SuperStar980

SuperStar980 Follow our page to see National News timely
قومی خبرے بروقت دیکہنے کے لیے ہماری پیج کو فالو کرو

29/11/2024

*پی ٹی آئی احتجاج، کتنے ورکرز جاں بحق ہوئے؟؟ پی ٹی آئی راہنماؤں کے دعوے:*

*👈 278 افراد شہید ہوئے، لطیف کھوسہ*

*👈سو سے زائد شہید ہیں، شیخ وقاص اکرم*

*👈سینکڑوں شہید ہیں، علی امین گنڈاپور*

*👈50 سے زیادہ شہید ہیں، شیر افضل مروت*

*👈26 شہید ہیں، روف حسن*

*👈20 شہید ہیں، سلمان اکرم راجا*

*اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگیا**کاروباری دن کے آغاز پر پاکستان اسٹ...
28/11/2024

*اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگیا*

*کاروباری دن کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 1210 پوائنٹس کا اضافہ ہوا*

*اسٹاک مارکیٹ کا ایک لاکھ پوائنٹس سے تجاوز کرنا حکومتی پالیسیوں پربھروسے کا عکاس ہے، وزیراعظم کا مسرت کا اظہار*

*اسلام آباد پولیس نے صحافی مطیع اللہ جان کو گرفتار کر لیا*اسلام پولیس نے صحافی مطیع اللہ جان کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے م...
28/11/2024

*اسلام آباد پولیس نے صحافی مطیع اللہ جان کو گرفتار کر لیا*

اسلام پولیس نے صحافی مطیع اللہ جان کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے مطیع اللہ جان کو گرفتار کرکے تھانہ مارگلہ میں منتقل کر دیا ہے۔

مطیع اللہ جان کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کی اطلاعات ہیں تاہم مطیع اللہ جان کے خلاف ابھی تک کسی درج مقدمے کی نقل فراہم نہیں کی گئی۔

کمیٹی ٹو پرٹیکٹ جرنلسٹ کی طرف سے مطیع اللہ جان کی گرفتاری کی مذمت کی گئی ہے۔










جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں سنجیدہ حکومتوں کا ہونا ضروری ہے، آج کے حالات ا...
28/11/2024

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں سنجیدہ حکومتوں کا ہونا ضروری ہے، آج کے حالات آٹھ فروری کے الیکشن کی وجہ سے ہیں۔
مزید اپ ڈیٹس کے لیے وزٹ کیجیے SuperStar980
Molana Fazal Rehman

28/11/2024

Today for U

*شمسی توانائی کا بڑھتا استعمال، حکومت نے بجلی صارفین پر 200 ارب روپے کا بوجھ ڈال دیا**بجلی کے استعمال میں کمی پر گرڈ پر ...
23/11/2024

*شمسی توانائی کا بڑھتا استعمال، حکومت نے بجلی صارفین پر 200 ارب روپے کا بوجھ ڈال دیا*

*بجلی کے استعمال میں کمی پر گرڈ پر انحصار کرنے والے صارفین کے بجلی نرخوں میں 2 روپے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا*

اسلام آباد: بڑھتی سولرائزیشن کے بعد گرڈ اسٹیشن کی بجلی کے استعمال میں کمی کے نتیجے میں حکومت کی جانب سے بجلی صارفین پر 200 ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ارزائیکل کی تازہ ترین ریسرچ رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ مالی سال 2023-24 میں شمسی توانائی کے استعمال میں اضافے کی وجہ سے گرڈ پر انحصار کرنے والے صارفین پر 200 ارب روپے کا غیر معمولی بوجھ پڑا، شمسی توانائی کے استعمال کے رجحان میں اضافے کے باعث گرڈ پر انحصار کرنے والے صارفین کے بجلی نرخوں میں 2 روپے فی یونٹ اضافہ ہوا جو مالی بوجھ اور عدم مساوات کی نشاندہی کرتا ہے، جس کا سبب نیٹ میٹرنگ کے ذریعے سولر انرجی کا غیرمنظم پھیلاؤ ہے۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر حکومتی سطح پر فوری طور پر اقدامات نہ کیے گئے تو گرڈ پر منحصر صارفین پر مالی بوجھ مزید بڑھے گا۔ اس تحقیق میں اس بات کا تمخینہ لگایا گیا ہے کہ موجودہ مالی سال میں سولر انرجی کے استعمال سے گرڈ کی طلب میں اگر 5 فیصد کمی رونما ہوئی تو گرڈ پر انحصار کرنے والے صارفین پر 131 ارب روپے کا مزید بوجھ پڑے گا اور اگر گرڈ کی طلب میں 10فیصد تک کمی آتی ہے تو یہ بوجھ دُگنا ہو کر مزید 261 ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے۔

غیر منظم اور تیزی سے بڑھنے والے شمسی توانائی منتقلی کے اس رجحان سے نمٹنے کے لیے رپورٹ میں فوری اصلاحات اور پالیسیوں میں تبدیلی پر زور دیا گیا ہے، تاکہ بجلی کی قیمتوں کی منصفانہ تقسیم اور گرڈ کا استحکام یقینی بنایا جا سکے۔

رپورٹ میں مختلف تجاویز دی گئی ہیں جیسے نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ یا فیڈ اِن ٹیرف (ایف آئی ٹی) سسٹم کی کم نرخوں پر منتقلی، اصل قیمتوں کی عکاسی کے لیے فکسڈ گرڈ فیس کا تعارف اور گرڈ استحکام کو بڑھانے کے لیے اینسلری سروسز مارکیٹ کا قیام شامل ہیں۔

اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ ڈسٹری بیوشن کوڈ میں ترمیم کی جائے، جو دوطرفہ پاور فلو کو منظم کرے۔ بجلی کے نرخوں کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے تاکہ قابل تجدید توانائی کے فوائد کوگرڈ کی پائیداری کے ساتھ متوازن کیا جاسکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چھتوں پر سولر سسٹمز کی تنصیبات سے پاکستان میں توانائی کی طلب میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ مطالعے کے تخمینے کے مطابق اوسطاً 10 کلو واٹ کے نیٹ میٹرنگ سسٹم کے ذریعے صارفین گرڈ اخراجات سے فی یونٹ 20 روپے تک بچ سکتے ہیں، جب کہ بی ہاینڈ دی میٹر انسٹالیشنز سے صارفین کو اوسطاً 7 روپے فی یونٹ تک فکسڈ اخراجات بچانے میں مدد ملتی ہے۔

اگرچہ شمسی توانائی استعمال کرنے والے صارفین کو خاطر خواہ بچت ہوتی ہے، لیکن اس کے نتیجے میں گرڈ کی بجلی کی طلب کم ہونے سے دن کے اوقات میں بجلی کی فروخت میں 8 سے 10 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جس سے گرڈ کی مینٹیننس کے فکسڈ اخراجات کا بوجھ شمسی توانائی پر انحصار نہ کرنے والے صارفین پر منتقل ہوگیا ہے۔

تحقیق میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں یعنی ڈسکوز کو درپیش تکنیکی چیلنجز کی بھی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں وولٹیج میں عدم استحکام، ریورس پاور فلو اور دیگر سروسز جیسے فریکوئنسی ریگولیشن اور ری ایکٹو پاور سپورٹ کی بڑھتی ہوئی طلب شامل ہیں۔ ان مسائل کے حل کے لیے انفرا اسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، جس سے توانائی کے شعبے پر مالی دباؤ مزید بڑھ رہا ہے۔

رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ پاکستان کے گرڈ کو جلد ہی خطرناک رجحان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، جس میں دوپہر کے اوقات میں شمسی توانائی کے عروج کے موقع پر طلب میں تیزی سے کمی واقع ہوتی ہے تاہم شام کے اوقات میں طلب میں تیزی سے اضافہ رونما ہوتا ہے، جو گرڈ مینجمنٹ اور آپریشنل منصوبہ بندی کو مزید پیچیدہ بناتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے اگر فوری طور پر اصلاحات نہ کی گئیں تو یہ صورتحال تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ’’شدید نقصان‘‘ کا باعث بنیں گی۔ یعنی بڑھتے ہوئے نرخ، گرڈ کی آمدن میں کمی اور مزید صارفین کے شمسی توانائی کی طرف منتقل ہونے کا ایک سائیکل، جو توانائی کے شعبے کی طویل مدتی پائیداری کو خطرے میں ڈال دے گا۔

یہ رہے کچھ مشہور ہیش ٹیگز جو نیوز کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں:









23/11/2024

*_جتنے لوگ اس ٹائم ایکٹیو ہیں وہ ہر صورت پوسٹ پر ریکٹ لازمی کریں پتہ نہیں چل رہا کتنے لوگ ایکٹیو ہیں!_*🚨

23/11/2024

*سینئر صحافی آفتاب نذیر کا ایکس اکاؤنٹ پر پیغام*

*یہ آج اس وقت کی ویڈیو ہے، رات وحشت اور بربریت کا جو ننگا ناچ ہوا، وہ انسانی حقوق کے کسی چیمپئن کو نظر نہیں آرہا۔*

*زینبیون کی سرپرستی میں کل پہلے پاکستانی پرچم کو پاؤں تلے روند دِیا، پھر پاکستانی جھنڈے کی جگہ ایرانی تنظیم زینبیون کا پرچم لگایا گیا۔*

*اہلسنت کے گاؤں بگن پر منظم حملہ کیا گیا، اس حملے میں زینبیون نے پورے بگن بازار کو آگ لگا دی، گھروں کو تباہ کیا، اور معصوم بچوں کو ان کی ماؤں کی گود میں بے دردی سے قتل کیا۔۔۔۔*

*خاندانوں کے خاندان غائب ہیں، جن کا اب تک کوئی سراغ نہیں مل رہا، گھروں سے قیمتی سامان اور مویشی تک کھول کر لے جائے گئے۔۔۔*

*یہ ناقابل برداشت انسانیت سوز مظالم چونکہ اہلسنت مسلمانوں پر ڈھائے گئے، اس لیے نا تو کسی بار کونسل کو احتجاج کی توفیق ہوگی، ناکسی صحافی کے کان پر جوں رینگے گی اور نا ہی کسی میڈیا گروہ کو توفیق ہوگی کہ حقائق سامنے لائے۔۔۔۔۔*

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا SuperStar980 فالو کیجئے*












23/11/2024

*اسلام آباد میں پولیس کی اندھا دھند کارروائیاں*

*بغیر سرچ وارنٹ شہر بھر کے پلازوں کی تلاشی جاری ہے*

*ڈی چوک، ای الیون، ایف الیون میں پولیس کی بھاری نفری کی شہریوں کی رہائش گاہوں کی بھی تلاشی لے رہی ہے اور پولیس کی زبردستی دفاتر میں گھسنے کی کوشش پر مالکان نے احتجاج بھی کیا۔۔۔*
یہ رہے کچھ مشہور ہیش ٹیگز جو نیوز کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں:










*کوئٹہ: بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، اسلحہ لیکر چلنے اور 5 یا پانچ سے زیادہ افراد کے اکٹھا ہونے پر بھی پابند...
23/11/2024

*کوئٹہ: بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، اسلحہ لیکر چلنے اور 5 یا پانچ سے زیادہ افراد کے اکٹھا ہونے پر بھی پابندی عائد: سچ کوئٹہ نیوز رپورٹ*

کوئٹہ: محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے صوبہ بھر میں امن و امان کے خطرے کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی,محکمہ داخلہ سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں اگلے 15 روز اسلحہ کی نمائش کرنے, جلسہ ریلی اور 5 یا 5 سے زیادہ افراد کے اگٹھا ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہیں۔

خلاف ورزی کرنے والے افراد کیخلاف دفعہ 144 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔
#یہ رہے کچھ مشہور ہیش ٹیگز جو نیوز کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں:









23/11/2024

*‏اہم ترین*

*25 نومبر کو بلوچستان بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا*









23/11/2024

*اڈیالہ جیل سے آج میرا آخری ویڈیو پیغام۔*

*بطور وکیل عمران خان آج میں نے اپنے حصے کا کام مکمل کر دیا ہے۔*

*عمران خان اس وقت ایک آزاد شہری ہیں۔*

*خالد یوسف چودھری کا ایکس اکاؤنٹ پر پیغام*
#یہ رہے کچھ مشہور ہیش ٹیگز جو نیوز کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں:









*26 نومبر کو اسلام آباد میں داخل ہونا ہے، پی ٹی آئی نے احتجاج کے پلان کو حتمی شکل دیدی*

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے پلان کو حتمی شکل دے دی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکلا اوربہنوں کے پیغامات کے بعد پلان کو حتمی شکل دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 نومبرکو پی ٹی آئی کے ملک بھرسے قافلے اسلام آباد روانہ ہوں گے، پلان کے مطابق اسلام آباد پہنچنے میں 2 سے 3 دن لگیں گے۔

ذرائع کے مطابق تمام ورکرز اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، 26 نومبر کو اسلام آباد میں داخل ہوناہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت کےہمراہ علیمہ خان، عظمیٰ خان اور رانی خان بھی موجود ہوں گی، اسلام آباد پہنچ کر دھرنے کا پروگرام بھی پلان کا حصہ ہے۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

https://whatsapp.com/channel/0029VaDEkW047Xe8IUIpit1J

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SuperStar980 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share