*مظفرگڑھ، تھانہ صدر کوٹ ادو پولیس کی جرائم پیشہ مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن، ذاتی رنجش پر شہری کو ناحق قتل کرنے والا سفاک مجرم اشتہاری کیٹیگری A گرفتار، پابند سلاسل*
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان احمد خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر کوٹ ادو کا اپنی ٹیم کے ہمراہ مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری کیٹیگری A جس نے اپنی اسلحہ کے ساتھ والی ویڈیوز اور تصویریں رکھنے پر عام شہری کو اس کی دکان پر جا کے فائرنگ کر کے بے دردی قتل کر دیا تھا کو گرفتار کر کے بند حوالات تھانہ کر دیا اور قانون کے مطابق باقاعدہ طور پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر کوٹ ادو کا کہنا تھا کہ مجرم کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی اور ایسے پیشہ ورانہ افراد کے کیخلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی اور ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور عوام کے تحفظ اور جان و مال کی حفاظت مظفرگڑھ پولیس کی اوالین ترجیح ہے۔
Be the first to know and let us send you an email when Ajk247 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.