرعی یا...
27/02/2024

کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ اسلام کے ان دو ٹھیکیدار مولویوں نے اس عورت سے کس بات پہ معافی منگوائی ہے جبکہ اس عورت نے شرعی یا قانونی طور پہ کوئی جرم کیا ہی نہیں ہے!

رائے یوسف رضا دھنیالہ
Watch Rai Yusuf Raza Dhanyala

27/02/2024

ماضی سے سبق سیکھ کر عوامی مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے! 8فروری کو پی ٹی آئی کو 37% ن لیگ کو 23% پی پی کو 17% ووٹ ملے!
مشاہد حسین سید

سعودی عرب کے ایک شہر "الخبر" کے ایک گٹر کا ڈھکن۔پاکستان میں ہوتا تو توہینِ رسالت گردان دیا جاتا،لوگ چومنے لگ جاتے، کیونک...
26/02/2024

سعودی عرب کے ایک شہر "الخبر" کے ایک گٹر کا ڈھکن۔
پاکستان میں ہوتا تو توہینِ رسالت گردان دیا جاتا،
لوگ چومنے لگ جاتے، کیونکہ مدینہ لکھا ہوا ہے!
#حَلُو٘ۃ

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muyura Media Productions Islamabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muyura Media Productions Islamabad:

Share